میں تمام ممبران کو صبح کا سلام پیش کرتا ہوں۔ میں صبح سویرے واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف روانہ تھا۔ صبح کی تازہ ہوا سے لطف اندوز ہو رہا تھا اس وقت سورج طلوع ہو رہا ہوتا ہے۔ میں نے قبرستان میں پہنچ کر اپنے والدین کی قبروں پر دعاۓ مغفرت کی اور واک کرنے چلا گیا۔ میں روزانہ 2 کلومیٹر سے بھی زیادہ واک کرتا ہوں۔ واک سے میں جلد واپس آیا اور اپنے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا۔ اور اپنے جانوروں کو مہیا کر دیا۔ اس کے بعد میں اپنے باغیچہ میں پھولوں کو دیکھنے گیا انہیں پانی دیا اور وہاں سے کچھ تصاویر بھی جمع کیں۔
بچے بھی سکول جانے کے لیے تیار تھے میں بچوں کو سکول لے گیا اور پھر وہاں سے میں گھر واپس پہنچ آیا اور اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے اپنی دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا۔ جب میں نے صفائی مکمل کر لی تو میں نے کپڑوں کی کٹائی شروع کی اور اس کے بعد میں سلائی کرنے میں مصروف ہو گیا۔
جب میں نے سلائی کا کام مکمل کیا اور اس کے بعد دکان بند کر دی اور گھر چلا آیا۔ کچھ دیر میں کھانا تیار ہوگیا تھا۔ میں پہلے ہاتھ اور منہ دھویا اور پھر میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا۔ مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور پھر میں دکان کی طرف چلا گیا وہاں پر میں نے سورج غروب ہونے تک کام کیا ۔ اور شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور پھر میں گھر چلا آیا۔ گھر پہنچ کر میں نے نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں نے آج کی ڈائری تحریر کی جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو ضرور اچھی لگے گی۔
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |