My beautiful day activity

in r2cornell •  3 years ago 

السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں اور انشاء اللہ سب لوگ اپنے اپنے کام ہنسی خوشی سرانجا دے رہے ہونگے

IMG_20220510_113410.jpg

دوستو میں معمول کے مطابق آج بھی اپنا گزرا ہوا دن شیئر کر رہا ہوں تو آئیے چلتے ہیں میری آج کی ڈائری کی طرف میں آج صبح تقریباً چھ بجے اٹھا میں لیٹ اس لیئے اٹھا کیونکہ میں نے گاؤں نہیں جاناں تھا طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی تو میں گھر سے باہر نکلا اور کھلی ہوا میں اپنے جانوروں کے پاس بیٹھ موبائل یوز کرنے لگ گیا اور وہیں بیٹھ کر میں نے چائے پی چائے پینے کے بعد میں اپنے کزن اپنے استاد کے پاس گیا تو اس نے کہا کہ موٹر سائیکل پینچر ہے اسے لے جاؤ اور ٹھیک کرا کر لے آؤ تو میں قریبی ایک دوکان پر پہنچا پینچر لگوایا اور پھر گھر واپس آ گیا

IMG_20220520_185343.jpg

IMG_20220524_054527.jpg

گھر پہنچ تو میرے مرغے مرغیاں بھوکھے تھے تو میں ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا انہیں کھلایا پلایا پھر چھوٹے بچوں والی مرغیوں کو اپنے اپنے کمروں میں بند کر دیا کیونکہ میں دوکان پر آ جاتا ہوں تو پیچھے سے کوئی بلی کسی مرغی کا بچہ پکڑ نہ لے پہلے کبھی کبھی بچے بلیاں پکڑ لیتی ہیں تو میں انہیں بند کر دیتا ہوں اس کے بعد میں نے تیاری کی اور اپنے کزن کے ساتھ روانہ ہو گیا جب ہم لوگ دوکان پر پہنچے تو تھوڑی دیر بعد چائے پی اور پھر کچھ دیر کام کیا اس کے بعد استاد محترم نے کانوں میں ہینڈ فری لگائے اور موبائل میں مصروف ہو گئے تو میں نے بھی اپنا موبائل اٹھایا اور استعمال کرنے بیٹھ گیا

IMG_20220517_203058.jpg

اس کے بعد جب بہت بھوک لگی تو میں نے استاد سے کہا کہ کھانا کھانے چلیں بھوک لگی رہی ہے ہم معمول کے مطابق اسی ہوٹل پر پہنچے اور وہاں بیٹھ کر کھانا کھایا ساتھ چائے پی اس کے بعد ہم دوکان پر واپس آئے تو میں نے دو موبائل اور ایک موبائل کا بوکس اٹھایا اور اپنے دوست کی دوکان پر چلا گیا جو کہ بازار میں ہے میں نے وہ بوکس اسے دے دیا کیونکہ اس کے ساتھ والا موبائل میں نے پہلے اسے سیل کر دیا تھا اور وہاں سے بھی کچھ موبائلز کے بوکس اور چارجر وغیرہ لانے تھے وہ سب سامان لے کر دوکان پر واپس آ گیا

IMG_20220510_113402.jpg
دوکان پر پہنچے کہ بعد میں نے ایک موبائل کو چارجر لگایا مگر وہ موبائل بیٹری 🔋 سٹور نہیں کر رہا تھا تو میں نے اسے اوپن کیا اور استاد محترم نے اسے ٹھیک کیا اس کے بعد میں نے ایک موبائل جو میں اپنے دوست کی دوکان سے لے کر ایا تھا اس کے اوپر جو پیپر لگا ہوا تھا میں نے وہ اتارا تو اس نے اپنی میجک نیچے چھوڑ دی تو میں نے اسے پیٹرول لگا کر صاف کیا اور پھر اس موبائل کو بیچ دیا اور پھر دوکان پر واپس آ گیا تو میرے کزن نے کہا کہ چلو گھر چلتے ہیں اس وقت تقریباً پانچھ بجے کا وقت تھا تو میں نے ایک موبائل کا بوکس لیا ہم بازار گئے وہاں پر میں نے وہ بوکس اپنے دوست کو دیا اور وہاں سے دو گلاس پروٹیکٹر لیئے

راستے میں ایک موبائل کا پروٹیکٹر اپنے دوست دینا تھا وہ دیا پھر ہم گھر واپس آ گئے تو دوسرا پروٹیکٹر میں اپنے کے لیے لے کر ایا تھا تو اسے دینے کے لیے گیا مگر وہ اور ماڈل کا تھا میں نے چیک کیا تو میرے موبائل پر فٹ آ گیا کچھ دیر کزن کے ساتھ گپ شپ کی اس کے بعد میرے بڑے بھائی وہیں قریب میں حل چلا رہے تھے تو میں ان کی طرف جا رہا تھا مگر وہ ٹریکٹر لیئے واپس آ رہے تھے تو میں بھی گھر واپس آ گیا

IMG_20220527_163547.jpg

تھوڑی دیر تک ہم بھائی ایک ساتھ بیٹھ کر گپ شپ کرتے رہے اس کے بعد میں نے پائپ لگایا اور اپنی بھینس 🐃 کو نہلانا شروع کر دیا کیونکہ بھینسوں کو گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے اور میری بھینس صبح شام نہانے کی آدی ہے اسے نہلانے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال شروع کر دی کیونکہ ایک چھوٹا بچہ جسے اپنی ماں نے چھوڑ دیا ہے وہ بھوک سے میرے پاس آ کر آوازیں لگا رہا تھا تو میں نے اٹا بنایا اور پہلے تمام چھوٹے بچوں کو کھلایا اس کے بعد بڑے مرغوں کو کھلایا اس کے بعد ہم تین بھائی اور ساتھ دو دوستوں نے آج میانوالی جا کر کھانا کھانے کا پروگرام بنایا اور شام کے وقت روانہ ہو گئے

راستے میں ہم نے شہبازخیل شہر سے اپنے ایک دوست کو ساتھ لیا اور پھر ہم لوگ میانوالی ایک ہوٹل پر پہنچے وہاں پر ہم نے آرڈر دیا تھوڑی دیر بعد کھانا آ گیا تو ہم نے الحمدللہ پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور پھر گھر کی طرف واپس آ رہے تھے کہ تھوڑی دیر ایک رشتے دار کہ پاس رک گئے اس کے بعد جب ہم شہباز خیل شہر پہنچے تو اپنے دوست کو اس کے گھر چھوڑا میری ایک مرغی ان کہ گھر تھی وہ ساتھ لی اور ہم گھر واپس آ گئے

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!