🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
💎🌷 بسم الله الرحمن الرحيم 🌷💎
💎 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ💎
🇹🇯💎 شعر و شاعری 💎🇹🇯
🇹🇯 💎🌷 آج کا کلینڈر 🌷💎 🇹🇯
💎🌷 5 شعبان المعظم 1443ھ 🌷💎
💎 🌷 9مارچ 2022 ء 🌷 💎
🌄 بروز بدھ Wednesday 🌅
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎
🔰🖋💎✒️ غزل✒️💎🖋🔰
💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎
خدا نے کیوں دل درد آشنا دیا ہے مجھے
اس آگہی نے تو پاگل بنا دیا ہے مجھے
تمہی کو یاد نہ کرتا تو اور کیا کرتا
تمہارے بعد سبھی نے بھلا دیا ہے مجھے
صعوبتوں میں سفر کی کبھی جو نیند آئی
مرے بدن کی تھکن نے اٹھا دیا ہے مجھے
میں وہ چراغ ہوں جو آندھیوں میں روشن تھا
خود اپنے گھر کی ہوا نے بجھا دیا ہے مجھے
بس ایک تحفۂ افلاس کے سوا ساقیؔ
مشقتوں نے مری اور کیا دیا ہے مجھے
==========================
شاعر : ساقیؔ امروہوی
💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گا
مگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا
تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گا
مگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا
نہ جانے کب ترے دل پر نئی سی دستک ہو
مکان خالی ہوا ہے تو کوئی آئے گا
میں اپنی راہ میں دیوار بن کے بیٹھا ہوں
اگر وہ آیا تو کس راستے سے آئے گا
تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہے
تمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
بشیر بدر