مسنون دعائیں اور استغفار

in urdu •  last year 

السلام علیکم میرے پیارے ساتھیو اور دوستو
میرے بلاغ میں آپ سبھی حضرات کا دل و جان سے خیر مقدم ہے
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے
تو آئیے بلا کسی تاخیر شروع کرتے ہیں آج کے ٹاپک (موضوع) کو:


20230218_205620.jpg

: قال الله سبحانه وتعالى :

❞ وَاَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُـمَّ تُوْبُـوٓا اِلَيْهِ يُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّيُؤْتِ كُلَّ ذِىْ فَضْلٍ فَضْلَـهٝ ۖ .❝

''اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف پلٹ آؤ تو وہ تمہیں ایک مقررہ وقت (یعنی موت) تک عمدہ فائدہ دے گا اور ہر فضل والے کو اس کا فضل دے گا (یعنی جو شخص الله کی اطاعت میں جتنا زیادہ آگے ہوگا اسے دنیا و آخرت میں اتنا زیادہ فضل دیا جائے گا)۔''
( سورة هود، الآية: ٣)

⇦ إمام محمد بن أبي بكر القرطبي رحمه الله، اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں:
❞هذه ثمرة الاستغفار والتوبة أن يمتعكم بالمنافع من سعة الرزق ورغد العيش ولا یستأصلكم بالعذاب كما فعل بمن أهلك قبلكم.❝

''یہ استغفار و توبہ کا ہی نتیجہ ہے کہ الله تعالیٰ تمہیں وسعتِ رزق اور خوش حالی، دونوں سے نوازیں گے اور تمہیں اس طرح کے عذاب سے نیست و نابود نہ کریں گے جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں کو کیا۔''
📚 الجامع لأحكام القرآن للقرطبي بتحقیق عبد الله بن عبد المحسن التركي: ٦٧/١١، تحت سورة هود، الآية: ٣

ذیل میں، نبی کریم ﷺ سے ثابت شدہ، بعض صحیح و حسن لذاته کلماتِ استغفار :

➊۔ ❞أَسْتَغْفِرُ اللهَ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ.❝
''میں الله سے مغفرت طلب کرتا ہوں، میں الله سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔''
|[صحیح مسلم: ٥٩١]|

➋۔ ❞رَبِّ اغْفِرْ لِيْ رَبِّ اغْفِرْ لِيْ.❝
''اے (میرے) رب! مجھے بخش دے، اے (میرے) رب! مجھے بخش دے۔''
|[ سنن أبي داؤد: ٨٧٤]|
∼ وسنده صحیح

➌۔ ❞أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ.❝
''میں الله سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔''
|[ صحیح البخاري: ٦٣٠٧]|

➍۔ ❞رَبِّ اغْفِرْ لِيْ خَطِيْئَتِي يَوْمَ الدِّيْنِ.❝
''اے میرے رب! حساب و کتاب کے دن میری خطائیں معاف فرما دینا۔''
|[صحیح مسلم: ٢١٤]|

➎۔ ❞سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ.❝
''اے الله! اے ہمارے رب! تو اپنی حمد و ثناء کے ساتھ پاک اور بے عیب ہے، اے میرے الله! مجھے بخش دے۔''
|[صحیح البخاري: ٧٩٤]|

➏۔ ❞سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ.❝
''(اے الله!) تو اپنی حمد و ثناء کے ساتھ پاک اور بے عیب ہے، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔''
|[ صحیح مسلم: ١۔٤٨٤]|

➐۔ ❞سُبْحَانَكَ رَبِّيْ وَبِحَمْدِكَ، أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ.❝
''اے میرے رب! تو اپنی حمد و ثناء کے ساتھ پاک اور بے عیب ہے، اے میرے الله! مجھے معاف فرما دے۔''
|[ صحیح مسلم: ٢۔٤٨٤|]

➑۔ ❞سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ.❝
''الله پاک ہے اور اسی کے لیے حمد و ثناء ہے، میں الله سے بخشش چاہتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔''
|[ صحیح مسلم: ٣۔٤٨٤]|

➒۔ ❞رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ.❝
''میرے رب! مجھے بخش دے، اور میری توبہ قبول فرما، بے شک تو توبہ قبول کرنے والا اور نہایت معاف کرنے والا ہے۔''
|[سنن الترمذي: ٣٤٣٤]|
∼ وسنده صحیح

➓۔ ❞رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ.❝
''میرے رب! مجھے بخش دے، اور میری توبہ قبول فرما، بے شک تو توبہ قبول کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔''
|[سنن أبي داؤد: ١٥١٦]|
∼ وسنده صحیح

⓫۔ ❞رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ.❝
''میرے رب! مجھے بخش دے، اور میری توبہ قبول فرما، بے شک تو توبہ قبول کرنے والا اور نہایت معاف کرنے والا ہے۔''
|[سنن الترمذي: ٣٤٣٤]|
∼ وسنده صحیح

⓬۔ ❞رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ.❝
''میرے رب! مجھے بخش دے، اور میری توبہ قبول فرما، بے شک تو توبہ قبول کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔''
|[ سنن أبي داؤد: ١٥١٦]|
∼ وسنده صحیح

⓭۔ ❞أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِيْ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ.❝
''میں اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں اس الله سے کہ جس کی ذات کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں، (وہ) زندہ جاوید پوری کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔''
|[ سنن الترمذي: ٣٥٧٧]|
∼ وسنده حسن لذاته

⓮۔ ❞أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ كُلَّهُ دِقَّهُ، وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ.❝
''اے الله! میرے چھوٹے بڑے، اگلے پچھلے، ظاہر اور پوشیدہ سارے گناہ معاف فرما دے۔''
|[صحیح مسلم: ٤٨٣]|

⓯۔ ❞سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ، وَأَتُوبُ إِلَيْكَ.❝
''اے الله تو اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تجھ سے ہی مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری طرف

ہی رجوع کرتا ہوں۔''
|[سنن الترمذي: ٣٤٣٣]|
∼ وسنده حسن لذاته

⓰۔ ❞أَللَّهُمَّ إِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِيْ مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِيْ، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيْمُ.❝
''اے الله! میں نے اپنے آپ پر بڑا ظلم کیا ہے، اور تیرے سوا کوئی بھی گناہ نہیں بخش سکتا، پس تو اپنے پاس میرے گناہ بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔''
|[ صحیح البخاري: ٨٣٤]|

⓱۔ ❞أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَسْرَفْتُ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّيْ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ.❝
''اے الله! جو خطائیں میں نے پہلے کِیں اور جو بعد میں کِیں، جو چھپا کر کِیں اور علانیہ کِیں، اور جو میں نے (اپنی حیثیت سے) تجاوز کیا، اور وہ جس کا تجھے مجھ سے زیادہ علم ہے، سب معاف فرما دے، (اطاعت اور خیر میں ) تو ہی مقدم و مؤخر ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
|[صحیح مسلم: ٧٧١]|

⓲۔ ❞أَللَّهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّيْ وَأَنَا عَبْدُكَ، ظَلَمْتُ نَفْسِيْ وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِيْ فَاغْفِرْ لِيْ ذُنُوبِيْ جَمِيعًا، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ.❝
''اے الله! تو مالک ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میرا رب اور میں تیرا بندہ ہوں، میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے اور اس کا مجھے اعتراف ہے پس تو مرے سارے گناہ معاف فرما دے کیوں کہ گناہوں کو بخشنے والا تیرے سوا کوئی نہیں۔''
|[ مستفاد من صحیح مسلم: ٧٧١]|

⓳۔ ❞أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ، أَللَّهُمَّ اجْعَلْنِيْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَوْقَ كَثِيرٍ مِنْ خَلْقِكَ مِنَ النَّاسِ، أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ وَأَدْخِلْنِيْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُدْخَلًا كَرِيمًا.❝
'' اے الله! مجھے بخش دے، اے الله! روز قیامت مجھے اپنی مخلوق میں سے کثیر لوگوں کے اوپر کردے، اے الله! میرے گناہ معاف فرما اور قیامت کے دن مجھے باعزت مقام میں داخل فرما۔''
📚|[مستفاد من صحیح البخاري: ٤٣٢٣ ]|
مستفاد من صحیح مسلم: ٢٤٩٨

⓴۔ ❞أَللَّهُمَّ طَهِّرْنِيْ مِنَ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا، أَللَّهُمَّ نَقِّنِيْ مِنْهَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ، أَللَّهُمَّ طَهِّرْنِيْ بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ.❝
''اے الله! مجھے گناہوں اور غلطیوں سے پاک کردے، اے الله! مجھے ان سے اس طرح صاف کر دے جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے، اے الله! مجھے برف، اولوں اور ٹھنڈے پانی سے پاک صاف کردے۔''
|[ سنن النسائي: ٤٠٢]|
∼ وسنده صحیح

㉑۔ ❞أَللَّهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ بِأَنَّكَ الْوَاحِدُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ أَنْ تَغْفِرَ لِيْ ذُنُوبِيْ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ .❝
''اے الله! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس بنا پر کہ تو واحد ہے، یکتا اور بے نیاز ہے، جس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا، اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے، کہ تو میرے گناہ معاف فر دے بلاشبہ تو ہی بہت زیادہ بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔''
|[ سنن النسائی: ١٣٠١]|
∼ وسنده صحیح

