*سبق آموز کہانی *

in urdu •  3 years ago 

‏جنگل میں ایک چیتا چرس پینے کی تیاری کررہا تھا کہ
645d1feafd22bb1cdad6bf9dc789e38b.jpg
اچانک چوہا آگیا اور بولا: بھائی نشہ چھوڑ دو زندگی بہت پیاری ہے آؤ میرے ساتھ دیکھو جنگل کتنا خوبصورت ہے
‏چیتے کو چوہے کی بات اچھی لگی وہ چرس چھوڑ کر ساتھ ہو لیا
‏تھوڑی آگے جا کر ایک ہاتھی شراب کی بوتل کھولنے کی کوشش کررہا تھا

‏چوہا پھر بولا: انکل نشہ چھوڑ دو ! زندگی بہت پیاری ہے آؤ میرے ساتھ دیکھو جنگل کتنا خوبصورت ہے
‏ہاتھی کو چوہے کی بات بھا گئی اور وہ بھی ساتھ چل پڑا
‏آگے جاکر دیکھا کہ شیر ہیروئن کی پُڑیا ہاتھ میں اٹھائے نشہ کرنے کی تیاری کررہا ہے
‏چوہا اسکے پاس گیا اور بولا: او جنگل کے بادشاہ

‏نَشہ وَشہ چھوڑو زندگی بہت پیاری ہے آؤ میرے ساتھ دیکھو جنگل کتنا خوبصورت ہے
‏شیر نے چوہے کو غصے سے دیکھا اور زور سے ایک تھپڑ رسید کیا
‏ہاتھی اور چیتا حیران ہوئے اور پوچھا :
بادشاہ سلامت !چوہے نے تو بہُت اچھی بات کی ہے، تھپڑ کیوں مارا اسے ؟‏

‏شیر بولا: یہ کمینہ بھَنگ پی کر دوسروں کو ساری رات گھماتا رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!