*ہنسی اور مذاق *

in urdu •  3 years ago 

سامعین کو ہنسانا ان کا ذوق بگاڑنا ہے!‼️
istockphoto-169956153-612x612.jpg

شیخ محترم کی بہت ہی بہترین نصحیت جس پر آج عمل کرنا بے حد ضروری ہے

🎙️شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی فرماتے ہیں:

"ہماری کانفرنسوں میں وقت کی بربادی کا عالم یہ ہے کہ ایک مقرر یاواعظ لطیفے سناسنا کر لوگوں کو قہقہے لگانے اور مستقل ہنسانے پر مجبور کرتاہے،کیا یہ طریقہ منہجِ نبوی یا طریقۂ سلف صالحین سے ثابت ہے؟ پورے ذخیرہ احادیث سے صرف ایک حدیث بتلادیں جس میں یہ ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے د ورانِ وعظ اپنے صحابہ کو ہنسایاہو۔ یہ توثابت ہےصحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وعظ کے دوران اپنی جھولیوں میں منہ ڈال کر روتے رہتے۔
فاضت العیون ورقت القلوب.[2]
یہ توثابت ہے کہ صحابہ کہتے ہیں دوران وعظ ہمارے رونگٹےکھڑے ہوجاتے، ہماری آنکھیں بھیگ جاتیں لیکن یہ لطیفے ،ہنسنا ہنسانا یہ کس منہج سے ثابت ہے یہ وقت کاضیاع ہے۔ اللہ تعالیٰ روز قیامت اپنے سامنے کھڑا کرے کہ تمہارے سامنے ہزاروں افراد لاکر بٹھائے۔
تو نے ان کایوں وقت برباد کیاتوبتائیے اس وقت کاکیا جواب ہوگا۔ یہ کوئی دین نہیں، یہ کوئی منہج نہیں اور ہمارے ہاں یہ خرابی بڑھتی جارہی ہے۔ جس سے ایک نقصان یہ ہوا کہ لوگوں کا ذوق خراب ہوگیا۔ بعض کانفرنسوں میں،میں نے بچشم خود دیکھا کہ ایک مدرسہ کے شیخ الحدیث بڑی علمی گفتگو کررہے ہیں اور لوگ ٹہل رہے ہیں۔ ان کی گفتگوختم ہوئی اور کسی گویے،مسخرے کا اعلان ہوا۔ سارےلوگ بھاگ بھاگ کر آرہے ہیں اور اپنی ٹیپیں درست کررہے ہیں ۔یہ ہے جہالت، علم کافقدان، علم کانقصان، منہج کی خرابی۔ ذوق بگڑتا جارہا ہے اصل علم سے لوگ دور ہوتے جارہے ہیں اور بے عملی پھیلتی جارہی ہے۔
میرے دوستو اوربھائیو!اس اقدام کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے ایسا کوئی عالم یا مقرر جو لطیفے سنائے، ہنسائے اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔ یہ کامیابی کا شعار بنتا جارہا ہے اور لوگ یہ باتیں کرتے ہیں کہ فلاں عالم کی تقریرسنی ہنس ہنس کر پسلیاں درد کرنے لگیں ،یہ کون ساذوق ہے؟ کون سا دین ہے؟ کیا اللہ کے پیغمبر کی سنت یہی ہے؟"

[1] مسلم:۱۸۴۴ [2] بخاری:۴۴۴۹

بحوالہ :خطبات از محدث العصر فضیلۃ شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظه الله ،182,183،ناشر:جمیعت اہل حدیث سندھ
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!