تفسیر سورۃ البقرہ سورہ نمبر 2 آیت نمبر 45 , پارہ نمبر 1 پارہ رکوع 04 سورہ رکوع 04

in tafseer •  2 years ago 

سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 45

أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاسۡتَعِيۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَالصَّلٰوةِ ‌ؕ وَاِنَّهَا لَكَبِيۡرَةٌ اِلَّا عَلَى الۡخٰشِعِيۡنَۙ ۞

20221026_172311.jpg

ترجمہ:
اور مدد لو صبر (1) اور نماز کے ذریعہ۔ اور یہ (نماز) بہت بھاری (2) ہوتی ہے، سوائے ان لوگوں کے جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں

تفسیر:
1 : بنی اسرائیل کو گذشتہ آیتوں میں حب دنیا اور حب مال سے بچنے کی نصیحت کی گئی، جو بغیر صبر و ثبات کے حاصل نہیں ہوسکتی۔ اسی لیے اللہ نے اس آیت میں انہیں صبر اور نماز کی تلقین کی۔ صبر کے بغیر تو کوئی کار خیر وجود میں نہیں آسکتا۔ اور نماز کا لب لباب اللہ کے حضور دل کا جھکاؤ ہے جو ایمان و عمل کے میدان میں ثبات قدمی کے لیے سب سے بڑی مددگار ہے۔
2 : جن کے دل کے اندر اللہ کے لیے جھکاؤ نہیں ہوتا، ان کے نماز بہت بھاری ہوتی ہے، اور جو آخرت پر یقین رکھتے ہیں، نماز میں انہیں سکون ملتا ہے


Posted from https://blurt.one

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!