بچوں کاپہلا مدرسہ اس کی ماں کی گودہے

in urdu •  3 years ago 

20211104_170035.jpg
قرآن مجید کے ایک معلم کہتے ہیں کہ میرے پاس ایک کم
سن بچہ شعبہ حفظ میں داخلے کی غرض سے آیا، میں نے اس سے پوچھا: کیا تمھیں کلام پاک سے کچھ یاد ہے؟
بچے نے اثبات میں سر ہلایا
میں نے جن کہا پھر پڑھوں سورہ نباء سے۔
بچہ پڑھنے لگا یہاں تک کہ سورہ مکمل پڑھ ڈالا!
میں نے پھر پوچھا "سورہ ملک" یاد ہے؟
کہنے لگا: جی، پوری سورت یاد ہے!
مجھے سن کر بڑا تعجب ہوا کہ اتنی چھوٹی عمر میں اتنی بڑی بڑی سورتیں یاد ہے!
حافظ جی کہتے ہیں میں نے دل ہی دل سوچا کہ کسی بڑی سورت کے بارے میں پوچھتا ہوں، تو میں نے "سورۃ البقرۃ" کے متعلق پوچھا, اس پر بھی اس نے اثبات میں جواب دیا اور پوری سورت بنا کسی غلطی کے پڑھ کر سنا دیا۔
میں حیرت و استعجاب کے عالم میں بچے کی جانب دیکھا اور اس سے پوچھا: بیٹے کیا تم نے پورا قرآن مجید حفظ کرلیا ہے؟
کہاں: جی!
سبحان اللہ العظیم
میں نے بجے سے کہا: آئندہ کل جب آنا تو اپنے والد صاحب کو بھی ساتھ میں لیتے آنا۔۔
بچہ تو چلا گیا لیکن میں دن بھر اس سوچ میں ڈوبا رہا کہ جب بیٹا اس طرح ہے تو والد کس طرح ہوں گے۔
اگلے روز صبح جب اس کے والد صاحب حاضر ہوئے تو دیکھ کر مجھے اس سے کہیں زیادہ تعجب ہوا، کیوں کہ ظاہر سے نہیں لگ رہا تھا کہ یہ سنت کا اس قدر التزام کرتے ہوں گے۔
Uploading image #NaN...

میں دل ہی دل یہ سب سوچ رہا تھا کہ وہ آگے بڑھے اور کہنے لگا مجھے معلوم ہے آپ مجھے دیکھ کر تعجب کررہے ہیں لیکن میں جلد آپ کی حیرت کو دور کردوں گا۔
یہ جو میرا بیٹا ہے اس کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہے جو ہزار آدمی کے برابر ہے۔
آپ کو ایک خوش خبری سناؤں، میرے تین بیٹے ہیں اور تینوں حافظ قرآن ہیں۔الحمد للہ
اور ایک چھوٹی بیٹی ہے جس کی عمر ابھی چار سال ہے، اس نے تیسواں پارہ یاد کرلی ہے‌۔
اور اس میں کمال میرا نہیں ان کی ماں کا ہے!
جب بھی کوئی بچہ بات کرنے کی عمر کو پہنچتا ہے تو اس کی ماں قرآن کے ساتھ اس کا تعلق مضبوط کرنے لگتی اور ان کو حفظ پر خوب ابھارتی۔اور ان کے درمیان حفظ قرآن کے سلسلے میں مقابلہ کرواتی
*کہ آج رات جو سب سے پہلے سبق یاد کر لے گا اس کی پسند کا کھانا تیار کروں گی۔

*جو ہفتے بھر کے اسباق کا مراجعہ پہلے کرے گا، اس کے اختیار میں ہوگا کہ اس ہفتہ واری چھٹی میں ہم کہاں جائیں۔

*سال کے آخیر میں کچھ اس طرح ابھارتی کہ تم میں جو سب سے پہلے قرآن مکمل کرلے گا سالانہ چھٹی میں وہ جہاں چاہے گا ہم وہیں کا سفر کریں گے ان شاءاللہ۔

اور ایسا کرنے سے ان کے دل میں حفظ قرآن اور اس کے مراجعہ کے لیے تنافس اور جذبہ پیدا ہوتا۔۔۔۔

ہاں تو یہ ہیں نیک عورت، جب یہ ٹھیک ہوں تو پورا گھر جنت نما بن جاتا

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  3 years ago  ·  

Thank you for using my upvote tool 🙂
Your post has been upvoted (1.81 %)

Delegate more BP for better support and daily BLURT reward 😉
@tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote