Betterlife The Diary Game

in thediarygame •  2 years ago 

  • گھر واپس آیا تو اس وقت میرا ایک چچا آیا ہوا تھا اس نے کہا کہ چلو آج سب مل کر کام کرتے ہیں تو میں میرے تین کزن اور ایک چچا ہم چلے گئے اس جگہ کی صفائی کرنے جہاں سے ہم لوگ پانی گزارا کر لاتے ہیں اور اپنی فصلوں کو پانی دیتے ہیں تو ہم نے کافی دیر تک کام کیا اور بہت زیادہ گرمی تھی تو نو بجے کے قریب میں نے اجازت لی کیونکہ میں نے دوکان پر بھی جاناں تھا تو میں گھر واپس آ گیا کچھ دیر بیٹھنے کے بعد میں نے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں آٹا کھلایا اس کے بعد میں نے نہایا نہانے کے بعد میں نے چائے پی اور پھر اپنے استاد محترم کے ساتھ دوکان کی طرف روانہ ہو گیا

IMG_20220908_090555.jpg

  • ہم نے کچھ دیر سفر تے کیا اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم رابی سینٹر پہنچے دوستوں کو سلام کیا اور پھر بیٹھ گئے کام کرنے تھوڑی دیر بعد ایک آدمی نوکیا کمپنی کا ایک کیپیڈ فون لیا ایا اور وہ کہتا ہے کہ اس کا چارجنگ جیک لگا دیں مگر اچھا سا جیک لگانا کیونکہ میں تو ایک مہینے میں کتنے جیک چینج کروا گیا ہوں تو میں نے اس موبائل کو اوپن کیا ٹھیک کر رہے تھے کہ بجلی چلی گئی میں دوکان سے باہر نکل گیا کیونکہ بجلی ایک گھنٹے کے بعد اتی ہے اور میں نے ایک گھنٹے تک اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کی اس کے بعد دوپہر تک کام کیا اور پھر چلے گئے کھانا کھانے کے لیے دوپہر کا کھانا قریبی ایک ہوٹل پر بیٹھ کر کھایا

IMG_20220829_140830.jpg

  • اور پھر میں واپس آیا موٹر سائیکل لی اور بازار کی طرف چلا گیا میں اپنے دوست کی دوکان پر گیا وہاں سے ایک موبائل اٹھایا اور پھر واپس آ گیا جب واپس دوکان پر پہنچا تو استاد محترم نے کہا کہ چلے جاؤ اور موٹر سائیکل مکینک کے پاس کھڑا کر آؤ میں نے قریبی ایک مارکیٹ میں موٹر سائیکل کھڑی کی واپس آ گیا آج ٹھیک طرح سے کام نہیں کیا بس سارا دن ایسے ہی گزر گیا تو جب میں واپس آیا تھوڑی دیر استاد محترم کے پاس بیٹھ گیا پھر استاد محترم خود باہر چلے گئے اور میں بھی اپنے دستوں کے پاس چلا گیا میں نے ایک دوست کو ایک موبائل دلایا اور ایک موبائل فروخت کیا اس کے بعد ہم نے چھٹی کی

IMG_20220904_145123.jpg

  • کے بعد میرے کزن نے اپنی بیٹوں کے لیے کچھ کپڑے لینے تھے تو ہم پھر وہاں سے بازار کی طرف چلے گئے کپڑے لیئے روانہ ہو گئے راستے میں کچھ دیر میرے ایک دوست کے پاس رکے وہاں سے چلے اور سیدھا گھر واپس آ گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے مرغوں کی دیکھ بھال کی کچھ دیر موبائل استعمال کیا اور پھر میں نے شام کا کھانا کھایا یہ رہی میری آج کی مصروفیات

IMG_20220908_045825.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!