Urdu Shairy

in r2cornall •  2 years ago 

IMG20220225210127-removebg-preview.png
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
💎🌷 بسم الله الرحمن الرحيم 🌷💎

💎 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ💎

🇹🇯💎 *شعر و شاعری * 💎🇹🇯

🇹🇯 💎🌷 آج کا کلینڈر 🌷💎 🇹🇯

💎🌷 10 شعبان المعظم 1443ھ 🌷💎
💎 🌷 14مارچ 2022 ء 🌷 💎
🌄 بروز پیر Monday 🌅
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎

🔰🖋💎✒️ غزل✒️💎🖋🔰
💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎

قیس جنگل میں اکیلا ہے مُجھے جانے دو
خُوب گُزرے گی جو مِل بیٹھیں گے دیوانے دو

لال ڈورے تِری آنکھوں میں جو دیکھے تو کُھلا
مئے گُل رنگ سے لبریز ہیں پیمانے دو

ٹہرو تیوری کو چڑھائے ہُوئے جاتے ہو کِدھر
دِل کا صدقہ تو ابھی سر سے اُتر جانے دو

منع کیوں کرتے ہو عِشقِ بُتِ شیریں لب سے
کیا مزے کا ہے یہ غم دوستو غم کھانے دو

ہم بھی منزِل پہ پہنچ جائیں گے مرتے کھپتے
قافلہ یاروں کا جاتا ہے اگر جانے دو

شمع و پروانہ نہ محفل میں ہوں باہم زِنہار
شمع رُو نے مُجھے بھیجے ہیں یہ پروانے دو

ایک عالم نظر آئے گا گرفتار تُمہیں
اپنے گیسُوئے رسا تا بہ کمر جانے دو

سخت جانی سے مَیں عاری ہُوں نہایت اے تلخ
پڑ گئے ہیں تِری شمشیر میں دندانے دو

حشر میں پیش خُدا فیصلہ اِس کا ہوگا
زِندگی میں مُجھے اُس گبر کو ترسانے دو

گر محبّت ہے تو وہ مُجھ سے پِھرے گا نہ کبھی
غم نہیں ہے مجھے غمّاز کو بھڑکانے دو

جوشِ بارِش ہے ابھی تھمتے ہو کیا اے اشکو
دامنِ کوہ و بیاباں کو تو بھر جانے دو

واعظوں کو نہ کرے منع نصیحت سے کوئی
مَیں نہ سمجُھوں گا کسی طرح سے سمجھانے دو

رنج دیتا ہے جو وہ پاس نہ جاؤ سیاحؔ
مانو کہنے کو مِرے دُور کرو جانے دو۔۔۔!


شاعر : میاں داد خان سیاح

💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
💎🌷 *💎

🇹🇯💎 شعر و شاعری 💎🇹🇯

🇹🇯 💎🌷 آج کا کلینڈر 🌷💎 🇹🇯

💎🌷 *9 شعبان ا 🌅
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎

🔰🖋💎✒️ غزل✒️💎🖋🔰
💎💎💎

بیٹھے بیٹھے یہ کیا ہوُا مجھ کو
جیسے آسیب چھو گیا مجھ کو

اسکی صورت تو بعد میں دیکھی
پہلے انداز بھا گیا مجھ کو

آخرِ شب وہ میرے کاندھے پر
سو گیا دے کے رت جگا مجھ کو

مارِ فرقت سے بچ گیا تھا مگر
اسکی زلفوں نے ڈس لیا مجھ کو

خود ہی کہہ کہہ کے ہجر کی روداد
اسقدر بھی تو مت رلا مجھ کو

تجھ کو تیری ہی شوخیوں کی قسم
آج شب چھوڑ کر نہ جا مجھ کو

شب کو مہلک ہے برہمی اسکی
خوف اس بات ہی کا تھا مجھ کو

شاعر :خواجہ ثقلین
💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  2 years ago  ·  


** Your post has been upvoted (1.30 %) **

Thank you 🙂 @tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote