*دل چھونے والی تحریر *

in urdu •  3 years ago 

Salman-Aamir-and-Shahrukh-together-with-Rajat-Sharma.jpg

شاه رخ خان
سلمان خان
عائزہ خان
مہوش حیات
کترینہ کیف
عامر خان
کرینہ کپور
نیہا ککڑ
ہنی سنگھ
اریجیت سنگھ
سدھو موسے والا
فلاں ایکٹر
فلاں گلوکار, وغیرہ وغیرہ
یہ ان لوگوں کے نام ھیں جو آپکو نہیں جانتے ...!
جنہیں آپکی کوئی پرواہ بھی نہیں...!
جنہیں آپکے مستقبل کی کوئی فکر نہیں....!
ان لوگوں نے آپکے لئے کبھی بھی کسی سے کچھ نہیں مانگا....!
ان لوگوں نے کبھی غلطی سے بھی آپکو یاد نہیں کیا...!
ان لوگوں نے کبھی آپ سے محبت کا اظہار بھی نہیں کیا...!

لیکن .!کوئی ہے!
جو آپ سب کے لئے راتوں کو اٹھ اٹھ کر رویا تھا....!
جس کو آپکی فکر ہمیشہ ستاتی رھتی تھی...!
جس نے ھمیشہ اپنے اللہ سے آپکی جنت کو مانگا....!
جس نے آپ سے حد درجہ محبت کی.....!
جس نے آپکے لئے پتھر بھی کھائے.....
جس نے اپنے آخری وقت میں بھی آپکو یاد کیا...!
اور جو روز قیامت بھی ہماری شفاعت کے لئے رب کے حضور اپنی پیشانی سجدہ ریز کئے ہوئے ملے گا....
اور ھم نے کیا کیا؟
ہم نے اپنی زندگی ان لوگوں پر لگا دی جو ھمیں جانتے بھی نہیں....!
ہم نے اپنے نہ جانے کتنے پیسے...ان لوگوں پر برباد کردئے جنہیں ھماری پرواہ کبھی تھی ہی نہیں ...!
ھم نے ان لوگوں کو اپنا آئیڈیل بنایا جنکو کبھی ھمارے بارے میں سوچنے کی فرصت ھی نہیں ملی....!
جن کے خیالات تک میں ہمارا کوئی نام نہیں،،
کیا ھم نے اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو جاننےکی کوشش کی ؟؟
جس ذات نے صرف اور صرف ھمارے اور آپکے لئے اتنی مشقتیں برداشت کیں....!
جو ھمارے غم میں راتوں کو اٹھ کر روتا رھا....!
جس ذات نے ہمیں ساری زندگی یاد رکھا
ہم نے انھیں کتنا یاد رکھا ...!
ذرا سوچیں.....!!
کیا یہی انصاف کا تقاضا ھے...؟؟
کیا اسی کانام أمت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ہونا ھے....؟؟
کیا واقعی ھمارے لیےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کوئی اہمیت رکھتی ہے؟؟
کیا ہم اپنے بہترین امتی ہونے کا،،،
اور اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا حق ادا کررہے ہیں؟
ہم وہ ہیں جن کے لئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے جلتی دوپہر شعلے جیسے صحراؤں میں اونٹ کی کمانوں پر بیٹھ کر دعائیں کی ہیں،،
ہم خود عمل سے تو محروم تھے ہی مگر بدقسمتی یہ کہ ہم نے اپنی نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی تمام تر محنت مشقت کو پشے پشت ڈال کر،،اور کلمہ گوہ ہوکر ہر اُس کام کو پروموٹ کیا جس کو کرنے سے روکنے کے لئے ہمیں ایمان نصیب ہوا تھا حضور کی نسبت سے!
یہ ہیں نبی کے عاشق،،،،،

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!