صبح سویرے کا وقت
اردو کمیونٹی کے تمام ممبران کو میری طرف سے السلام علیکم میں صبح سویری 6بجے اٹھا اٹھنے کے بعد میں نے وضو کیا اور مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے پہنچ گیا وہاں پر امام صاحب نے جماعت کرائی اور ہم نے باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں نے کچھ دیر قرآن پاک کی تلاوت کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف چلا گیا میں واک کرتے کرتے نہر کے کنارے پر پہنچا وہاں پر میں نے نہر کی کچھ تصاویر بنائں جو آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں صبح سویرے نہر کے کنارے پر واک کرنے سے بہت لطف آتا ہے نہر ہمارے گھر کے تھوڑے سے فاصلے پر ہے جب میں واک کرنے سے تھک گیا تو میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچا تو گھر پر ناشتہ تیار ہو چکا تھا میں نے اپنے بچوں کے ساتھ ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد میں جانوروں کے لیے چلا گیا کٹائی کرنے کے بعد میں گھر واپس آگیا اور کچھ دیر آرام کرنے کے بعد میں اپنی دکان کی طرف چلا گیا
دوپہر کا وقت
دوکان پر جب میں پہنچا تو میں نے دوکان کا دروازہ کھولا اور دکان کی صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا کچھ دیر دکان کی صفائی کرنے کے بعد میں نے کپڑے کٹائی کرنے شروع کر دیے میں نے دو جوڑے کپڑوں کی کٹائی کی اور پھر میں سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا میں دوپہر کے 12 بجے تک ک سلائی کرتا رہا اور جب دوپہر کے کھانے کا وقت ہوا تو میں نے سلائی کا کام وہیں پر چھوڑ دیا اور گھر کی طرف چلا آیا جب میں گھر پہنچا تو کھانا تیار ہو چکا تھا میں نہیں بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام بھی کیا
شام کا وقت
کچھ دیر کے بعد ظہر کی نماز کا وقت ہو چکا تھا تھا امام صاحب نے اذان کہی اور میں نے نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیگم نے چائے تیار کی میں نے ایک کپ چائے کا لیا اور پھر میں دکان کی طرف چلا گیا ان کا دوبارہ دروازہ کھولا اور میں کام کرنے میں مصروف ہوگیا یا جب سورج غروب ہو رہا تھا تو میں نے نے دکان بند کر دیں اور میں گھر کی طرف چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے نے مغرب کی نماز کے لیے وضو کیا اور مغرب کی نماز ادا کی اور پھر میں اپنی ڈائری رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہو گیا جو میں آپ لوگوں کے سامنے شیئر کر رہا ہوں ہو امید ہے آپ کو میری تصاویر اور میری ضرور اچھی لگے اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو