#روزہکےسو_مسائل
). (سوال نمبر 4)
روزہ توڑنے والی چیزیں
سوال 4: کن کن چیزوں سے روزہ ٹوٹتا ہے؟
جواب 4: قرآن میں روزہ توڑ نے والی تین چیزوں کا بیان ہے:کھانا،پینا اورجماع،اس کی دلیل اللہ رب العزت کا یہ قول ہے:( فَالآنَ بَاشِرُوہُنَّ وَابْتَغُوا مَا کَتَبَ اللّہُ لَکُمْ وَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْْطُ الأَبْیَضُ مِنَ الْخَیْْطِ الأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّیَامَ إِلَی الَّلیْْلِ) اب تمہیں ان (عورتوں)سے مباشرت کی اوراللہ تعالیٰ کی لکھی ہوئی چیزکو تلاش کر نے کی اجازت ہے، تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگا سیا ہ دھاگے سے ظاہر ہوجائے،پھر رات تک روزے کو پورا کرو۔
جہاں تک کھانے پینے کا معاملہ ہے تو وہ چاہے حلال ہو یا حرام، مفید ہو یا مضر،یا غیرمفیداورغیر مضر، تھوڑا ہو یا زیادہ (سب سے روزہ ٹوٹ جائے گا)لہٰذا سگریٹ پینے سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا اگر چہ وہ ضرر رساں اورحرام ہے، یہا ں تک کہ اہل علم کہتے ہیں کہ اگر کسی نے کانچ کادانہ نگل لیا تو اس کا روزہ ٹوٹ جائیگا،حالانکہ اس ٹکڑے سے جسم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اس کے باوجود اسے روزہ توڑنے والی چیزوں میں شمار کیا گیاہے،ایسے ہی اگر کسی نے ناپاک چیز سے گودھا ہو ا آٹا کھالیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گاباجودیکہ وہ نقصان دہ ہے۔
تیسری چیز: ہمبستری ہے، روزہ توڑنے والی چیزو ں میں یہ سب سے بھاری چیز ہے۔کیوں کہ اس میں (قضا کے ساتھ)کفارہ بھی واجب ہے،اورکفارہ یہ ہے کہ ایک گردن(غلام یا لونڈی) آزاد کرے،اگر یہ نہ ملے تو مسلسل دو ماہ روزہ رکھے،اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو ساٹھ مسکینو ں کو کھاناکھلائے۔
چوتھی چیز: لطف اندوزی کے طور پرمنی خارج کرنا۔اگر کوئی شخص مزہ لینے کے لئے منی خارج کر تا ہے تو اس کاروزہ باطل ہوجائے گا،البتہ اس میں کفارہ نہیں ہے (صرف قضاہے)کفارہ صرف ہمبستری میں ہے۔
پانچویں چیز: وہ انجکشن جن کو لگوا لینے کے بعدکھانے پینے سے آدمی بے نیاز ہو جائے،وہ غذابخش انجکشن ہوتے ہیں،البتہ وہ انجکشن جو غذا کا کام نہیں کر تے ا ن سے روزہ باطل نہیں ہوگا، چاہے کوئی رگوں میں لگوائے یا پٹھوں میں،کیو ں کہ ایسے انجکشن نہ تو درحقیقت کھانا پینا ہیں اورنہ ہی کھانے پینے کے معنی و مفہوم میں ہیں۔
چھٹویں چیز: قصداً قے کرنا۔ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر از خود قے کرے گا تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا، اوراگر خود بخود اس کوقے آجائے تو اس کے ذمہ کچھ نہیں ہے۔
ساتویں چیز: حیض یا نفاس کا خون جاری ہونا،اگر غروب آفتاب سے ایک لمحہ بھی پہلے عورت کوحیض یا نفاس کا خون شروع ہوجائے تو اس کاروزہ باطل ہو جائے گا۔اوراگر غروب آفتاب کے ایک لمحہ بعد حیض یا نفاس کا خون شروع ہو تو روزہ درست ہو گا۔
آٹھویں چیز: فصدکے ذریعہ خون نکلوانا،کیو ں کہ نبی اکرم ﷺکا قول ہے:”اَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُوْمُ“ فصد کھولنے والے اورکھلوانے والے، دونو ں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے، پس اگر کسی نے فصد کھلوائی اوراس سے خون نکلا تو اس کاروزہ ٹوٹ جائے گااور اس شخص کا بھی روزہ ٹوٹ جائے گا جس نے فصد کھولی، بشرطیکہ اسی طریقہ پر یہ کام ہو جس طریقہ پر نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں ہوتا تھا، اور وہ طریقہ یہ تھا کہ فصد کھولنے والا منھ سے خون کا قارورہ کھینچتا تھا، اب اگر ایسے آلات سے فصد کھولی جائے جو فصد کھولنے والے(کے جسم)سے لگے نہیں رہتے تو ایسی صورت میں جس کی فصد کھولی جائے اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اورکھولنے والے کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
رمضا ن کے دن میں کسی ایسے روزہ دارکی طرف سے جس پر روزہ فرض تھا اگر مذکورہ بالا روزہ توڑنے والے کا موں میں سے کسی کا ارتکاب ہوا تو اس پر چار حکم مرتب ہوں گے:
۱۔ گناہ گارہونا
۲۔ روزہ باطل ہونا۔
۳۔ دن کے باقی ماندہ حصے میں کھانے پینے وغیرہ سے پرہیز کرنا۔
۴۔ اس روزہ کی قضا کرنا۔
اور اگر ہمبستری کی وجہ سے روزہ خراب ہوا ہے تو پانچوا ں حکم کفارہ کا بھی مرتب ہوگا۔
لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ روزہ توڑنے والی ان چیزوں سے اسی وقت روزہ ٹوٹے گا جب کہ تین شرطیں پائی جائیں:
۱۔ روزہ دار کو علم ہو۔
۲۔ یاد رکھتے ہوئے ایساکرے۔
۳۔ اپنے ارادے اوراختیا ر سے کرے۔
علم ہونے کامطلب یہ ہے کہ اگرکسی روزہ دار کو روزہ توڑنے والی ان چیزوں کا یا ان میں سے کسی ایک کاعلم نہیں تھا (کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے)اور اس نے اس کا ارتکاب کرلیا تو اس کا روزہ (نہیں ٹوٹے گابلکہ)صحیح ہوگا۔چاہے اس کی لاعلمی وقت سے متعلق ہو یا حکم سے، وقت کے بارے میں علم نہ ہونے کی مثال یہ ہے کہ کوئی شخص رات کے آخری حصے میں اٹھے اوریہ سمجھ کر کھائے پیے کہ ابھی طلوع فجر کا وقت نہیں ہو اہے،پھر پتہ چلے کہ فجر تو طلوع ہوچکی ہے، ایسے شخص کا روزہ درست ہوگا کیوں کہ وقت کے بارے میں اسے علم نہیں تھا۔
حکم کے بارے میں علم نہ ہونے کی مثال یہ ہے کہ کسی روزہ دار کو یہ معلوم نہیں تھا کہ فصدکھولوانے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے اوراس نے فصد کھولوالی،پس اس سے کہا جائے گا کہ تمہارا روزہ درست ہوگا،اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے کہ (رَبَّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِیْنَا أَوْ أَخْطَأْنَا)اے ہمار ے پرور دگار اگرہم سے بھول ہوجائے یا غلطی ہوجائے تو ہماری گرفت نہ کر.یہ قرآن سے دلیل ہوئی۔سنت سے دلیل حضرت اسماء بنت ابی بکر ؓکی وہ حدیث ہے جسے امام بخاریؒ نے اپنی صحیح بخاری کے اندرذکر کیا ہے،اس حدیث میں حضرت اسما ء کہتی ہیں کہ”نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک مرتبہ بدلی کے دن میں (غروب آفتاب کا وقت سمجھ کر)ہم نے روز ہ افطار کر لیا، پھر سورج دکھائی پڑا“اس سے معلوم ہوا کہ ا نھوں نے دن ہی میں (غروب آفتاب سے پہلے)روزہ افطار کر لیا تھا،لیکن ان کو صحیح علم نہیں تھا بلکہ محض یہ گمان کر کے کہ سورج غروب ہوگیا ہے (روزہ افطار کیا تھا)اس پر نبی ﷺ نے ان کو اس روزہ کی قضا کا حکم نہیں دیا،اگر قضا واجب ہوتی تو آپ ضرور حکم دیتے،اوراگر آپ ان کو قضا کا حکم دیتے تو (حدیثوں میں)اسے ضرور نقل کیا جاتا،(لیکن ایسا نہ ہونے سے معلوم ہواکہ ان کا روزہ درست تھا اوراس کی قضا کی ضرورت نہیں۔)
