(جب نماز شروع کریں تو یہ دھیان رکھیں)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللّٰہ تعالیٰ کی ایسی عبادت کرو گویا تم ان کو دیکھ رہے ہو۔
اور اگر یہ کیفیت نصیب نہ ہو تو پھر یہ دھیان میں رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں دیکھ رہے ہیں۔
اپنے آپ کو مُردوں میں شمار کیا کرو، اپنے آپ کو زندوں میں نہ سمجھو کہ پھر نہ کسی بات سے خوشی نہ کسی بات سے رنج۔
مظلوم کی بد دعا سے اپنے آپ کو بچاتے رہو، کیونکہ وہ فوراً قبول ہوتی ہے۔
جو تم میں سے عشا اور فجر کی جماعت میں شریک ہونے کے لئے زمین پر گھسیٹ کر بھی جا سکتا ہے اُسے گھسیٹ کر جماعت میں شریک ہو جانا چاہئے۔
جزاک اللّہ۔