کمیونیٹی کے لیے خصوصی دعا
سٹیم اٹ پاکستان کے تمام ممبران کو میری طرف سے السلام و علیکم اللہ تعالیٰ پاکستان کی خیر فرمائے اور ہر مسلمان کی مشکلات دور فرمائے۔ میں اپنی ڈائری کے ساتھ آپ دوستوں کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری
ڈائری ضرور پسند آئے گی میں اپنی ڈائری اردو زبان میں تحریر کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اگر گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے میں اس کا ترجمہ کر کے ڈائری شئیر کرتا ہوں تو اس میں بہت سے جملے غلط ٹرانسلیٹ ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مجھے ریوارڈ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صبح کی مصروفیات
دوستو جب میں صبح سویرے اٹھا تو سب سے پہلے سجدہ شکر ادا کرنے کے لیے مسجد میں پہنچا میں نے مسجد میں پہنچ کر وضو کیا اور نماز فجر ادا کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے چل پڑا۔ ہمارے گاؤں میں 2 کلومیٹر کی پختہ روڈ ہے جس کے کنارے پر میں واک کرتا ہوں۔ میں واک کرنے کے بعد گھر پہنچا تو ناشتہ بھی تیار ہو چکا تھا لیکن میں نے پہلے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا اور کٹائی کر کے گھر لے آیا۔ جانوروں کو چارہ ڈالنے کے بعد انہیں پانی دیا اور پھر میں نے ناشتہ کیا۔ اگر پہلے ناشتہ کرتا تو پھر گرمی شدت اختیار کر لیتی اور چارہ کٹائی کرنا مشکل ہو جاتا۔
بجلی کے بل کی ادائیگی اور پیاز کی خریداری
میں گھر کی مصروفیات سے فارغ ہؤا تو میں نے اپنی بیٹی کی فرمائش پر ایک تربوز خریدا اور گھر لے آیا۔ میں نے تربوز کو کاٹ کر اسے فرج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیا۔ میں نے تربوز کو تقریباً ایک گھنٹے کے بعد نکالا تو ٹھنڈا ہو چکا تھا۔ ہم سب نے اسے انجوائے کیا مجھے تربوز بہت زیادہ پسند ہیں تربوز کھانے کے بعد مجھے یاد آیا کہ میں نے بجلی کا بل ادا کرنا ہے تو میں جلدی سے موٹر سائیکل پر سوار ہوا اور ڈاکخانے میں پہنچا میں لائن میں کھڑا ہو گیا اور اپنی باری آنے کا انتظار کرنے لگا۔ کچھ ہی دیر میں میرا نمبر آیا تو میں نے اپنا بجلی کا بل ادا کیا۔ بجلی کا بل ادا کرنے کے بعد میں ڈاکخانے سے باہر نکلا اور پیاز خریدے
پنساری کی دکان سے خریداری
میں نے پنساری کی دکان سے کچھ جڑی بوٹیاں خریدنا تھیں تو میں پنساری کی دکان پر پہنچ گیا اسے ایک لسٹ دی جس پر چیزیں درج تھیں۔ اس نے مجھے کہا کہ ان کو گرینڈ بھی کرنا ہے تو میں نے اسے کہا ہاں بھائی انہیں گرینڈ کر دیں۔ میں وہاں سے تمام چیزوں کو گرینڈ کروانے کے بعد گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو میں نے بیوی سے لسی تیار کرنے کو کہا اس نے لسی بنائ اور مجھے دی۔ میں نے دو گلاس لسی کے پیے اور پھر کچھ دیر آرام کیا۔ کچھ دیر کے بعد دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا تو میں نے کھانا کھایا اور پھر سو گیا۔ جب میں 4 بجے اٹھا تو میں فریش ہوا اور پھر میں اپنی دن کی مصروفیات تحریر کرنے میں مصروف ہوگیا جو میں آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو میری ڈائری پڑھ کر بہت اچھا لگے گا۔ اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |