اسلام علیکم دعا
تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم ۔ آج ہفتے کا دن تھا ۔ امید کرتا ہوں آپ تمام خریت سے ہوں گے ۔ میری دعا ہے اللّٰہ ہم سب کو اس دن کی برکات کو سمیٹے کی توفیق عطا فرمائے آمین
صبح کے وقت کی مصروفیات
ہر روز کی طرح آج بھی میں صبح7 بجے جاگ گیا ۔ کیونکہ آج کل ہمارے علاقے میں سردیوں کا موسم شروع ہوگیا ہے اور سورج جلدی طلوع ہوجاتا ہے گرمیوں کی نسبت سے ۔ صبح میں نے ہاتھ منہ دھویا پھر میں اپنے بیڈروم میں اپنے بستر پر لیٹ گیا اور موبائل چلانے لگ گیا ۔ میری بیگم ناشتہ بنانے کیلے کچن میں چلی گی ۔ میں بیڈروم میں اس لیے لیٹا رہا کیونکہ بچے ابھی سو رہے تھے ۔ جب بچے جاگ گے تو میں بچوں کے ساتھ کچن میں چلا گیا ۔ وہاں ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا ۔ پھر میرا بیٹا سکول جانے کی تیاری کرنے لگ گیا ۔ میرا بیٹا سکول چلا گیا . میں
کچھ دیر کیلے دھوپ پر کمرے سےباہر بیٹھ گیا ۔ تھوڑی دیر کے بعد میں اپنے رشتے داروں کے گھر گیا میں نے وہاں پر پھولوں کی چند تصویریں بنائیں جو آپ کو دیکھنا چاہوں گا
Morning engagements
دوپہر تک کی مصروفیات میری
دس بجے تک میں پھولوں کی تصویریں بناتا رہا ۔ پھر میری اماں نے مجھے بلایا اور کہا بیٹا مجھے اپنے بھائی کے گھر تو لے جو ۔ میں پھر اپنی ماں کو اپنے مامو کے گھر لے جانے کیلے تیار ہونے لگا ۔ پھر میں اپنی ماں کو موٹرسایکل پر ماموں کے گھر لے گیا ۔ جب میں وہاں پہنچا تو اس وقت 12 بجے کا ٹائم تھا ۔ سب سے ملاقات ہوئی اور کچھ دیر میں مامو کے ساتھ گپ لگائی ۔ پھر مامو چائے لے آئے ہم نے اکھٹے بیٹھ کر چائے پی ۔ میں 2بجے مامو کے گھر سے باہر نکلا اور وہاں پر چند تصویریں بنائیں کیونکہ ان کے آس پاس بہت سے درخت تھے ۔ پھر میں موٹرسایکل پر بیٹھا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا
My activities till noon
تین بجے مجھے ایک کام تھا اس کیلے میں اپنے دوست کے پاس جا رہا تھا ۔ راستے میں پانی والی ایک نہر آئی میں نے نہر کے پل پر کھڑے ہو کر چند تصویریں بنائیں جو آپ کو دیکھنا چاہوں گا ۔
شام کے وقت
شام کے وقت میں دودھ لینے کیلے دودھ کی دوکان پر گیا پھر میں گھر آیا میں نے کھانا کھایا اور یہ پوسٹ بنانے میں مصروف ہوگیا