Urdu poetry

in r2cornall •  3 years ago 

IMG-20220307-WA0000.jpg
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
💎🌷 بسم الله الرحمن الرحيم 🌷💎

💎 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ💎

🇹🇯💎 شعر و شاعری 💎🇹🇯

🇹🇯 💎🌷 آج کا کلینڈر 🌷💎 🇹🇯

💎🌷 2 شعبان المعظم 1443ھ 🌷💎
💎 🌷 6مارچ 2022 ء 🌷 💎
🌄 بروز اتور Sunday 🌅
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎

🔰🖋💎✒️ غزل✒️💎🖋🔰
💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎

ہم عشق کا شکار ہوئے اور مر گئے
یعنی کہ بےقرار ہوئے اور مر گئے

اخبار نے مذاق اڑایا کچھ اس طرح
"بیماری کا شکار ہوئے اور مر گئے"

تیکھی نظر حجاب میں مدہوش کر گئی
بس اک دو ہم پہ وار ہوئے اور مر گئے

سمجھاؤ, اپنا فرض نبھاؤ, یہ بھی سنو
نادان, ہوشیار ہوئے اور مر گئے

کچھ لوگ تیر سے مرے لیکن ہمارے تو
دو بول آرپار ہوئے اور مر گئے

ان کی ہتھیلی میں ذرا سا پانی,سانس بند؟
یعنی وہ شرمسار ہوئے اور مر گئے

ثانی تمہاری موت انوکھی نہیں کہ تم
تھوڑے بے اعتبار ہوئے اور مر گئے


شاعر :جون ثانی

💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯جب اُسنے میری گاگری رستے میں پھوڑ دی
میں نے بھی پنگھٹوں پہ ملاقات چھوڑدی

اتنا کہا کہ لادے مجھے چوڑیاں ہری
ظالم نے میری پتلی کلائی مروڑ دی

مجھکو اکیلا چھوڑ کے تو جا نہیں سکا
طوفاں نے خود بخود ہی تری ناؤ موڑ دی

نا جانے کس کے عقد میں بندھ کر وہ شاد تھا
اک وسوسہ کے جس نے میری روح جھنجھوڑ دی

دریا کنارےبیٹھے تھے ہاتھوں میں لے کے ہاتھ
چڑیوں کے چہچہوں نے مری نیند توڑ دی

پوچھا جو اُسکا نام, ہوئی ایسے آب آب
جیسے کسی نے اوڑھنی دھوکر نچوڑ دی

سانس اور آس ٹوٹنے والی تھی اور بس
پھر زندگی خدا نے ترے ساتھ جوڑدی

زُلیخاساحِرہ
Zulekha Sahira
IMG20220304174544.jpgبے خودی میں طے شدہ جھوٹے اصولوں کو طلاق۔۔
عہدِ حاضر کی سبھی جمہوری قدروں کو طلاق۔۔۔
انحرافِ قولی سے بدتر ہے ذہنی ارتداد۔۔۔
کفر کی تعظیم میں جھکتی جبینوں کو طلاق۔۔۔

#گمان انصاری مئو۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!