Poetry

in r2cornall •  2 years ago 

IMG20220408131745.jpg* میں اپنے دور کا شاعر ہوں ؛

  • ہر دور سے ھو کر آیا ہوں ؛

  • حافی سے ہے تہذیب چُرائی ؛

  • زریون سےمستی لایا ہوں ؛

  • نجمی کے پنجرے سے اُڑ کر ؛

  • جنگل میں سیدھے آیا ہوں ؛

  • عامر کے انداز میں سُن لو ؛

  • جالب کی بغاوت لایا ہوں ؛

  • گلزار کی خُوشبو ساتھ لیئے ؛

  • میں سرحد توڑ کر آیا ہوں ؛

  • جون کو مرشد مانا ہے ؛

  • تصویر محسن لایا ہوں ؛

  • بچپن میں فیض کو سنتا تھا

  • فراز کو پڑھ کر آیا ہوں ؛

  • ساغر سے درویشی سیکھی ؛

  • ناصر سے چرچا لایا ہوں ؛

  • درد کے درد کو پالا ہے ؛

  • اور میر سے مصرعے لایا ہوں ؛

  • غالب میرا ساقی ہے ؛

  • اور جگر سے پیالہ لایا ہوں ؛

  • امرتا ، روٹھی بیھٹی ہے ؛

  • ساحر کو منانے آیا ہوں ؛

  • اک یار منانا ہے مجھکو ؛

  • میں بُلھا بن کر آیا ہوں ؛

  • وارث کا عشق حقیقی تھا ؛

  • میں ھیر مجازی لایا ہوں ؛

  • اقبال کو ہاتھ نہیں ڈالا ؛

  • بس پاؤں چوم کے آیا ہوں
    ....جوگی💔....

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  2 years ago  ·  


** Your post has been upvoted (0.01 %) **

Thank you 🙂 @tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote