I greet all the members in the morning. It is the second day of Eid. When I got up early in the morning, I went for a walk. When I went for a walk in the morning, the wind was blowing and there were clouds in the sky and it was getting cloudy. I walked along the canal and there was a beautiful feeling. There was silence for a long time. Clear water was visible.
Seeing this water gives a sense of life. I am thankful to Allah Almighty that we have fresh and clean water. Walking in the river and the best canal system, he left for home. The path I take is through the cemetery where my parents and the rest of the family are buried. I go there every day and pray for their forgiveness. I also got up in the morning and went to the fields.
- I was enjoying the fresh morning air. The sun is rising at this time. When I got back home, I cut fodder for my animals. And provided for his animals. After that I went to take a bath. I changed my clothes after bathing and went to see the flowers in the garden and also gave them water.*
I had to go to a funeral in the morning, I had little time. I got off my motorcycle and attended the funeral. He offered funeral prayers and offered condolences to the family of the deceased and prayed for forgiveness of the deceased. I left for home. When I got home, I had to go to my father-in-law's house today with my wife and children.
He celebrated Eid with everyone there and then ate lunch there. I had to go to my aunt's house so I went to see my aunt. He has been ill for a long time and after visiting him I returned home with my children. When it was time for Zuhr prayers, I went to offer prayers. I prayed in the mosque and then I went to the shop where I worked till sunset. And in the evening I closed the shop and then I went home.
میں تمام ممبران کو صبح کا سلام پیش کرتا ہوں۔عید کا دوسرا دن ہے میں جب صبح سویرے اٹھا تو واک کے لیے روانہ ہو گیا۔ صبح کے وقت جب میں واک کے لئے نکلا تو ہوا چل رہی تھی اور آسمان پر بادل موجود تھے اور گھٹن ہو رہی تھی۔ میں واک کرتے نہر کے کنارے پہنچ گیا وہاں پر ایک خوبصورت احساس تھا۔ بہت دور تک خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ صاف پانی دکھائی دے رہا تھا اس پانی کو دیکھ کر زندگی کا احساس ہوتا ہے۔ میں شکر گزار ہوں اللّٰہ تعالٰی کی ذاتِ اقدس کا کہ ہمارے پاس میٹھا اور صاف پانی موجود ہے۔ دریا اور بہترین نہری نظام میں واک کرتے ہوئے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ میں جس راستے سے گزرتا ہوں وہ قبرستان سے ہو کر گزرتا ہے جہاں پر میرے والدین اور باقی خاندان کے لوگ دفن ہیں۔ میں روزانہ وہاں پر جا کر ان کی مغفرت کے لیے دعا کرتا ہوں۔ میں بھی صبح کے وقت اٹھتے ہی کھیتوں کی طرف روانہ ہوا۔ میں صبح کی تازہ ہوا سے لطف اندوز ہو رہا تھا ۔ اس وقت سورج طلوع ہو رہا ہوتا ہے۔
جب میں گھر واپس پہنچا تو میں نے اپنے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا۔ اور اپنے جانوروں کو مہیا کر دیا۔ اس کے بعد میں نہانے چلا گیا۔ میں نے نہانے کے بعد کپڑے تبدیل کئے اور باغیچہ میں پھولوں کو دیکھنے گیا اور انہیں پانی بھی دیا۔ میں نے صبح کے وقت ایک جنازے میں شرکت کیلئے جانا تھا میرے پاس وقت کم تھا۔ میں نے اپنی موٹر سائیکل نکالی اور میں جنازہ میں شریک ہوا۔ نمازِ جنازہ ادا کی اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا جب میں گھر پہنچا تو میں نے آج کے دن اپنے سسرال میں جانا تھا اپنی بیوی اور بچوں کو ساتھ لے کر وہاں پہنچا۔ وہاں پر سب کے ساتھ عید مبارک کی اور پھر دوپہر کا کھانا بھی وہیں کھایا۔ میں نے اپنی خالہ کے گھر جانا تھا تو میں اپنی خالہ سے ملنے چلا گیا۔ وہ بہت عرصہ سے بیمار ہیں اور ان کی عیادت کی پھر میں اپنے بچوں کو ساتھ لے کر گھر کی طرف واپس چلا آیا۔ جب ظہر کی نماز کا وقت ہوا تو میں نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا۔ مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور پھر میں دکان کی طرف چلا گیا وہاں پر میں نے سورج غروب ہونے تک کام کیا ۔ اور شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور پھر میں گھر چلا آیا۔
:::Discord :::Whatsapp:::Twitter :::