دعا
آپ سب دوست کیسے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام اللہ کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں بھی بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں اور دنیا کے کاموں میں مصروف ہوں۔ میں اللہ پاک سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک ہمیں پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اچھے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
صبح کا وقت
آج 26 اگست ہے۔ 2021 اور جمعہ کا دن ہے۔ اسلامی دن ہے۔ آج کا دن میں نے کیسےگزارہ ہے یہ میں آپ کو اپنی ڈائری میں بتاؤں گا۔ میں ہر روز صبح سویرے اٹھ جاتا ہوں اور آج بھی میں صبح جلدی اٹھ گیا۔ صبح سویرے جلدی اٹھنا یہ میرا روز کا معمول بن چکا ہے۔ آج جب میں اٹھا تو اس وقت صبح کی اذان ہو چکی تھی تو میں نے نماز ادا کرنی تھی۔ میں نے وضو کیا اور کر کے میں نے نماز ادا کی اور اس کے بعد پھر میں تھوڑی دیر کے لئے چارپائی پر لیٹ گیا۔ اس کے بعد پھر میں نے ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد پھر میں اپنی دکان میں چلا گیا۔ دکان میں جا کر سب سے پہلے میں نے پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ اس کے بعد پھر میں نے جھاڑو دیا اور صفائی وغیرہ کی۔ اس کے بعد دوکان میں بیٹھ گیا اور دکان کے کام میں مصروف ہوگیا۔
دوپہر کا وقت
ہمارے پڑوسیوں کی خیرات تھی تو ہماری وہاں سے دعوت آئی ہوئی تھی۔ میں اپنے دوست کو کال کی۔ یار دعوت پر جانا ہے تو اس نے کہا چلو ٹھیک ہے میں آ رہا ہوں۔ جب میرا دوست آیا تو ہم خیرات پر چلے گئے۔ وہاں پر جا کر ہم نے کھانا کھایا اور کھانا بہت ہی مزیدار اور بہت ہی لذیذ بنا ہوا تھا۔ ہم نے خوب کھانا کھایا اور اس کے بعد پھر میں اپنے گھر واپس آ گیا۔ جب بارہ بجے کا ٹائم ہوا تو اس وقت میں نے دوکان کو بند کر دیا اور گھر چلا گیا۔ گھر جا کر سو گیا۔ ظہر کا ٹائم ہوا اٹھ گیا۔ اٹھ کر نماز ادا کی اور اس کے بعد پھر دکان میں بیٹھ گیا اور دکان کے کام کرنے لگ گیا۔
شام کا وقت
جب عصر کا وقت ہوا تو اس وقت میں نماز پڑھ کر جب گھر واپس آیا تو میرا کزن موچھ سے آیا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ میں تھوڑی دیر کے لئے بیٹھ گیا۔پھر ہم تھوڑی دیر کے بعد باہر چلے گئے۔ باہر جا کر ہم نے وہاں پر گپ شپ لگائی اور اس کے بعد پھر میں گھر آگیا اور میرا کزن جو ہے وہ اپنے گھر چلا گیا۔ شام کا وقت ہوا تو میں نے نماز پڑھی۔اس کے بعد میں نے کھانا کھایا اور پھر میں نے ڈائری لکھنا شروع کر دی۔
Dua
how are you all friends I hope that by the grace of Allah you will be completely fine. I am thankful to Allah that I am also well and busy with worldly affairs. I pray to Allah Almighty to grant us the ability to pray five times a day and enable us to do good deeds, Ameen.
Morning time
Today is August 26. 2021 and it's Friday. It is an Islamic day. I will tell you how I spent today in my diary. I wake up early every day and I woke up early today too. Waking up early in the morning has become my daily routine. Today, when I woke up, the morning call to prayer had already been made, so I had to pray. I performed ablution and after that I prayed and after that I lay down on the bed for a while. After that I had breakfast again. After breakfast I went to my shop. The first thing I did when I went into the shop was sprinkle the water. After that again I swept and cleaned etc. After that he sat in the shop and got busy in the work of the shop.
Noon time
Our neighbors had charity, so we were invited from there. I called my friend. My friend wants to go to a feast, so he said, let's go, okay, I'm coming. When my friend came, we went to charity. After going there we had food and the food was very tasty and very tasty. We had a good meal and after that I came back to my house. When it was twelve o'clock, at that time I closed the shop and went home. Went home and slept. It was noon time. He got up and prayed and after that he again sat in the shop and started working in the shop.
Evening time
When it was Asr time, when I returned home after praying at that time, my cousin had come from Mooch. I sat with him for a while. Then we went out after a while. We went out and chatted and after that I came home and my cousin who is there went to his home. When evening came, I prayed. After that I had food and then I started writing my diary.