🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
💎🌷 بسم الله الرحمن الرحيم 🌷💎
💎 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ💎
🇹🇯💎 *شعر و شاعری * 💎🇹🇯
🇹🇯 💎🌷 آج کا کلینڈر 🌷💎 🇹🇯
💎🌷 14 شعبان المعظم 1443ھ 🌷💎
💎 🌷 18مارچ 2022 ء 🌷 💎
🌄 بروز جمعہ Friday 🌅
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎
🔰🖋💎✒️ غزل✒️💎🖋🔰
💎💎💎💎💎💎💎💎💎
وداع یار کا لمحہ ٹھہر گیا مجھ میں
میں خود تو زندہ رہا وقت مر گیا مجھ میں
سکوت شام میں چیخیں سنائی دیتی ہیں
تو جاتے جاتے عجب شور بھر گیا مجھ میں
وہ پہلے صرف مری آنکھ میں سمایا تھا
پھر ایک روز رگوں تک اتر گیا مجھ میں
کچھ ایسے دھیان میں چہرہ ترا طلوع ہوا
غروب شام کا منظر نکھر گیا مجھ میں
میں اس کی ذات سے منکر تھا اور پھر اک دن
وہ اپنے ہونے کا اعلان کر گیا مجھ میں
کھنڈر سمجھ کے مری سیر کرنے آیا تھا
گیا تو موسم غم پھول دھر گیا مجھ میں
گلی میں گونجی خموشی کی چیخ رات کے وقت
تمہاری یاد کا بچہ سا ڈر گیا مجھ میں
بتا میں کیا کروں دل نام کے اس آنگن کا
تری امید پہ جو سج سنور گیا مجھ میں
یہ اپنے اپنے مقدر کی بات ہے فارسؔ
میں اس میں سمٹا رہا وہ بکھر گیا مجھ میں
============================
شاعر : رحمان فارس
💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯کھڑکیاں کھول کے رکھوں تو ہوا بھی آئے
بند کمرے میں کوئ میرے سِوا بھی آئے
روشنی پر وہ قناعت نہیں کرنے والا
اسکی خواہش ہے کہ حِصے میں دیا بھی آ ئے
لوگ آنکھوں میں ترے خواب لیے پھرتے ہیں
اور اک ہم ہیں تجھے پا کے گنوا بھی آئے 🖤
کیوں میں الجھے ہو ئے دها گوں میں الجھتی جاؤں
اس تعلق کا کوئی ہاتھ سِرا بھی آ ئے
ہجر ایسا ہو کہ کٹنے میں زمانے بیتیں
درد ایسا ہو کہ جینے کا مزہ بھی آئے
کیسے ممکن ہے میں جگنو کو ستارہ سمجھوں
کیسے ممکن ہے کوئی اسکی جگہ بھی آئے
جنگ باقی ہے ابھی اصلی رقیبوں سے مگر
ہم تو ترکش کے سبھی تیر چلا بھی آئے
فوزیہ شیخ ۔۔۔