🖋️ مدارس پر برے حالات آنے کے اسباب :
١) مدرسہ کا قیام دینی ضرورت کے بجائے اپنی ذاتی ضرورت کی بنیاد پر کیا جاتاہے۔
کتنے مدرسے ایسے ہیں جنکو بانیان نے اپنی ضرورت کی وجہ سے شروع کیا ہے وہاں کوٸی دینی تقاضہ نہیں تھا
٢) مدارس میں مالی خرد و برد
کتنے ہی مدارس ایسے ہیں۔
جہاں حساب و کتاب میں کوئی شفافیت نہیں ہے۔ صرف مہتمم ہی تمام سیاہ و سفید کا مالک ہوتا ہے
٣) چندہ کی وصولی اور خرچ میں شرعی حدود کی پامالی۔
۴) تعلیم سے زیادہ تعمیرات پر ارتکاز۔
۵) استطاعت کے باوجود تنخواہوں میں گراوٹ۔
٦) مہتمم کی شاہانہ طرز زندگی اور اساتذہ وہی قوت لا یموت کے محتاج۔
٧) مدارس میں روحانیت کا فقدان اور جذبہٴ نمائش کا رجحان۔
٨) آپسی رسہ کشی اور آپسی عدم تعاون۔
- نصاب تعلیم میں دور حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ نہ رکھنا ۔
- صحت قرآن پر پورا زور اور پیغام قرآن و فکر قرآن سے لا پرواہی۔
- مسلک پرستی ، شخصیت پرستی اور ذہنی غلامی کا عام رجحان ۔ آزادانہ تدبر و تفکر اور حریت فکر و نظر کی حوصلہ شکنی ۔ ۔
- شعور و فہم سے نا بلد ، لاشعوری طور پر رٹنے رٹانے کا عام رواج ۔ ۔۔۔ جو معاشرے کو صرف مرعوبانہ ذہنیت کے افراد فراہم کر سکتے ہیں ۔
12 ) مدارس کے بانی اور ذمہ داران کی مفاد پرستی اور ذاتی اجارہ داری ۔
13 ) جائز و نا جائز کی تمیز کئے بغیر ذمہ داران مدارس کی ملت کا مال بٹورنے کی شاطرانہ چال ہے۔