تاریخ کے پنوں پے مرقوم ہے سچائی
کنویں میں گراتے ہیں بھائی کو سگے بھائی
انتہائی خوشی کے ساتھ یہ خبر ارسال کی جارہی ہے کہ بتاریخ 14 فروری 2023 کو ملک ہندوستان کے ایک معروف و مشہور خطیب ترجمان اہل حدیث نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہم سب کے ہر دلعزیز فضیلۃ الشیخ مولانا محمد جرجیس انصاری سراجی اٹاوی حفظہ اللہ کی الہ آباد ہائی کورٹ میں آپ کے مقدمے کی سنوائی تھی ۔ سنوائی کے وقت ہائی کورٹ الہ آباد کے جسٹس رام منوہر نارائن مشرا نے آپ کی فائل کو دیکھا اور ہائی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ کی بحث کو سنا عدالت نے کافی غور وفکر کرنے کے بعد آج بتاریخ 3 مارچ 2023 بروز جمعہ کو آپ کے بیل کی اپیل کو منظور کر لی ہے ۔ جس سے آپ بہت جلد ہی جیل کی چہار دیواری سے آزاد ہو کر اپنی فیملی اور احباب جماعت کے بیچ ہوں گے ساتھ ہی ساتھ دعوت الی اللہ کے مشن میں لگ کر وحدہ لاشریک کے پیغام کو عام کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ان شاءاللہ
سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
اٹھ کہ بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے
مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے
اس طرح اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور آپ تمام لوگوں کا مسلسل دعائے خیر میں آپ کو یاد رکھنا اور آپ کے محبین کی محنت کا ثمرہ رہا کہ نچلی عدالت سے آپ کو دس سال کی سزا ہونے کے بعد آپ کو تقریباً ساڑھے چار مہینے میں ہی عدالت عظمیٰ الہ آباد ہائی کورٹ نے بیل پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا ہے ۔
ان اندھیروں سے پرے اس شب غم کے آگے
اک نئی صبح بھی ہے شام الم کے آگے
مجھے اللہ رب العزت کی ذاتِ اقدس سے قوی امید ہے کہ بہت جلد ہی آپ کو عدالت عظمیٰ ہائی کورٹ الہ آباد سے باعزت بری بھی کیا جائیگا ۔ان شاءاللہ
واللہ المستعان
کوئی راستہ نہیں دعاء کے سوا
کوئی حاجت روا نہیں اللہ کے سوا
رضا شامل ہو گر تیری تو ہر لمحہ سدھر جائے
میری دنیا بدل جاۓ میری قسمت سنور جائے
ایڈوکیٹ عبداللہ سعود عثمانی علیگ
** Your post has been upvoted (16.34 %) **
Curation Trail is Open!
Join Trail Here
Delegate more BP for bigger Upvote + Daily BLURT 😉
Delegate BP Here
Upvote
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote
Thank you 🙂 @tomoyan