㉒۔ ❞أَللَّهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِيْنِ، وَأَنْ تَغْفِرَ لِيْ وَتَرْحَمَنِيْ وَإِذَا أَرَدْتَ فِتْنَةً فِيْ قَوْمٍ فَتَوَفَّنِيْ غَيْرَ مَفْتُونٍ، أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُ إِلَى حُبِّكَ.❝
''اے الله! میں تجھ سے بھلے کاموں کے کرنے اور منکرات (ناپسندیدہ کاموں) سے بچنے کی توفیق طلب کرتا ہوں، اور مساکین سے محبت کرنا چاہتا ہوں، اور چاہتا ہوں کہ تو مجھے معاف کر دے اور مجھ پر رحم فرما، اور جب تو کسی قوم کو آزمائش میں ڈالنا چاہے، تو مجھے فتنہ میں ڈالنے سے پہلے موت دیدے، میں تجھ سے اور اس شخص سے جو تجھ سے محبت کرتا ہو، محبت کرنے کی توفیق طلب کرتا ہوں، اور تجھ سے ایسے کام کرنے کی توفیق چاہتا ہوں جو کام تیری محبت کے حصول کا سبب بنے۔''
|[ سنن الترمذي: ٣٢٣٥]|
∼ وسنده حسن لذاته

㉓۔ ❞رَبِّ اغْفِرْ لِيْ خَطِيْئَتِيْ وَجَهْلِيْ، وَإِسْرَافِيْ فِيْ أَمْرِيْ كُلِّهِ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ خَطَايَايَ، وَعَمْدِيْ وَجَهْلِيْ وَهَزْلِيْ، وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِيْ، أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.❝
''اے میرے رب! میری خطائیں، میری نادانی اور تمام معاملات میں میرے حد سے تجاوز کرنے می

ں میری مغفرت فرما اور وہ گناہ بھی جن کو تو مجھ سے زیادہ جاننے والا ہے۔ اے الله! میری مغفرت کر، میری خطاؤں میں، میرے بالا ارادہ اور بلا ارادہ کاموں میں اور میرے ہنسی مزاح کے کاموں میں اور یہ سب میری ہی طرف سے ہیں۔ اے الله! میری مغفرت کر ان کاموں میں جو میں کر چکا ہوں اور انہیں جو کروں گا اور جنہیں میں نے چھپایا اور جنہیں میں نے ظاہر کیا ہے، تو سب سے پہلے ہے اور تو ہی سب سے بعد میں ہے اور تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔''
|[صحیح البخاري: ٦٣٩٨]|

㉔۔ ❞أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ خَطِيْئَتِيْ وَجَهْلِيْ، وَإِسْرَافِيْ فِيْ أَمْرِيْ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّيْ أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ جِدِّيْ وَهَزْلِيْ وَخَطَئِيْ وَعَمْدِيْ وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِيْ أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّيْ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.❝
''اے الله! میری خطاء میری لا علمی، اپنے (کسی) معاملے میں میرا حد سے آگے یا پیچھے رہ جانا اور وہ سب کچھ جو میری نسبت تو زیادہ جانتا ہے سب معاف فر دے۔ اے الله! میرے وہ سب کام جو (تجھے پسند نہ آئے ہوں) میں نے سنجیدگی سے کیے ہوں یا مزاحا کیے ہوں، بھول چوک کر کیے ہوں یا جان بوجھ کر کیے ہوں اور یہ سب مجھ سے ہوئے ہوں، ان کو بخش دے۔ اے اللہ! میری وہ باتیں (جو تجھے پسند نہیں آئیں) بخش دے جو میں نے پہلے کیں یا جو میں نے بعد میں کیں، اکیلے میں کیں یا جو میں نے سب کے سامنے کیں اور جنہیں تو مجھ سے زیادہ جاننے والا ہے، تو ہی (جسے چاہے اپنی رحمت کی طرف) آگے بڑھانے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔''
|[ صحیح مسلم: ١٥١٦]|

㉕۔ ❞أَللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّيْ، لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِيْ وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِيْ، فَاغْفِرْ لِيْ، فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ.❝

''اے الله! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا ہی بندہ ہوں، اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدہ پر قائم ہوں، جو برائی میں نے کی ہیں، ان کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، خود پر تیری نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں، اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں، پس تو میری مغفرت کر دے، بلاشبہ تیرے سوا کوئی بھی گناہ معاف کرنے والا نہیں ہے۔''

|[صحیح البخاري : ٦٣٠٦]|

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!