Today my activities @makniazi

in r2cornell •  3 years ago 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

میری طرف سے تمام دوستوں کو السلام علیکم۔امید کرتا ہوں میں تمام دوست خیریت سے ہوں اور میں بھی خیریت سے ہوں۔

دوستو میرے آج دن کا آغاز صبح ساڑھے پانچ بجے ہوا۔صبح اٹھ کر سب سے پہلے میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا۔اور اس کے بعد میں نے گھر والوں سے کہا کہ آپ کا صبح کا ناشتہ بنا دیں اور وہ ناشتہ بنانے لگ گئے اور تھوڑی ہی دیر میں نے ناشتہ تیار ہوگیا اور میں نے صبح کا ناشتہ کیا۔اس کے بعد معمول کے مطابق کالج جانے کے لیے تیار ہونا شروع ہوگیا۔جب میں کالج جانے کے لیے تیار ہوگیا تو میں اپنے گھر والوں کو ملا اور اپنے دوست کے ساتھ کالج چلا گیا۔کالج پہنچ کر سب سے پہلے میں نے تمام اساتذہ اور اپنے دوستوں کو سلام۔اور اس کے بعد میں اپنی کلاس میں چلا گیا۔تھوڑی دیر گزرنے کے بعد ہماری پڑھائی شروع ہوگئی اور ہم پڑھنے لگے۔ہم نے تقریبا تین گھنٹے لگاتار پڑھائی کی اور پڑھائی کے بعد ہمیں استاد صاحب نے کہا کہ آپ تفریح کر لیں۔تفریح کے دوران ہم نے کھانے پینے کی اشیاء کھائیں اور میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ کچھ باتیں کی۔اس کے بعد ہماری تفریح کا وقت ختم ہوگیا اور ہم اپنی کلاسوں میں واپس آگئے۔اور دوبارہ پڑھائی شروع ہوگی۔تقریبا دو گھنٹے پڑھنے کے بعد ہماری چھٹی کا وقت ہو چکا تھا اسی لیے ہمیں استاد صاحب نے کہا کہ آپ چھٹی کر لیں۔میں اور میرا دوست چھٹی کر کے اپنے گھر واپس آ گئے۔گھر پہنچ کر سب سے پہلے میں نے تمام گھر والوں کو سلام کہا۔اس کے بعد میں ہاتھ میں دھونے کے لئے واش روم چلا گیا۔اس کے بعد گھر والوں نے مجھے دوپہر کا کھانا لا کر دیا اور میں نے دوپہر کا کھانا کھایا۔اس کے بعد میں معمول کے مطابق آرام کرنے کیلئے اپنے کمرے میں چلا گیا۔میں نے تقریبا تین گھنٹے آرام کیا اور جب آرام کرنے کے بعد میں اپنے کمرے سے نکلا تو سب سے پہلے میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا۔اس کے بعد میں معمول کے مطابق میں پڑھائی کرنے کے لیے استاد صاحب کے پاس چلا گیا۔میں نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ پڑھائی کی اور اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔گھر آکر میں نے تمام گھر والوں کو سلام کہا اور اس کے بعد میں بازار سے سودا لینے کے لیے چلا گیا۔ گھر واپس آگیا اور میں نے کچھ فوٹوگرافی کی جو میں آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

IMG_20210918_182030.jpg

IMG_20210918_182010.jpg

IMG_20210918_181916.jpg

IMG_20210918_181833.jpg

IMG_20210918_181804.jpg

IMG_20210918_181753.jpg

IMG_20210918_181711.jpg

اس کے بعد میں نے گھاس کاٹا اور پھر گھاس کو اپنی قمر پر لادا اور اسے مویشیوں کے سامنے ڈال دیا۔اور وہ کھانے لگ گئے۔جب میری مویشیوں نے گھاس کھا لیں تو میں نے ان کو پانی پلایا۔اس کے بعد شام ہو گئی اور میں گھر واپس آ گیا۔جب میں گھر پہنچا تو والدہ صاحبہ نے مجھے بتایا کہ بیٹا میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے تو میں نے اپنی والدہ صاحبہ سے کہا نہیں آپ کو ڈاکٹر صاحب کے پاس لے جاتا ہے۔اس کے بعد میں ان کو ڈاکٹر صاحب کے پاس لے گیا اور پھر ہم واپس آ گئے۔اور ہم نے رات کا کھانا کھایا اور اس کے بعد میں ڈائری لکھنے کے لیے بیٹھ گیا۔

دوستو یہ تھی میری آج کی ڈائری امید کرتا ہوں آپ سب کو پسند آئی ہوگی۔

میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری اردو کمیونٹی کو ترقی عطا فرمائے۔آمین!

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  3 years ago  ·  

Use #urduwrites so that i can find your post and upvote them.

Thanku