شیرشاہ وادی الیکشن کمیشن کے نام

in r2cornall •  3 years ago 

IMG20220225221640.jpg
شیرشاہ وادی الیکشن کمیشن کے نام...........!

الحمد لِلّہ جن حضرت کے کندھے پر شیرشاہ وادیوں کی مختلف النوع ذمہ داریوں کا بار گراں ہیں یا جن کے ہاتھ میں شیرشاہ وادی ایشوشیشن کا زمام یا باگڈور ہے درجہ ذیل نکات پر اللہ را تدبر فرمائیں. مجھے پتہ ہے کہ میری تحریر میرا مشورہ میرا منصوبہ آمیز اہداف میرا سجھاؤ کی کوئی قدر و قیمت نہیں وقعت نہیں اہمیت نہیں دی جائیگی اسکیلئے مجھے افسوس نہیں ندامت بھی نہیں حیف و ھتک زک عار بھی نہیں فقط آرزو کہ پڑھ دیا جائے. 

پہلا ممبر سازی یونٹ سطح پر:- چند از سال سے دیکھا جارہاہے کہ کچھ اہلکار شیرشاہ وادی کے سرخیل اشخاص شیرشاہ وادی ایشوشین کیلئے ممبر سازی میں ہمہ تن مصروف عمل ہیں. سو دوسو پانچ سو کا زر لیکر لوگوں کو ممبر بناتے ہیں. ان سے میرا سوال! کیا ممبر بننے سے قبل وہ شخص شیرشاہ وادی کا فرد یا ممبر نہیں ہے؟ یقیناً وہ پیدائشی فرد ہے رہے گا بھی. اور یہ جو پیسے سے ممبر بنایا جاتا ہے ہر زاویہ سے ہر گوشے سے بےمعنی بے محل ہے چاہے جس نقطۂ بصیرت سے معائنہ کریں.
دوسرا یونٹ کی حد بندی:- آبادی کے مطابق گاؤں محلہ قصبہ کو یونٹوں میں تقسیم کراس یونٹ کے ذمہ دار جیسے صدر سکریٹری خازن عہدہ کا نام جس زبان میں موسوم ہو کا انتخاب اس یونٹ کے باشندگان کے ذریعہ کثرت رائے سے بلاک کمیٹی کے جانب سے مقرر کردہ انسپکٹر کی نگرانی میں غیر جانب دارانہ کرئی جائے. اور نو منتخب عہدیداران کو خلف نامہ شہادہ بلاک اشوشیشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی جائے.
دوسرا ممبر سازی پنچایت سطح پر:- پنچایت میں سبھی یونٹ کے تینوں صدر سکریٹری اور خازن کے عہدیدار کے ذریعہ کثرت رائے سے بلاک کمیٹی کے جانب سے مقرر کردہ انسپکٹر کی نگرانی میں غیر جانب دارانہ انتخاب کرئی جائے. اور نو منتخب عہدیداران کو خلف نامہ شہادہ بلاک اشوشیشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی جائے یونٹ کے ذریعہ منتخب عہدیداران ہی پنچایت کے عہدہ کیلئے اہل ہونگے .
تیسرا ممبر سازی بلاک سطح پر:- پنچایت سےمنتخب تینوں صدر سکریٹری اور خازن کے عہدیدار کے ذریعہ کثرت رائے سے صوبائی کمیٹی کے جانب سے مقرر کردہ انسپکٹر کی نگرانی میں غیر جانب دارانہ انتخاب کرئی جائے. اور نو منتخب عہدیداران کو خلف نامہ شہادہ ضلع ایشوشیشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی جائے پنچایت کے عہدیداران ہی بلاک کے عہدہ کیلئے اہل ہونگے .
چوتھا ممبر سازی ضلعی سطح پر:- بلاک سطح کے تینوں صدر سکریٹری اور خازن کے عہدیدار کے ذریعہ کثرت رائے سے صوبائی کمیٹی کے جانب سے مقرر کردہ انسپکٹر کی نگرانی میں غیر جانب دارانہ انتخاب کرائی جائے. اور نو منتخب عہدیداران کو خلف نامہ شہادہ صوبائی ایشوشیشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی جائے بلاک سے منتخب عہدیداران ہی ضلعی سطح کے عہدہ کیلئے اہل ہونگے.
پانچواں ممبر سازی صوبائی سطح پر:- ضلعی سطح کے تینوں صدر سکریٹری اور خازن کے عہدیدار کے ذریعہ کثرت رائے سے آل انڈیا ایشوشیشن کمیٹی کے جانب سے مقرر کردہ انسپکٹر کی نگرانی میں غیر جانب دارانہ انتخاب کرائی جائے. اور نو منتخب عہدیداران کو خلف نامہ شہادہ آل انڈیا ایشوشیشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی جائے ضلعی سطح کے عہدیداران ہی صوبائی سطح کے عہدہ کیلئے اہل ہونگے.
چھٹھا ممبر سازی ملکی سطح پر:- صوبائی سطح کے تینوں صدر سکریٹری اور خازن کے عہدیدار کے ذریعہ کثرت رائے سے آل انڈیا ایشوشیشن کمیٹی کے جانب سے مقرر کردہ انسپکٹر کی نگرانی میں غیر جانب دارانہ انتخاب کرائی جائے. اور نو منتخب عہدیداران کو خلف نامہ شہادہ آل انڈیا ایشوشیشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی جائے صوبائی سطح کے عہدیداران ہی ملکی سطح کے عہدہ کیلئے اہل ہونگے.
اسطرح کل چھ حصوں میں انتخابی اکائی کو تقسیم کرکے پر امن انتخابی ماحول بنانے کیلئے کوشش کی جائے تو نتجہ اچھا آئیگا ان شاءاللہ.
آپ کے مثبت و منفی تاثر کا منتظر ادنیٰ خادم شیرشاہوادي
ن
جاری.....

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!