ایک مومن کو کیساہونا چاہئے؟

in urdu •  3 years ago 

burials-mamilla-cemetery-continued-until-260nw-707506144.webp

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته.
ایک مومن ایک موحد اور ایک مسلم ہرگز ایسا نہیں ہو سکتا
🌍🌍🌍🌍🌍
🖊️آج ہم مسلمانوں کے اندر غیروں کے رسم ورواج کا پایا جانا عام سی بات ہو گئی ہے بہت ساری چیزوں میں ہم ان کا ساتھ دے دیا کرتے ہیں جبکہ ان چیزوں کا ٹکراؤ ہمارے عقائد کے ساتھ بہت ہی زبردست ہوتا ہے۔
ان ہی میں سے"کرسمس ڈے"ہے۔اس میں عیسائی لوگ خوشیاں مناتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکبادیاں دیا کرتے،تحفے تحائف دیا کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہمارے بھولے بھالے،
نادان،عقل کے مارے ہوۓ مسلمان بھی یہ سب کرتے ہیں۔
کیا آپ کو معلوم ہے یہ کتنا خطرناک دن ہے؟؟!!!
یہ ایک ایسا دن ہے جس میں رب العالمین کو گالیاں دی جاتی ہیں،یہ ایک ایسا دن ہے جس میں رب العالمین کی ذات پر حملہ کیا جاتا ہے، اللہ تعالی پر گھناؤنا الزام لگایا جاتا ہے۔
ان کا عقیدہ ہے کہ اسی دن اللہ تعالی کا بیٹا پیدا ہوا-نعوذ بالله۔
ان کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی ہی عیسی علیہ السلام کی شکل میں آۓ ۔
الغرض اللہ تعالی عرش سے نازل ہو کر مریم کے پیٹ میں داخل ہوۓ، نو مہینے مریم کے پیٹ میں پیشاب اور خون کے درمیان رہے، پھر پیدائش ہوئی اور قتل بھی کئے گئے-نعوذ باللہ-
اللہ تعالی ان تمام باتوں سے پاک ہے۔
اے مسلمانوں!!!
کیا ایک مسلمان اتنے گھناؤنے عقائد کی حمایت کر سکتا ہے؟؟!! نہیں ہر گز نہیں۔
تو پھر ان کے اس گھناؤنے عقائد پر مبنی جشن میں ان کی طرح کام کرنا،مٹھائیاں لینا دینا،تحفے تحائف لینا دینا اور خوشیاں بانٹنا یہ سب ان کی حمایت اور مدد کرنا نہیں ہے؟؟!!
الغرض ہم اتنے گھناؤنے عقائد پر مبنی جشن میں ان کا ساتھ دیتے ہیں جبکہ ہمیں رب العالمین کو خوش کرنا چاہیے رب العالمین کو ہر عیب سے پاک کرکے،اس دن ہمہیں رب العالمین کی پاکی بیان کرنی چاہیے اور جتنا ہو سکے لوگوں کی اصلاح کرنی چاہیے۔
دنیا جہاں کی برائیاں، شرک وکفر کی تمام قسمیں اس برائی سے کم ہیں(جبکہ شرک و کفر بذات خود ناقابل معافی جرم ہیں لیکن یہ جرم ان سے بھی بڑا ہے)کیونکہ یہاں صرف شرک ہی نہیں بلکہ رب العالمین پر بہت بڑا الزام اور بہتان لگایا گیا ہے کہ اس کا بیٹا ہے جبکہ اللہ تعالی ان تمام چیزوں سے پاک ہے۔
کیا آپ شرک و کفر پر خوشی منانا پسند کریں گے؟؟!! نہیں نا!!
تو پھر شرک و کفر سے بڑے جرم پر آپ خوشیاں منانا کیسے گوارا کر سکتے ہیں جس میں ہمارے پروردگار، سارے جہاں کے رب اور ہر قسم کے عیب سے پاک والی ذات کو گالیاں دی جاتی ہیں۔
قرآن و سنت سے غیر ثابت شدہ تہوار و جشن منانا خود ایک جرم ہے اگر دوسری قوم کی مشابہت ہو تو اس سے بڑا جرم ہے اور عقائد کے خلاف ہو تو اس سے بڑا جرم ہے اور عقائد کے مخالف ہونے کے ساتھ ساتھ رب العالمین پر الزام و بہتان ہو تو یہ سب سے بڑا جرم ہے اس سے بڑا کوئی جرم نہیں ہے۔
اللہ تعالی نے سورۃ مریم میں فرمایا:
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا[88]
اور انھوں نے کہا رحمان نے کوئی اولاد بنا لی ہے۔
لَقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا إِدًّا[89]
بلاشبہ یقینا تم ایک بہت بھاری بات کو لےآئے ہو۔
تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا[90]
آسمان قریب ہیں کہ اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ڈھے کر گر پڑیں۔(یہ کتنی خطرناک بات ہے کہ آسمان و زمین پھٹ جائیں لیکن اللہ تعالی صبر کیے ہوئے ہے اور ان کو روکے ہوۓ ہے)
أَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا[91]
کہ انھوں نے رحمان کے لیے کسی اولاد کا دعویٰ کیا۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مجھے ابن آدم نے جھٹلایا حالانکہ اس کے لیے یہ بھی مناسب نہیں تھا۔مجھے جھٹلانا یہ ہے کہ (ابن آدم) کہتا ہے کہ میں اس کو دوبارہ نہیں پیدا کروں گا حالانکہ میرے لیے دوبارہ پیدا کرنا اس کے پہلی مرتبہ پیدا کرنے سے زیادہ مشکل نہیں۔اس کا مجھے گالی دینا یہ ہے کہ کہتا ہے کہ اللہ نے اپنا بیٹا بنایا ہے حالانکہ میں ایک ہوں۔ بےنیاز ہوں نہ میرے لیے کوئی اولاد ہے اور نہ میں کسی کی اولاد ہوں اور نہ کوئی میرے برابر ہے ۔
📖﴿صحيح البخاري: 4974﴾
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا :نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
”تکلیف دہ بات سن کر اللہ سے زیادہ صبر کرنے والا کوئی نہیں ہے، کم بخت مشرک کہتے ہیں کہ اللہ اولاد رکھتا ہے اور پھر بھی وہ انہیں معاف کرتا ہے اور انہیں روزی دیتا ہے۔“
📖﴿صحیح البخاری:7378﴾
اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا ایک اثر ہے :
وہ کہتے ہیں:
ان لوگوں نے اللہ تعالی کو ایسی گالی دی کہ اس کے مخلوق میں سے کسی نے ایسی گالی نہیں دی یعنی انہوں نے اللہ تعالی کو" ثالث ثلاثة"( تین میں سے تیسرا) قرار دیا ۔
📖﴿ مسند الشامیین للطبرانی۔ رقم حدیث:1041، ط مؤسسۃ الرسالۃ ﴾
اللہ تعالی ہم سب کو کتاب و سنت پر چلنے والا بناۓ۔آمین
📖📖📖📖📖

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  3 years ago  ·  


** Your post has been upvoted (0.83 %) **

Thank you 🙂 @tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote