How beneficial is falsa for health?
Falsa is a fruit that is only available for a few weeks in hot weather and hence its enjoyment period is very short.
This sweet and sour fruit improves the taste of the mouth, but apart from that, is eating false useful for health or not?
So the answer is yes, this fruit is beneficial for health and that is why enjoying this delicious fruit should be a habit.
Ingredients like protein, carbohydrates, calcium, dietary fiber, phosphorus, iron, potassium, sodium, vitamin A, vitamin B1, vitamin B2, vitamin B3 and vitamin C are present in this fruit.
فالسہ ایسا پھل ہے جو گرم موسم میں چند ہفتوں کے لیے دستیاب ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس سے لطف اندوز کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے۔
یہ کھٹا میٹھا پھل منہ کا ذائقہ تو بہتر کرتا ہی ہے مگر اس سے ہٹ کر کیا فالسے کو کھانا صحت کے لیے بھی مفید ہے یا نہیں؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہاں یہ پھل صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس مزیدار پھل سے لطف اندوز ہونا عادت بنالینا چاہیے۔
پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیئم، غذائی فائبر، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، سوڈیم، وٹامن اے، وٹامن بی 1، وٹامن بی 2، وٹامن بی 3 اور وٹامن سی جیسے اجزا اس پھل میں موجود ہوتے ہیں۔
Following are the benefits of this fruit.
Taking different vitamins
Flaxseeds contain vitamin A, which is important for good vision and protection against age-related muscle weakness.
Similarly, vitamin B1 helps to keep heart and nerve functions stable, while its deficiency increases the risk of problems like muscle and nerve weakness and fatigue.
Vitamin B2 is important for the growth and metabolism of blood cells, which can be obtained from eggs, spinach and almonds in addition to flaxseed.
Vitamin B3 helps maintain healthy cardiovascular and metabolic systems while also balancing cholesterol levels.
Vitamin C is a vitamin known to be important for immunity and it is believed that consuming foods rich in vitamin C can provide protection or relief from common seasonal illnesses.
Reduction in severity of respiratory diseases
Drinking false syrup can provide relief from respiratory problems like asthma, common cold and others.
اس پھل کے فوائد درج ذیل ہیں۔
مختلف وٹامنز کا حصول
فالسے میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے اور یہ وٹامن اچھی بینائی اور عمر کے ساتھ مسلز میں آنے والی کمزوری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم ہوتاہے۔
اسی طرح وٹامن بی 1 دل اور اعصاب کے افعال کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ اس کی کمی سے مسلز اور اعصاب کی کمزوری اور لاغر پن جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔
وٹامن بی 2 خون کے خلیات کی نشوونما اور میٹابولزم کے لیے اہم ہوتا ہے جس کا حصول فالسے کے علاوہ انڈوں، پالک اور باداموں سے بھی ممکن ہے۔
وٹامن بی 3 دل کی شریانوں اور میٹابولزم کے نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح کا توازن بھی قائم رکھتا ہے۔
وٹامن سی ایسا وٹامن ہے جس کو قوت مدافعت کے لیے اہم قرار دیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال عام موسمی بیماریوں سے تحفظ یا ان میں ریلیف فراہم کرسکتا ہے۔
نظام تنفس کے امراض کی شدت میں کمی
فالسے کا شربت پینے سے نظام تنفس کے مسائل جیسے دمہ، عام نزلہ زکام اور دیگر سے ریلیف مل سکتا ہے۔
Useful for muscles
This fruit also contains ingredients like potassium and protein that improve muscle strength and function.
Physical energy
Protein is the nutrient that increases the body's energy.
Beneficial for the digestive system
The fiber present in falsa can be beneficial for digestive system problems like nausea, stomach ache and others, for this purpose make it a habit to drink this fruit juice daily.
Also great for heart health
False is considered anti-inflammatory and is a major risk factor for heart disease, which is why eating this fruit can improve heart health.
Useful for diabetic patients
The glycemic index (GI) is a tool that ranks foods based on their effect on blood sugar.
It has a scale of zero to 100, with zero representing no effect and 100 representing pure sweetness effects.
Phalaenopsis ranks low on this index, meaning it is not harmful for diabetics to eat, but the fruit is believed to help regulate blood sugar metabolism.
Remove anemia
This fruit also contains iron and if one is suffering from iron deficiency anemia it can help to some extent in getting rid of it.
Finally, know that there is no harm in eating falsa seeds
مسلز کے لیے مفید
اس پھل میں پوٹاشیم اور پروٹین جیسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو مسلز کی مضبوطی بڑھانے کے ساتھ ساتھ افعال کو بھی بہتر کرتے ہیں۔
جسمانی توانائی
پروٹین وہ غذائی جز ہے جس سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے ۔
نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند
فالسے میں موجود فائبر نظام ہاضمے کے مسائل جیسے متلی، پیٹ درد اور دیگر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، اس مقصد کے لیے روزانہ اس پھل کا جوس پینا عادت بنالیں۔
دل کی صحت کے لیے بھی بہترین
فالسے کو ورم کش خیال کیا جاتا ہے اور ورم امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پھل کو کھانا عادت بنانے سے دل کی صحت بہتر ہوسکتی ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
گلیسمک انڈیکس (جی آئی) ایک ایسا ٹول ہے جس میں غذائوں کی درجہ بندی بلڈشوگر پر مرتب اثرات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
اس کے صفر سے 100 تک کے اسکیل ہوتے ہیں، صفر کسی قسم کے اثر نہ ہونے کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ 100 خالص مٹھاس کے اثرات کی نمائندگی کرتا ہے۔
فالسہ اس انڈیکس میں نچلے نمبروں پر ہے، یعنی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اسے کھانا نقصان دہ نہیں بلکہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پھل بلڈ شوگر میٹابولزم کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
خون کی کمی دور کرے
اس پھل میں آئرن بھی موجود ہے اور اگر آئرن کی کمی سے انیمیا کا سامنا ہے تو یہ اس سے نجات دلانے میں کسی حد تک مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
آخر میں یہ جان لیں کہ فالسے کے بیج کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا
9 Medical Benefits of Falsa
Benefits of Falsa
The following medical benefits can be obtained if falsa fruit and its juice are consumed regularly during hot weather.
Anemia treatment
Deficiency of iron in the body leads to symptoms of anemia or anemia. Phalaenopsis is rich in iron so it is considered as an excellent remedy for iron deficiency. By removing iron deficiency in the body, blood flow increases and blood circulation between body parts is also improved.
In case of iron deficiency or anemia, consuming fruit like falsa not only reduces the severity of these symptoms but also prevents fatigue and drowsiness.
Good for the heart
According to medical experts, regular consumption of false reduces body edema, which is why it is considered beneficial for heart health.
Add a pinch of black pepper to fifty milliliters of falsa juice and use it daily to get rid of heart problems and maintain and improve its health.
Excellent for the stomach
Various medical studies have revealed that phalsa not only improves the digestive system but also cools the body and removes dehydration from the body. Due to its cooling effect, it is also considered useful for heartburn and stomach acidity.
Some medical experts consider falsa juice as the best remedy for stomach ache. To get rid of stomach ache, add three grams of celery to false juice and drink it with a little warm water.
A balanced amount of electrolytes
Phalaenopsis is rich in sodium, so it plays an important role in balancing electrolytes like sodium and potassium chloride in the body.
This fruit improves the nervous system and also reduces muscle activity problems, due to which the amount of electrolytes in the body is balanced.
Tissue growth
Vitamin C is considered to be an effective vitamin for tissue growth, and it also aids in collagen formation. Consuming falsa in hot season is very useful to get the required amount of vitamin C. Consuming false every day will prevent vitamin C deficiency in the body which will help you maintain good health, while vitamin C deficiency can lead to many dental and bone problems. can fall
فالسہ کے فوائد
گرم موسم میں اگر فالسہ کے پھل اور اس سے بنے ہوئے جوس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
خون کی کمی علاج
جسم میں آئرن کی کمی واقع ہونے کی وجہ سے اینیمیا یا خون کی کمی کی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فالسے میں آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس لیے اسے آئرن کی کمی کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ جسم میں آئرن کی کمی دور ہونے سے خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے اور جسمانی اعضاء کے درمیان بھی خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔
آئرن یا خون کی کمی لاحق ہونے کی صورت میں فالسہ جیسے پھل استعمال کرنے سے نہ صرف ان علامات کی شدت میں کمی آتی ہے بلکہ تھکاوٹ اور غنودگی کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
دل کے لیے مفید
طبی ماہرین کے مطابق فالسے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے جسمانی ورم میں کمی آتی ہے جس کی وجہ سے اسے دل کی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔
دل کے مسائل سے چھٹکارا پانے اور اس کی صحت کو برقرار اور بہتر بنانے کے لیے ایک چٹکی کالی مرچ کو پچاس ملی لیٹر فالسے کے جوس میں شامل کر کے ہر روز استعمال کریں۔
معدے کے لیے بہترین
