تفسیر سورۃ البقرہ سورہ نمبر 2 آیت نمبر 37, پارہ نمبر 1 پارہ رکوع 04 سورہ رکوع 04

in tafseer •  2 years ago 

سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 37

أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَتَلَقّٰٓى اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّهٖ كَلِمٰتٍ فَتَابَ عَلَيۡهِ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ‏ ۞

20221026_172020.jpg

ترجمہ:
پھر آدم نے اپنے رب سے چند کلمات (1) سیکھے، تو اللہ نے ان کی توبہ قبول کرلی، بیشک وہی توبہ قبول کرنے والا بڑا مہربان ہے (2)

تفسیر:
1 : وہ کلمات جو اللہ نے آدم کو سکھائے تاکہ ان کے ذریعہ اپنی توبہ کا اعلان کریں، یہ دعا تھی آیت ربنا ظلمنا انفسنا وان لم تغفرلنا و ترحمنا لنکونن من الخاسرین۔ یعنی اے ہمارے رب ! ہم نے اپنے اوپر بہت ظلم کیا، اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہمارے حال پر رحم نہ کیا تو ہم بےخسارہ پانے والوں میں سے ہوں گے (الاعراف :23)
حضرت ابن عباس (رض) (فتلقی ادم من ربہ کلمات) کے ضمن میں فرماتے ہیں کہ آدم نے کہا : یا رب ! کیا تو نے مجھے اپنے ہاتھ سے نہیں بنایا ؟ اللہ نے کہا : ہاں، آدم نے کہا : اگر میں توبہ کروں اور اپنی حالت درست کرلوں، تو کیا تو مجھے دوبارہ جنت میں لوٹا دے گا ؟ اللہ نے کہا : ہاں، (حاکم)
2 : یہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے دو نام جمع کردئیے ہیں، اس میں توبہ کرنے والے کے لیے ایک طرح کا وعدہ ہے کہ اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا اور اس پر مہربان ہوگا۔


Posted from https://blurt.one

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!