*انٹرنیٹ کے فوائد *

in urdu •  3 years ago 

30495884862_9e7f500ea9.jpg

آج کل انٹرنیٹ کا دور ہے اور انٹرنیٹ کا خمار ہر کسی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ حکومتیں بھی تمام کام آن لائن کرنے لگی ہیں ہیں، جس طرح آدھار کارڈ پین کارڈ وغیرہ آن لائن بنتے ہیں ٹھیک اسی طرح مزدوری کارڈ بھی آن لائن بن رہا ہے۔
نیا نیا شوق کسی بھی چیز کا برا ہوتا ہے۔ ہمارے ایک کہاوت مشہور ہے "ننگے کو ملی پیتر، باہر رکھے کہ بھیتر" یعنی جس کے پاس گھر ہی نہیں ہے اس کو جب کچھ مل جاتا تو وہ مارے خوشی کے سمجھ نہیں پاتا کہ اس کا کروں کیا؟.
ٹھیک یہی حال طلبۂ مدارس کا ہے۔ ان کو موبائل مل گیا اور انٹر نیٹ سے نئی نئی دوستی بھی ہوگئی ہے، اب ان کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے ؟.
آج مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے علاقے کے ایک بڑے مدرسہ کے اکثر و بیشتر طلبہ نے اپنا مزدوری کارڈ بنا لیا۔
پھر معلوم ہوا کہ اور بھی بہت سے اداروں کے طلبہ نے اپنے ہاتھوں یا اپنے دوستوں کے ہاتھو "ای شرم کارڈ" بنایا یا بنوایا۔
مجھے یہ جان کر بڑی حیرت ہوئی کہ کیا ان مدارس کے اساتذہ کو اس کی بھنک بھی نہیں لگی کہ طلبہ کیا کر رہے ہیں ؟ کیا طلبہ اور مدرسین کا ربط اتنا کمزور ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں طلبہ نے ایسا کام کیا اور مدرسین کو خبر تک نہ ہوئی !!!

یا مدرسین بھی اس کام سے خوش اور اس کے انجام سے ناواقف تھے ؟

اللہ عزوجل خیر فرماے ! ہمارے مدارس کس راہ پر جا رہے ہیں ؟
طلبۂ کرام کی بارگاہ میں عریضہ ہے کہ وہ یہ مزدوری کارڈ ہر گز نہ بنائیں! کیوں کہ آپ طالب علم ہیں اور ایک شخص ایک ہی وقت میں طالب علم اور رجسٹرڈ مزدور نہیں ہو سکتا۔

پہلا نقصان: آپ جب بھی اسکالر شپ فارم بھریں گے وہ رد ہوجاے گا کیوں کہ آپ رجسٹرڈ مزدور ہیں۔

دوسرا نقصان: آپ کی بورڈ کی تمام مارکیٹ شیٹ فرضی مامی جائیں گی، کیوں کہ آپ جب رجسٹرڈ مزدور ہیں تو آپ رجسٹرڈ اور ریگولر طالب علم کیسے ہوسکتے ہیں ؟

لہذا جن طلبۂ کرام نے یہ مزدوری کارڈ بنایا ہے اگر مسترد ہو سکتا ہو تو پہلی فرصت میں مسترد کردیں۔

اور جن طلبہ نے نہیں بنایا ہے وہ ہرگز یہ کارڈ نہ بنوائیں۔

انٹرنیٹ پر کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا ہے اس کی معلومات کے بغیر ایسے غیر دانشمندانہ قدم ہرگز نہ اٹھائیں۔

کوشش کریں کہ کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے اس کی مکمل معلومات فراہم کرلیں۔ اگر کوئی پریشانی ہے تو روشن مستقبل دہلی اور تحریک علماے بندیل کھنڈ آپ کی مدد کے لیے ہمیشہ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  3 years ago  ·  


** Your post has been upvoted (0.85 %) **

Thank you 🙂 @tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote