English | Urdu |
---|
Hello friends, I hope you all are well and today is the last day of the year. I got up early in the morning and went to the mosque for prayers. He prostrated before Allah and gave thanks and prayed for the beginning of a new day. So that the new day will bring us happiness. After praying, I went for a walk. I walk every day. Walking keeps a person mentally and physically healthy. I walk 3 km on a daily basis which is a normal walk. When I came back from the walk, the first thing I did was to drop the children off at school. When I came home from school, my wife was preparing breakfast for me and I had breakfast. I also have a small garden in my house with a variety of flowers. I went to see these flowers as usual. When they need water, I provide them with water on time. I also gave them water today | السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور آج سال کا آخری دن ہے۔ میں صبح سویرے اٹھتے ہی مسجد میں نماز کے لیے گیا۔ اور اللہ تعالیٰ کے سامنے سجدہ شکر ادا کیا اور نئے دن کی شروعات کے لیے دعا کی۔ تاکہ نیا دن ہمارے لیے خوشیاں لے کر آئے۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لیے نکلا۔ میں روزانہ واک کرتا ہوں واک کرنے سے انسان دماغی طور پر اور جسمانی طور پر تندرست رہتا ہے۔ میں روزانہ کی بنیاد پر 3 کلومیٹر واک کرتا ہوں جو کہ ایک نارمل واک ہے۔ واک سے میں واپس آیا تو سب سے پہلے میں بچوں کو سکول چھوڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دی۔ جب میں سکول سے گھر وآپس آیا تو میری بیوی میرے لیے ناشتہ تیار کر رہی تھی اور میں ناشتہ کیا۔ میرے گھر میں ایک چھوٹا سا باغیچہ بھی ہے جس میں مختلف اقسام کے پھول موجود ہیں۔ میں روزانہ کی طرح ان پھولوں کو دیکھنے گیا۔ جب ان کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے میں انہیں بروقت پانی مہیا کرتا ہوں۔ میں نے آج ان کو پانی بھی دیا |
---|
English | Urdu |
---|
After watering the flowers, I went to my bedroom. From there I took the shop keys and rode my motorbike towards the shop. Arrived at the market, parked the motorcycle in the parking lot and opened the shop door. First I cleaned the inside of the shop and then I started cutting clothes. After finishing cutting the clothes, I started sewing. I sewed clothes till 12 noon and then I went home to eat. When I got home I washed my hands and asked my wife to eat. He cooked for me, I ate, and then my wife made tea. When I finished, he offered me tea. I went to the shop again after drinking tea. | پھولوں کو پانی دینے کے بعد میں اپنے بیڈروم میں گیا۔ وہاں سے میں نے دکان کی چابیاں لیں اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ مارکیٹ میں پہنچا موٹر سائیکل پارکنگ میں پارک کی اور دکان کا دروازہ کھولا۔ سب سے پہلے میں نے دوکان کے اند صفائی کی اور پھر میں نے کپڑوں کی کٹائی شروع کر دی۔ کپڑوں کی کٹائی مکمل کرنے کے بعد میں سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا۔ میں نے دوپہر کے 12 بجے تک کپڑوں کی سلائی کی اور پھر میں کھانا کھانے کے لیے گھر چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے ہاتھ منہ دھویا اور بیوی سے کھانا کھانے کے لیے کہا۔ اس نے میرے لیے کھانا لگایا میں نے کھانا کھایا اور پھر میری بیوی نے چائے تیار کی جب میں نے کھانا کھا لیا تو اس نے مجھے چائے پیش کی۔ میں چاۓ پینے کے بعد دوبارہ دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ |
---|
English | Urdu |
---|
Arrived at the shop and started working in the shop. I worked in the shop till sunset. When it was sunrise, I closed the shop and headed home. The sunset scene was so captivating I took my mobile phone out of my jacket and took some beautiful pictures of the sunset. Then from there he went home and reached home and offered Maghrib prayers. After praying, I was busy preparing the diary report. What I am presenting to you, I hope you will like my post. May Allah be your supporter and helper. | دکان میں پہنچا اور دکان میں کام کرنے لگا سورج کے غروب ہونے تک میں نے دکان میں کام کیا ۔ جب سورج ہونے کا وقت ہوا تو میں نے دوکان بند کر دی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ سورج غروب ہونے کا منظر بہت دلفریب تھا میں نے اپنی جیکٹ سے موبائل فون نکالا اور سورج غروب ہونے کی چند خوبصورت تصاویر لیں۔ پھر وہاں سے گھر کی طرف چلا آیا گھر پہنچا اور مغرب کی نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں نے ڈائری رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہوگیا ۔ جو کہ آپ لوگوں کے سامنے میں پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو کو میری پوسٹ اچھی لگے گی اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو |
---|
:::Discord :::Whatsapp:::Twitter :::