انعام

in r2cornall •  3 years ago 

IMG20220302142247.jpg
ایک درہم کی جنت.

ایک مرتبہ امام ابو داؤد رحمہ اللہ ایک بڑی کشتی میں سوار تھے، اسی اثنا میں سمندر کے کنارے پر کھڑے ایک شخص کو چھینک آئی اور اس نے الحمدللہ کہا، (چونکہ کشتی سمندر کے کنارے سے تھوڑی دور تھی اس لئے) امام ابو داود رحمہ اللہ نے ایک چھوٹی سی ناؤ ایک درہم میں کرائے پر لی اور کنارے پر جاکر اس شخص کی چھینک کا جواب دیا (یعنی یر حمک اللہ کہا) اور پھر واپس کشتی میں چلے آئے، لوگوں نے امام ابو داود سے کشتی سے اتر کر کنارے جا کر جواب دینے کا سبب پوچھا تو امام ابو داود رحمہ اللہ نے کہا: ہو سکتا ہے کہ چھینکنے والا شخص مستجاب الدعوات ہو (یعنی اس کی دعائیں اللہ رب العالمین کے یہاں مقبول ہوتی ہوں) اس لئے میں نے صرف چھینک کا جواب دینے کیلئے اتنی مشقت اٹھائی، پھر جب سب لوگ سو گئے تو ایک انجانی سی آواز آئی: اے کشتی والو ابو داود رحمہ اللہ نے ایک درہم بتلاتی ہے کہ چھینکنے والا جب الحمد للہ کہے تو سننے والا اسے یرحمک اللہ کہے، اور پھر چھینکنے والا اسے "یہدیکم اللہ و یصلح بالکم" کہے یعنی اللہ تہدایاوتمہاری اصلدین یوسف
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہتمہیں *

IMG20220302142247.jpg

جڑیں گر رب سے تو طوفاں سہارا ہو بھی سکتا ہے
غموں کے اس سمندر کا کنارا ہو بھی سکتا ہے

زباں والو! نہ اترانا فصاحت اور بلاغت پر
سنو! گونگوں کا لفظوں پر اجارا ہو بھی سکتا ہے

اسی امید پر میں رب سے اب تک گڑ گڑاتا ہوں
"نہیں ہے جو ہمارا وہ ہمارا ہو بھی سکتا ہے"

نہیں ہے شیخ کی نظروں میں جس کی کوئی بھی عزت
وہ عاصی ربِ عالم کا دلارا ہو بھی سکتا ہے

جو ظلمت بو رہے ہیں کان اپنا کھول کر سن لیں
مرے گھر کا کوئی جگنو شرارا ہو بھی سکتا ہے

محمد مصطفی کا شہر ہو اور سامنے کعبہ
نظر والو کوئی ایسا نظارا ہو بھی سکتا ہے

بچھڑ کر مجھ سے تجھ کو فائدہ ہو ہے بہت ممکن
مگر تو یاد یہ رکھنا خسارہ ہو بھی سکتا ہے

ہے جس کو ناز قوت پر بتا دے اے سراج اس کو
مری ہمت کے آگے بے سہارا ہو بھی سکتا ہے

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!