Urdu Article

in r2cornall •  2 years ago 

IMG20220325133209.jpgچند کتابیں

دو ایسی کتب جن کو پڑھ کر امید ہے کہ انسان انکار حدیث کی گمراہی میں کبھی مبتلا نہیں ہوسکتا، ان میں پہلی اہلحدیث عالم علامہ عبدالرحمٰن کیلانی کی ’’آئینہ پرویزیت‘‘ ہے اور دوسری سید مودودی کی ’’سنت کی آئینی حیثیت‘‘۔البتہ اگر کسی کو خبر واحد کی حجیت سے متعلق تفصیلی ادلہ و کتاب مطلوب ہوتو ایسے احباب کو شام کے مشہور عالم ڈاکٹر مصطفی سباعی کی کتاب ’’ السنة ومكانتها في التشريع‘‘ جس کا اردو ترجمہ پروفیسر غلام احمد حریری نے ’’حدیث رسولﷺ کا تشریعی مقام‘‘ کے نام سے کیا ہے، کا لازمی مطالعہ کرنا چاہیئے۔ اگر کسی رفیق کو جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی شاذ فکر سے کماحقہ آگاہی حاصل کرنا مقصود ہو تو ان کو دو کتب لازمی زیر مطالعہ رکھنی چاہیئے، پہلی ابو الحسن علوی حافظ محمد زبیر کی کتاب ’’فکر غامدی ۔ ایک تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ‘‘ جو کہ بلاشبہ اس موضوع پر سب سے بہترین کتاب ہے جو کہ غامدی صاحب کے اصول دین و قواعد سے بحث کرتی ہے۔ دوم فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی ’’فتنہ غامدیت‘‘۔اگر کسی کو غلام احمد پرویز کی کتاب ’’مقام حدیث‘‘ اور غلام جیلانی برق کی کتاب ’’دو اسلام‘‘ کا تفصیلی و جامع رد پڑھنا مقصود ہو تو اس کے لئے محدث العصر علامہ محمد گوندلوی کی کتاب ’’دوام حدیث‘‘ جو کہ دو جلدوں میں ہے بہت مفید رہے گی۔

غلام جیلانی برق کی کتاب ’’دو اسلام‘‘ کے جواب میں سینکڑوں کتب تحریر کی گئیں۔ جن میں سے مولانا سرفراز خان صفدر نے ’’صرف ایک اسلام‘‘، مفتی احمد یار خان نعیمی نے ’’ایک اسلام‘‘، حافظ محمد گوندلوی نے ’’دوامِ حدیث‘‘، مولانا مسعود احمد بی۔ایس۔سی نے ’’تفہیم اسلام بجواب دو اسلام‘‘۔ اس کتاب میں مسعود احمد صاحب نے "دو اسلام" کے ایک ایک پیرا کا علاحدہ علاحدہ جواب لکھا ہے۔ اس کتاب (تفہیم اسلام بجواب دو اسلام) کو پڑھ کر غلام جیلانی برق صاحب نے اپنے موقف سے رجوع کیا اور کتاب ’’تاریخ تدوین حدیث

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  2 years ago  ·  


** Your post has been upvoted (0.55 %) **

Thank you 🙂 @tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote