منفرد نام رکھنے کی ایک دوڑ لگی ہے جس کے نتیجے میں خاصے مضحکہ خیز (اور قباحت یہ کفر پر مبنی) نام رکھے جاتے ہیں اور وہ بھی قرآن سے ۔ایسے کئی نام میں نے بھی درست کرائے ہیں۔
رضوان نسیم صاحب کی درج ذیل دلچسپ تحریر میں ایسے ناموں کا اچھا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے ۔
آج کل نئے ناموں کے چکر میں مختلف علاقوں میں رکھے گئے نام۔۔
اوکاڑہ میں انتہائی ماہر و کہنہ مشق الیکٹریشنر کا نام "عبد مناف"ہے جو کفار اور مشرکین مکہ کے ناموں سے ہے ۔
ایک علاقے میں رکھے گئے ایک بچے کا نام "انزلنا" (ہم نے اتارا یا نازل کیا).
اسی طرح ایک بچی کا نام ہے "من تشاء"(جو تم چاہو).
"انعمت"(تو نے انعام کیا) تو اب عام ہوگیا ہے
سب سے زیادہ ہنسی تب آئی جب نام سنا "لذینا"۔(معنے کا بھی ستیاناس) پوچھنے پر معلوم ہوا کہ اس کا مادہ "الذین" ہے۔
پوچھا صاحب آپ کا نام ؟
بولے کالو خان۔۔
ہم نے اس کا چہرہ دیکھا تو گورا چٹا
پھر استفسار کیا یہ نام کیوں اور کس نے رکھا
بولے دادا نے رکھا ہے قرآن سے دیکھ کر۔۔
"قالو"(انہوں نے کہا) انا للہ وانا الیہ راجعون
عرصہ قبل ایک رکشہ والے نے رکشہ پہ بیٹے کانام سارق (چور) لکھاھواتھا
کہنے لگاقرآن سے دیکھاھے
سمجھابجھاکےتبدیل کرنے پہ آمادہ کیا.
بچی کا نام "منھا"(اُس سے) سنا۔
میں نے نام رکھنے کی وجہ اور مطلب پوچھا تو
جواب ملا: "مطلب کا تو پتا نہیں البتہ قرآن پاک میں یہ لفظ آتا ھے اس لیے رکھا ھے".
ایک بچے نے کلاس میں بتایا کہ اس کے گاؤں میں ایک بچی کا نام ذلک (وہ) ہے.
ہمارے پڑوس میں ایک خاتون کا نام فَھِیَ(پس یہ) رکھا گیا ہے.
ہماری مسجد کے ایک نمازی نے اپنی بچی کا نام "ِلنْتَ"(تو نرم لہجے سے بات کرتا ہے) رکھا ہوا ھے۔
مسجد کے امام صاحب نے تبدیل کرنے کا بولا تو جواب ملا: " بچی کی دادی کو دورانِ تلاوت یہ لفظ پسند آیا تھا اس لیے رکھا ھے، لہذا دادی کی خوشی کی خاطر یہ نام تبدیل نہیں کر سکتے "
ہمارے گاؤں میں ایک کا نام حامیہ (دہکتی آگ) رکھا گیاتھا۔
ایک صاحب نے کہا "وریشا"(اور پنکھ یا پر یا سامان زیبائش) نام رکھا ہے بیٹی کا، ٹھیک ہے؟ دیکھ بھال کے عرض کیا کہ اس میں واو عطف کا اور آخر میں ا منصوب ہونی کی وجہ سے ہے۔ کہنے لگے، "یہ ہمارا مسئلہ نہیں!"
میرا دکھ میرا ہی دکھ تھا
بہت دکھ ہوا یہ دیکھ کر
گاؤں کوٹلی لوہاراں مغربی سیالکوٹ میں ایک آدمی نے اپنی بیٹی کا نام ۔۔اولئک(یہی ہیں وہ لوگ) رکھا ہے اور بیٹے کا نام کظیم(غصے کے گھونٹ بھرنا) کہتا یہ قرآن مجید میں ہیں.
میں حجام کے پاس تھا تو کہنے لگا میرے بھائی کو اللہ نے بیٹی دی ہے اور ہم نے اس کا نام "منھا"(اس سے) رکھا ہے میں نے کہا یہ کہاں ہے تو کہنے لگا قرآن میں.
ہاں یہ بھی ۔ اور ہمارے ہاں ایک بڑا مسٸلہ اور بھی تھا جو خیر اب ختم ہوا کہ اکثر خواتین کے قرآن پڑھنے کا کوٸ خاص انتظام نہیں ہوتا تھا۔ ماں بیٹی کو سکھاتی پھر وہ اپنی بیٹی کو اسی طرح نسل در نسل چلتا رہتا۔ بوڑھی خواتین بہت ذیادہ تلاوت کرتی تھیں۔ کوٸ بچہ پیدا ہوتا تو تلاوت کے دوران دادی/نانی کو کوٸ لفظ پسند آتا وہی رکھ لیتا۔اسی کے تحت ہمارے پڑوس میں ایک شخص کا نام ”خبال“ (پاگل پن اور عقل کی خرابی)ہے حالانکہ یہ فساد کو کہتے ہیں۔
پٹھان بھائیوں میں صحابہ یا انبیاء کے اسماء پر نام رکھے جاتے ہیں تو ساتھ میں 'حضرت' بھی لگایا جاتا ہے۔
حضرت علی،حضرت عمر،حضرت بلال تو میں نے سن رکھے ہیں.
سائیکل خان اور جاموس (بھینس) خان بھی تھا ہمارے گاؤں میں.
خمیس (جمعرات) اور جمعہ خان ،
لاریب فیہ(اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ئ) ایک بچی اور
ایک بچے کا خاتون نے فرعون (ایک بہت بڑے متکبر کافر کا نام) تجویز کیااورایک افغانی بچےکا زنیم (حرام زادہ) رکھاگیاتھاجو میں نے تبدیل کیا.
ہماری ایک عزیزہ نے پوتے کا نام ابلیس (شیطان کا نام حق وباطل کے فرق کو خلط ملط کرنے والا) تجویز کیا، پوچھا گیا تو فرمایا کہ قرآن میں آتا ہے اور جب بھی پڑھتی ہوں بہت اچھا لگتا ہے اس لیے سوچ رکھا تھا کہ یہی نام رکھنا ہے.
شیخ محمد ابن العثيمين رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ کہا جاتا ہے ایک بندے نے اپنے بیٹے کا نام "نَکْتَلْ"(اس کا حصہ بھی ناپ تول کر لیں گے) رکھا، پوچھنے پر کہنے لگا یہ یوسف علیہ السلام کے بھائی کا نام تھا ، فأرسل معنا أخانا نكتل... الخ
( الشرح الممتع)
سوات میں ایک خاتون کا نام سنا تھا: فطرنی۔(مجھے انوکھا پیدا کیا) اس سے بھی عجیب تر نام مردان میں ایک بوڑھی خاتون کا سنا: تجریان!(دو بہنے والے چشمے)
ایک خاتون نے ھُنَّج (معنے کا ستیاناس کر دیا گیا) نام رکھا ، ان سے پوچھا گیا یہ نام کہاں سے آیا تو فرمایا قرآن میں ہے، پوچھا گیا کہاں تو کہا "وھدیناہ النجدین"
ہمارے گاؤں کی ایک خاتون نے اپنی بھتیجی کے نام "فاحشہ"(بے غیرتی اور بے حیائی کی مرتکب) تجویز کیا تھا، شاید ان کو ساؤنڈ بہت اچھا لگا تھا اس لفظ کا.
یہ لوگ قرآن کے کسی صفحے پر آنکھ بند کرکے انگلی پھیرتے ہیں۔ کسی کے پاس قرآن اس وقت موجود نہ ہو تو کوئی دوسری کتاب حتی کہ اخبار پر بھی انگلی پھیرتے ہیں جہاں آنکھیں کھول لیں وہاں انگلی روک لیتے ہیں اور وہ لفظ نام ہوتا ہے۔ اس حساب پر ہمارے ہاں "مختلف" "اچانک" نام بھی ہیں۔
جامعہ اسلامیہ میں ایک انڈونیشین لڑکے کا نام رزقاً طیباً(پاکیزہ روزی) ہے۔
ہمارے گاؤں میں بھی ایک بزرگ تھے وہ اپنے پوتوں پوتیوں کا نام قرآن سے اسی طرح کا رکھتے تھے، ان کے ایک پوتے کا نام قم اللیل (رات کو اٹھ جاؤ) ہے ایک پوتی کانام صلات (نماز) دوسری کا رب اغفرلی(اے میرے رب مجھے بخش دے) جو اب فرلی ہوگیا، ایک لڑکی کو استقرار حمل ہوا تو اس نے نام پہلے ہی تجویز کرلیا لڑکی ہوگی تو ابلیسہ (شیطاننی) اور لڑکا ہوگا تو ہامان(بہت بڑے متکبر کافر کا نام).
ہمارے گاؤں میں ایک شخص کا نام عبدالسلام ہے، اب ان کے بیٹوں کا نام بھی انہیں کے بروزن انت السلام(تو سلامتی عطا کرنے والا ہے) اور منک السلام (سلامتی کا مالک تو ہی ہے) رکھا گیا ہے. پوچھنے پر کہتے ہیں نماز کے بعد کی دعا میں یہ نام آیا ہے تو غلط تھوڑی ہوگا۔
معمولی اضافے سے
محترم اسلم ملک صاحب کی وال سے
** Your post has been upvoted (1.58 %) **
Curation Trail is Open!
Join Trail Here
Delegate more BP for bigger Upvote + Daily BLURT 😉
Delegate BP Here
Upvote
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote
Thank you 🙂 @tomoyan