مختلف طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فالسہ نہ صرف ہاضمہ کے نظام میں بہتری لاتا ہے بلکہ جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور جسم سے پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔ اپنی سرد کی تاثیر کی وجہ سے اسے سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
کچھ طبی ماہرین فالسہ کے جوس کو پیٹ درد کا بہترین علاج قرار دیتے ہیں۔ پیٹ درد سے چھٹکارا پانے کے لیے فالسے کے جوس میں تین گرام اجوائن شامل کر کے پی لیں اور ساتھ میں تھوڑا سا گرم پانی بھی استعمال کر لیں۔
الیکٹرولائٹس کی متوازن مقدار
فالسہ میں سوڈیم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اس لیے یہ جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کلورائڈ جیسے الیکٹرو لائٹس کی مقدار متوازن کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ پھل اعصابی نظام میں بہتری لاتا ہے اور پٹھوں کی سرگرمی کے مسائل کو بھی کم کرتا ہے، جس کی وجہ سے جسم میں الیکٹرو لائٹس کی مقدار متوازن رہتی ہے۔
ٹشوز کی نشوو نما
وٹامن سی کو ٹشوز کی نشوو نما کے لیے ایک مؤثر وٹامن سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ کولاجین کے بننے کے عمل میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ وٹامن سی کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے کے لیے گرمی کے موسم میں فالسہ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ ہر روز فالسے کو استعمال کرنے سے جسم میں وٹامن سی کی کمی واقع نہیں ہو گی جس سے آپ کو اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، جب کہ وٹامن سی کی کمی لاحق ہونے سے دانتوں اور ہڈیوں کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
Relief from respiratory problems
False syrup is also recommended to get relief from various respiratory problems. Consuming syrup made from false regularly reduces the symptoms of asthma, cold, and flu. Add lemon juice or ginger to this juice to get effective results against these symptoms. Continue to use false juice without interruption until the symptoms of asthma etc. subside.
Useful for skin
Falsa is a fruit rich in antioxidants, which not only maintain health but can also reduce the risk of cancer.
Along with this, falsa contains antioxidants called anthocyanins that help in the growth of collagen, collagen is considered useful for the elasticity and smoothness of the skin. Due to the kola gene, the skin is protected and its elasticity is maintained. Phalaenopsis juice also purifies the blood, which makes the skin clear and improves the complexion.
Diabetes
False is considered as one of the fruits that have negligible natural sweetness, so it is considered useful for diabetic patients. Along with this, phalsa is also considered beneficial for people suffering from blood vessel problems. As a precautionary measure, people with diabetes should use False as advised by their doctor.
Source of physical energy
This fruit is also an excellent source of protein, so its consumption keeps the body energized and prevents fatigue.
A nutritionist can be contacted to get information about more medical benefits of falsa, you can use the Healthwire platform to get in touch with a nutritionist without any difficulty, because Healthwire has made communication much easier.
سانس کے مسائل سے چھٹکارا
سانس کے مختلف مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لیے فالسے کا شربت بھی تجویز کیا جاتا ہے۔ فالسے سے بنے ہوئے شربت کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے دمہ، نزلہ، اور زکام کی علامات میں کمی آتی ہے۔ ان علامات کے خلاف مؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے اس جوس میں لیموں کا رس یا ادرک شامل کر لیں۔ دمہ وغیرہ کی علامات میں کمی آنے تک فالسے کے جوس کو ناغہ کیے بغیر استعمال کرتے رہیں۔
جِلد کے لیے مفید
فالسہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے، جن کی وجہ سے نہ صرف صحت برقرار رہتی ہے بلکہ کینسر کے خطرات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ فالسہ میں اینتھوسیان نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو کولاجین کی افزائش میں مدد دیتا ہے، کولاجین جِلد کی لچک اور نرمی کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ کولا جین کی وجہ سے جِلد کو تحفظ ملتا ہے اور اس کی رعنائی برقرار رہتی ہے۔ فالسے کے جوس سے خون بھی صاف ہوتا ہے جس سے جِلد شفاف ہوتی ہے اور رنگت میں بھی بہتری آتی ہے۔
ذیابیطس
فالسے کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جن میں قدرتی مٹھاس نہ ہونے کے برابر پائی جاتی ہے، اس لیے اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فالسہ کو خون کی شریانوں کے مسائل کا شکار افراد کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ حفاظتی تدابیر کے پیش نظر ذیابیطس کے مرض کا شکار افراد اپنے معالج کے مشورے کے مطابق فالسے کو استعمال کریں۔
جسمانی توانائی کا ذریعہ
یہ پھل پروٹین حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے، اس لیے اس کے استعمال سے جسمانی توانائی برقرار رہتی ہے اور تھکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
فالسہ کے مزید طبی فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، کسی مشکل کا سامنا کیے بغیر ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