وسیم رضوی کے اعتراض کا جوابات

in urdu •  3 years ago 

images (17).jpeg
مکمل ویڈیو میں مجموعی طور پر اسلام پر 23 اعتراضات کئے گئے ہیں ان اعتراضات کا مختصر جواب ذیل کے سطور میں رقم کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں

1:اسلام میںViolencle ہے تبھی تو جنگ کے میدان میں کفار کا قتل عام ہوا ہے

جواب: اسلام سراپا امن پسند دین ہے اسلام میں جو جنگیں ہوئ ہیں اس کی تاریخ پڑھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں کل 87 جنگیں ہوئ 60 سریہ اور 27 غزوہ جس میں فریقین کی طرف سے مقتولین کی تعداد 1018 ہے جب کہ دنیا میں رونما ہونے والی جنگوں کا جائزہ لیں گے تو پتہ چلے گا کی ایک جنگ میں لاکھوں جانیں برباد ہوئ ہیں پہلی جنگ عظیم میں 17 ملین افراد ہلاک ہوئے اس کے بالمقابل عہد نبوی کی جنگ میں مہلوکین کی تعداد صفر ہوجاتی ہے ۔۔۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے اصول متعین کئے بچے،بوڑھے اور عورت کو نہ مارنے کا اصول بنایا۔۔۔ہر جنگ سے پہلے آپ نے مخالف کے سردار سے صلح کی پیش کش رکھی ۔۔۔۔اور سب سے اہم بات یہ آپ نے جتنی جنگیں لڑی ہیں وہ اپنے دفاع کے لیۓ یہی وجہ ہے کہ ہر جنگ میں کفار پہلے آئیے تھے ۔۔۔۔تو کوئ ہم پہ حملہ آور ہوتو اپنا بچاؤ کرنا ہی ہوگا

2:قرآن ہم نے سمجھا ہے مسلمان نہیں سمجھنا چاہتے۔

جواب: قرآن آپ نے کامل نہیں سمجھا ہے قرآن آپ نے سلف کے طرز پر نہیں سمجھا ہے ماثور تفاسیر سے آپ نے استفادہ نہیں کیا ہے مسلمان قرآن نہیں سمجھنا چاہتے تو میرا سوال یہ ہے کہ علوم قرآن پہ جو اتنا کام مسلمانوں نے کیا ہے وہ کیسے ہوا؟

3:مرد کو چار شادی کی اجازت ہے عورت کو ایک ہی کیوں؟
جواب:مرد کو ایک سے زائد عورت کی ضرورت ہے کیونکہ ہر عورت کو ماہواری سے گزرنا ہوتا ہے اس درمیان مرد اپنی خواہش کہاں پوری کرے گا؟
دوسری اہم بات یہ کہ ایک عورت کے اگر ایک سے زائد شوہر ہوں تو جو بچہ پیدا ہوگا وہ کس کا مانا جائے گا۔۔۔خود ہندؤوں میں رام کے باپ راجہ دسرتھ اور کرشن کے پاس ایک سے زائد بیویاں تھیں دلچسپ بات یہ ہے کہ 1975 کی انڈیا کی مردم شُماری کے مطابق ہندؤوں میں ایک سے زائد شادی کا تناسب 5.06 ہے جب کہ مسلمانوں میں 4.31 جب کہ انڈیا میں مسلمان کے علاوہ کسی مذہب کو قانونی اجازت نہیں ہے کہ وہ ایک سے زائد شادی کرے ۔۔۔
4: فاقتلوا المشركين حيث وجدتموهم
جواب:آیت کبھی بھی مکمل پڑھیں تب سمجھ میں آئے گا یہ آیت کریمہ سورہ توبہ آیت نمبر 5 کی ہے اس آیت میں موجود ہے کہ چار حرمت والے مہینے میں جو جنگ کی اجازت نہیں تھی اس کے ختم ہونے کے بعد جہاں چاہوں جنگ کرو ۔۔۔۔

5: دوسرے مذہب کے لوگوں کو ساتھ رہنے کا حق نہیں دیتا
جواب: یہ اعتراض تاریخ سے عدم واقفیت کی بنیاد پہ ہے ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے مذہب کے لوگوں کے یہاں دعوت کھاتے تھے جیسا کہ ایک یہودی عورت کا واقعہ معروف ہے کہ اس نے کھانے میں زہر ملاکر پیش کرنا چاہا ۔۔۔۔

6: اسلام ایک سے زیادہ معبود نہیں مانتا دوسرے کے معبود کو برا کہتا ہے
جواب: عقل بھی یہی تقاضہ کرتی ہے کہ معبود ایک ہی ہو سب کو کسی ایک ہی نے پیدا کیا ہے پھر عبادت اسی ایک کی جائے جہاں تک دوسرے کے معبود کو برا کہنے کی بات ہے تو یہ اعتراض غلط ہے
کیونکہ قرآن میں ہے وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ ۗ كَذَٰلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّهِمْ مَرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (الانعام 108) آیت کا مطلب یہ ہے کہ کسی کے معبود کو گالی نہ دو ۔۔۔۔۔
7: قرآن کی 26 آیتوں کو ہٹایا جائے یہ Violence کو دعوت دے رہی ہے
جواب: آیت کے ایک ٹکڑے کو نہ پڑھ کر پوری آیت اور اس کے سیاق و سباق کو پڑھیں جنگ کے متعلق جو اعتراض ہے اس کے جواب کے لئے جواب 1 پھر سے پڑھیں
8: محمد نے خود سے قرآن گڑھا ہے
جواب: آپ نے خود کہا کہ محمد جاہل تھے پھر جاہل آدمی نے اتنا فصیح کلام کیسے گڑھ لیا پتہ چلا کہ یہ رب کا کلام ہے عرب کے بڑے بڑے فصحاء نے یہ اعتراف کیا ہے اور قرآن نے چیلینج دیا تھا کہ اس جیسی ایک آیت بنا کے دکھاؤ یہ چیلینج آج بھی برقرار ہے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جبریل کوئ نہیں تھے اگر تھے تو کسی نے دیکھا ہاں دیکھا صحابہ کرام نے جیسا کہ حدیث جبریل میں ہے اور یہ معروف حدیث ہے بتانے کی ضرورت نہیں
9: محمد دماغ سے کمزور تھے
جواب: آپ کہ رہے ہیں کہ محمد دماغ سے کمزور تھے پھر کہ رہے ہیں محمد نے قرآن گڑھا ہے آدمی کا دل جب جنگ آلود ہو جاتا ہے تو ایسی ہی باتیں کرتا ہے
10: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ سے اس کی مالداری کی وجہ سے شادی کی
جواب: بے بنیاد اعتراض سمجھنے والی بات یہ ہے کہ شادی کا پیغام کس نے دیا تاریخ گواہ ہے کہ شادی کا پیغام حضرت خدیجہ نے آپ کی دیانت وامانت کی وجہ سے دیا میسرہ جو حضرت خدیجہ کا غلام تھا اس نے آپ کے ساتھ تجارت میں شرکت کی اور آکر حضرت خدیجہ سے آپ کی اچھائ بیان کی پھر حضرت خدیجہ نے آپ کو شادی کا پیغام دیا۔۔۔اس لئے یہ کہنا کہ آپ نے خدیجہ سے اس کی مالداری کی وجہ سے شادی کی غلط ہے بلکہ حضرت خدیجہ نے آپ کی دیانت داری کی وجہ سے شادی کی یہ کہنا صحیح ہوگا

11: اسلام شانتی کا دین ہے تو پھر تمہارے لئے تمہارا دین اور میرے لئے میرا دین کیوں؟
جواب: اس اعتراض کا تعلق سورۃ الکافرون کی آخری آیت سے ہے مکمل سورہ کا جب ہم مطالعہ کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کفار چاہتے تھے کہ ہم مذہب کے معاملہ میں ان سے سمجھوتہ کرلیں اس لئے اللہ پاک نے ایسا کہا گزارش ہے قرآن کا مطالعہ سیاق و سباق کی روشنی میں کیا جائے

12:اسلام نے قیدی بنایا اور عورتوں سے شادی کی
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیدی عورتوں سے شادی کرکے اس پر ظلم نہیں احسان کیا کہ اسے قیدی نہیں بیوی بناکر رکھا پھر آپ کے جو قیدی ہوتے تھے اس کے ساتھ آپ کا سلوک کتنا رحیمانہ ہوتا یہ جاننا ہے تو حضرت ثمامہ بن اثال کا واقعہ پڑھئیے صحابہ خود بھوکے رہتے مگر انہیں کھانا کھلاتے
13:قرآن اور حدیث خلافت کے دور میں لکھا گیا
جواب: رسول پاک کے دور میں بھی صحابہ لکھتے تھے تاریخ کے محفوظ اوراق گواہ ہیں تبھی تو شروع ادوار میں آپ نے قرآن کے علاوہ کسی شئ کہ لکھنے سے منع کردیا تھا ہے پتہ چلا کہ عہد نبوی میں بھی یہ کام ہوتا تھا کئ کاتبین وحی موجود تھے ۔

14:اسلام میں فرقے اور ذات پات کیوں ہے ؟
جواب: اسلام کا یہ سب سے کوئ تعلق نہیں ہے کوئ غلط کام اگر ہورہا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا دین اس کی اجازت دیتا ہے مثلا کوئ ہندو شراب پیتا ہے تو کیا ہم یہ کہیں گے کہ ہندو دھرم میں شراب پینے کی اجازت ہے

15:قرآن سے کافر لفظ کو ہٹایا جائے
جواب: قرآن اللہ کی طرف سے ہے اس میں رد وبدل کی گنجائش نہیں بلکہ بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ قرآن میں کے کچھ حذف و اضافہ کرسکیں

16:اسلام جس طرح پھیلا ہے اسی طرح ختم ہوگا
جواب: یہ تصور ہمیشہ تصور ہی رہے گا اسلام ہمیشہ پھیلا ہے اور قیامت تک پھیلتا رہے روز اس کے پیروکار میں اضافہ ہی ہورہا ہے

17:گائے کیوں کاٹا جاتا ہے جب کہ وہ ایک مذہب کی ماں ہے
جواب: اسلام صرف ہندوستان کے لئے نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے لئے اس لئے اسی اس تناظر میں نہ دیکھا جائے پھر یہ کہ اسلام نے جو پاکیزہ چیزیں حلال کی ہیں مسلمان انہیں پاکیزہ چیز کا استعمال کرتے ہیں
18: مغلوں نے مندر تور کر مسجد بنوائی
جواب: اس کی کوئ دلیل،کوئ مثال،یا کوئ حوالہ ہے اگر ہاں تو پیش کیا جائے یا پھر یہ ہوائ فائرینگ ہے

19:آتنگوادی جب مرجاتا ہے تو اسے مسلمان کے قبرستان میں کیوں دفن کیا جاتا ہے؟
جواب: اسلام نے جرم کی سزا متعین کی ہے اگر اسلامی حکومت ہے تو سزا دی جائے گی ورنہ اس کو اللہ پاک کے حوالے چھور دیا جائے گا اسلامی سزا میں یہ نہیں ہے کہ اس کو دفن نہ کیا جائے اور ہم دینی احکام کے تابع ہیں
20:ہماری فیلینگ تمام مسلمانوں کی فیلینگ ہے لیکن وہ اظہار سے ڈرتے ہیں
جواب: آپ کی فیلینگ تو آپ کے گھر والوں کی نہیں آپ کے گھر والوں نے یہ بیان دیا ہے کہ ہمارا ان سے کوئ تعلق نہیں ہے اور آپ پورے مسلمان کا ٹھیکہ لے رکھے ہیں میں ڈنکے کی چوٹ سے کہتا ہوں کہ آپ کی فیلینگ کسی مسلمان کی نہیں ہے
21: 1500ء سے 1950ء تک 120 ملین قتل مسلمانوں نے کیا ہے
جواب: اس کی تفصیل اور حوالہ مطلوب ہے حقائق سے اس کا کوئ تعلق نہیں ہے
22: محمد اور علی دونوں پاگل تھے
جواب: صرف زبانی دعویٰ کرنے سے کچھ نہیں ہوگا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ایک مثال دیں جس سے پتہ چلے کہ وہ پاگل تھے کبھی نہیں دے سکتے
23: قرآن پاک میں کچھ اچھی آیتیں ہیں زیادہ تر خراب ہیں
جواب: قرآن پورا کا پورا صداقت اور عبرت کا خزینہ ہے بس سمجھنے والا دل اور قبول کرنے والا انسانی ذہن ہو

نوٹ :آخر کے تین اعتراضات ناظرین کی طرف سے ہیں

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  3 years ago  ·  

Your post has been upvoted (1.24 %)


Delegate more BP for better support and daily BLURT reward 😉
Thank you 🙂 @tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote

  ·  3 years ago  ·  

Thanks you @tomayan
IMG-20211207-WA0010.jpg