(دعا مانگنے کی فضیلت)
دعا کے معنی پکارنے اور بلانے کے ہیں، مطلب یہ ہے کہ اپنی ضرورت کے لئے اللہ تعالیٰ کو پکارا جائے تاکہ وہ اس کی ضرورت پوری کرے۔
مگر یہ سب اسی وقت ہوگا جب وہ دعا کے آداب اور شریعت کو دھیان میں رکھتے ہوئے پوری پابندی کریں، ورنہ قبولیت کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔
دعا مانگنے والا بیمار جیسا ہوتا ہے، بیمار اگر تندرستی چاہتا ہے تو اس کے لئے دوا کے ساتھ پرہیز کرنا اور نقصان دینے والی چیزوں سے بچنا ضروری ہے۔
اگر دوا کرتا رہا اور پرہیز نہ کیا تو صحتیابی مشکل ہو جائیگی۔
اس لئے پورے خلوص کے ساتھ خدا پر یقین رکھتے ہوئے دعا مانگنی چاہیے۔
جزاک اللّہ۔
Congratulations your post has been curated by @blurt-india . Use our tag #blurtindia . And Support our couration account by delegating some of your blurt power to blurt-india Posted from