تمام دوستوں کو میری طرف سے اسلام علیکم
آج رمضان کا چوتھا روزہ ہے ۔ آج جولائی کی چھ تاریخ ہے اور سال 2022 چل رہا ہے ۔ رمضان کے مہینے کی میری پہلی پوسٹ ہے کچھ دن میں بہت زیادہ مصروف تھا ۔میرے بیٹے کی طبیعت خراب تھی ۔ رمضان میں میں صبح 3:30 پر جاگ جاتا ہوں کیونکہ سحری بھی کرنی ہوتی ہے ۔ جب میں سحری کیلے جاگتا ہوں تو سب سے پہلے ایک گلاس دودھ کی کسی پیتا ہوں کیونکہ دودھ کی کسی پینے سے دن بھر پیاس نہیں لگتی ۔ پھر میں دہی اور دیسی گھی کے پراٹھے کے ساتھ سحری کرتا ہوں ۔ 4:40 پر میں مسجد میں اذان دینے چلا جاتا ہوں کیونکہ میں نے مسجد میں امامت بھی کرانی ہوتی ہے ۔ جب ہم فجر کی نماز پڑھ لیتے ہیں تو پھر میں قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہوں سورج طلوع ہونے تک ۔ پھر میں گھر واپس آجاتا ہوں اور بچوں کے ساتھ سکول چلا جاتا ہوں ۔ کیونکہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اس لیے سکول جلدی شروع ہوجاتا ہے اور جلدی چھٹی ہوجاتی ہے ۔ اس لیے میں 7:30پر سکول پہنچ جاتا ہوں اور 12 بجے سکول کی چھٹی ہوجاتی ہے ۔ میرے بیٹے بھی میرے ساتھ سکول جاتے ہیں ۔جب میں سکول سے گھر واپس آتا ہوں تو تھوڑی دیر کیلے سو جاتا ہوں اور پھر 2بجے آذان دینے کیلے مسجد میں چلا جاتا ہوں اور نماز ظہر کی امامت کرتا ہوں نماز پڑھنے کے بعد پھر میں گھر واپس آجاتا ہوں اور گھر کے کاموں میں بیوغکا ہاتھ بٹاتا ہوں جسے فروٹ کاٹ دیتا ہوں افطاری کیلے اور پکوڑے بنادیتا ہوں افطاری کیلے اس طرح رمضان کی دنوں میں میری یہ مصروفیات ہوتی ہیں ۔ کبھی کبھی فوٹوگرافی بھی بنالیتا ہوں سورج غروب ہونے کی
My daily activities during the month of Ramadan
Today is the fourth day of Ramadan. Today is April 6th and the year 2022 is approaching. This is my first post of the month of Ramadan. I was very busy in a few days. My son was not feeling well. In Ramadan, I wake up at 3:30 in the morning because I have to do sehri. When I wake up in the morning, the first thing I drink is a glass of milk because no milk drink makes me thirsty all day long. Then I make sehri with curd and desi ghee pratha. At 4:40 I go to the mosque to give the call to prayer because I have to lead the mosque. When we finish the Fajr prayer, then I recite the Quran till sunrise. Then I come home and go to school with the kids. Because the month of Ramadan is approaching, school starts early and ends early. So I get to school at 7:30 and school is closed at 12 o'clock. My sons also go to school with me. When I come home from school, I fall asleep for a while and then I go to the mosque to call for prayers at 2 o'clock and I lead the Zuhr prayers. I come and help the housewife with the housework which I cut the fruit for iftar bananas and make pakoras for iftar bananas. This is how I am busy during the days of Ramadan. Sometimes I even do photography of sunset
Hi, @makniazi,
Thank you for your contribution to the Blurt ecosystem.
Your post was picked for curation by @fabiha.
Please consider voting for our Upkeep Proposal by Symbionts.