البتہ اگر کسی نے یہ سمجھ کر افطار کیا کہ سورج غروب ہوگیا ہے پھر پتہ چلا کہ غرو ب نہیں ہو اہے اسے فوراًکھانا پینا ترک کر دینا ضروری ہے اس کاروزہ درست ہوگا۔
دوسری شرط یہ ہے کہ یاد رکھتے ہوئے (روزہ توڑنے والے کا موں کا ارتکاب) کرے،اس کے برعکس یہ ہے کہ بھول کر کرے، پس اگر کسی روزہ دار نے بھول کر کھاپی لیا تو اس کا روزہ صحیح ہو گا،کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:(رَبَّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِیْنَا أَوْ أَخْطَأْنَا) اے ہمار ے رب اگر ہم سے بھول ہو جائے یا غلطی ہو جائے تو تو ہماری گرفت نہ کر۔
اورحضرت ابوہریرہ ؓکی روایت کردہ ایک حدیث میں نبیﷺکا ارشاد ہے:”جس روزہ دار نے بھول کر کھا پی لیا وہ اپناروزہ پورا کرے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا پلایا ہے“
تیسری شرط ارادہ اور اختیا ر ہے،اگر کسی روزہ دار نے روزہ توڑ نے والے ان کاموں میں سے کسی کا ارتکاب کیا لیکن اس میں اس کے ارادے اور اختیار کا کوئی دخل نہیں تھاتو اس کا روزہ درست ہوگا۔لہٰذا اگر کسی نے کلی کیا اور پانی اس کے ارادے کے بغیراس کے پیٹ میں اتر گیا تو اس کا روزہ صحیح ہوگا۔
ایسے ہی اگر کسی نے اپنی بیوی کو ہمبستری پر مجبور کیا اور اس کوروکنے پر اس (عورت) کا بس نہ چلاتو (اس عورت) کا روز ہ صحیح ہوگا،کیونکہ اس نے اپنے ارادے و اختیا ر سے یہ کام نہیں کیا۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو کلمہ کفر کہنے پر مجبور کیا گیا ہو تو اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرما ن ہے:(مَن کَفَرَ بِاللّہِ مِن بَعْدِ إیْمَانِہِ إِلاَّ مَنْ أُکْرِہَ وَقَلْبُہُ مُطْمَءِنٌّ بِالإِیْمَان) جو شخص ایمان لا نے کے بعد کفر کرے (وہ اگر)مجبور کیا گیا ہو اوردل اس کاایمان پر مطمئن ہو۔(تو وہ کافر نہیں ہوگا)
پس اگرکسی روزہ دار کو روزہ توڑنے پر مجبور کر دیا جائے یا بلاارادہ اس نے روزہ توڑنے و الے کسی کام کا ارتکا ب کیا تو اس کے ذمہ کوئی چیز نہیں اوراس کا روزہ صحیح ہوگا۔
()
Please read in English language
Hundreds of fasting issues
. (Question No. 4)
- Things that break the fast *
Question 4: What are the things that break the fast?
Answer 4: The fastest thing in the Quran is the statement of three things: food, drink, and the obligation of Allah Almighty. الْفَجْرِ ثُمَّ َّتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى الَّيْْلِ (Now you are allowed to have intercourse with them (women) and to seek what is written by Allah Almighty. Complete the fast
As far as eating and drinking is concerned, whether it is halal or haraam, useful or harmful, or non-beneficial and harmful, more or less (the fast will be broken), so smoking will break the fast even if it is harmful. And it is haraam, even to the extent that scholars say that if one swallows a glass, his fast will be broken, although this piece will not benefit the body, yet it is considered as one of the things that break the fast. In the same way, if a person eats flour mixed with impure things, his fast will be broken even though it is harmful.
Third thing: It is homosexuality, it is the heaviest thing among the things that break the fast. If found, he should fast for two consecutive months. If he cannot afford it, he should feed sixty poor people.
Fourth thing: ejaculation as a pleasure. If a person ejaculates for pleasure, then this fast will be void. However, there is no expiation in it.
Fifth thing: The injections which make a person needless to eat and drink after injection, are nutritious injections. I, because such injections are not really about eating or drinking, nor about eating and drinking.
Sixth thing: intentional vomiting. If a person intentionally vomits on his own, his fast will be broken, and if he vomits on his own, then he is not responsible for anything.
Seventh thing: Bleeding during menstruation or postpartum period. If a woman starts menstruating or postpartum bleeding even a moment before sunset, then her fast will be void. And if menstrual or postpartum bleeding starts one moment after sunset. Fasting will be valid.
The eighth thing is to draw blood by perfume, because the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: The fast of the person who breaks the fast will also be broken, provided that it is done in the same way as it was done in the time of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him). Now, if the percentage is opened with such devices which do not stick to the body of the person opening the percentage, then the fast of the one whose percentage is opened will be broken and the fast of the one who opens the percentage will not be broken.
On the day of Ramadaan, if any one of the above-mentioned persons breaks the fast, then four rules will be imposed on him:
۔ To sin
۔ Invalidating the fast
۔ Avoid eating and drinking for the rest of the day.
۔ Making up this fast.
And if the fast is broken because of homosexuality, then the fifth commandment will also be to make expiation.
But it is important to know that those things which break the fast will break the fast only if three conditions are met:
۔ Let the fasting person know.
۔ Remember to do this.
۔ Do it with your own will and choice.
Knowing this means that if a person who is fasting does not know about these or any of these things that break the fast (that it breaks the fast) and he commits it, then his fast (if not broken) It would be correct. Whether his ignorance is related to the time or the order, the example of not knowing about the time is that a person gets up in the last part of the night and eats and drinks thinking that it is not time for dawn. Then it is known that Fajr has dawned, the fast of such a person will be valid because he did not know the time.
An example of not knowing the ruling is that a fasting person did not know that breaking the fast breaks the fast and he breaks the fast, so he will be told that your fast will be valid. It is said, Bukhari has mentioned it in his Sahih Bukhari. In this hadith, Hazrat Asma says: It turned out that he had broken his fast during the day (before sunset), but he did not have the correct knowledge, but merely assumed that the sun had set (had broken his fast). The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) did not order them to make up the missed fasts. س It turned out that his fast was valid and he did not need to make it up.
However, if a person breaks his fast on the understanding that the sun has set, then he finds out that it has not set, he must stop eating and drinking immediately.
The second condition is to do it while remembering (committing the deeds of those who break the fast). On the contrary, it is to do it by mistake. Allaah says (interpretation of the meaning): “O our Lord!
The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said in a hadeeth narrated by Abu Hurayrah:
The third condition is intention and choice. If a fasting person commits any of these acts which breaks the fast but his intention and authority does not interfere with it, then his fast will be valid. And if water enters his stomach without his intention, then his fast will be valid.
In the same way, if a man forces his wife to have intercourse and does not drive her (the woman's) bus when she stops him (her) day will be valid, because he did not do it of his own free will. The proof for this is that if a person is compelled to utter the word disbelief, then Allah says about him: Then he will disbelieve (if) he is compelled and his heart is satisfied with his faith (then he will not be a disbeliever).
Therefore, if a fasting person is forced to break his fast or he does something unintentionally, then he is not responsible for it and his fast will be valid.
** Your post has been upvoted (0.92 %) **
Curation Trail Registration is Open!
Curation Trail Here
Delegate more BP for better Upvote + Daily BLURT 😉
Delegate BP Here
Thank you 🙂 @tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote