Morning prayers in the name of friends
Greetings to all my friends and all the high officials of the community. I hope you are all well by the grace of Allah Almighty.
صبح کی دعا دوستو کے نام
میں اپنے تمام دوستوں اور کمیونیٹی کے تمام اعلیٰ عہدے داروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب اللّٰہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے۔
Morning activities
Have a nice day today. I am very happy today and thank Allah Almighty that after many days it rained in the last afternoon of the night. The weather has changed a lot because of this rain. When I went for a walk this morning, there were clouds in the sky. The weather was nice and cool. Today the birds were also looking very happy. When I reached the fields, the birds had also come in search of their food. The sun seemed to rise from behind the clouds, as if the bride were peeking out from under the veil. I opened the camera of my mobile and collected these scenes so that I can share these beautiful scenes with you people. I finished my walk and headed home. When I got home I had breakfast with the kids and then told them to get ready for school. My wife prepared the children for school and also gave them their lunch boxes. I got my motorbike out and I went to drop the children off at school. I dropped the kids off at school and then I went home. When I got home I cut the fodder for the animals, which is right next to my house. I fed the animals and watered them and moved them to a shady place.
صبح کی مصروفیات
آج کا دن آپ سب کا اچھا گزرے میں آج بہت خوش ہوں اور اللّٰہ تعالٰی کا مشکور ہوں کہ کافی دنوں کے بعد رات کے پچھلے پہر بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے موسم کافی تبدیل ہو گیا ہے آج صبح سویرے جب میں واک کرنے کے لیے نکلا تو اس وقت بھی آسمان پر بادل موجود تھے۔ بہت سہانا موسم تھا ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی تھی۔ آج پرندے بھی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے جب میں کھیتوں کی طرف پہنچا تو پرندے بھی اپنی خوراک کی تلاش میں آ چکے تھے۔ بادلوں کے پیچھے سے سورج ایسے نکلتا دکھائی دے رہا تھا جیسے دلہن گھونگھٹ کے نیچے سے چھپ کر دیکھ رہی ہو۔ میں نے اپنے موبائل کا کیمرہ اوپن کیا اور یہ مناظر جمع کیے تاکہ یہ خوبصورت مناظر آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکوں۔ میں نے اپنی واک مکمل کی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا اور پھر انہیں سکول کے لیے تیار ہونے کو کہا۔ میری بیوی نے بچوں کو سکول کے لیے تیار کیا اور ان کے لنچ باکس بھی انہیں دیے میں نے اپنی موٹر سائیکل نکالی اور میں بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے چلا گیا۔ میں نے بچوں کو سکول چھوڑا اور پھر میں گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا، جوکہ میرے گھر کے پاس ہی ہے۔ میں نے چارہ جانوروں کو مہیا کیا اور انہیں پانی پلا کر سایہ دار جگہ پر منتقل کر دیا۔
When I finished my housework, I went to my shop. Arrived at the shop and opened the door of the shop, first turned on the fan button and then I started cleaning. When I finished cleaning I drank a glass of water and then I got busy cutting clothes. After finishing the sewing, I started sewing. I designed the block by piping on order. I prepared it before lunch. I came home for lunch in the afternoon and closed the shop because the shop is next to my house so I come home for dinner. I get to eat fresh and hot food at home and I also relax for a while. I arrived at the shop again at 3 o'clock to make clothes and button them so that the customer would not have to wait when he came to pick me up. I hope you like my diary today may allah be with you all
میں گھر کی مصروفیات سے فارغ ہؤا تو میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچا اور دکان کا دروازہ کھولا سب سے پہلے پنکھے کا بٹن آن کیا اور پھر میں صفائی میں مصروف ہوگیا۔ جب میں نے صفائی مکمل کر لی تو میں نے ایک گلاس پانی کا پیا اور پھر میں کپڑوں کی کٹائی کرنے میں مصروف ہوگیا۔ کپڑوں کی کٹائی مکمل کرنے کے بعد میں نے سلائی کا کام شروع کیا۔ میں نے بلاک کی فرمائش پر پائپنگ کرکے ڈیزائن لگایا۔ میں نے دوپہر کے کھانے سے پہلے اسے تیار کر لیا۔ دوپہر کے وقت میں کھانا کھانے کے لیے گھر چلا آیا اور دکان بند کر دی کیونکہ دکان میرے گھر کے ساتھ ہی ہے اس لیے میں کھانے کھانے کے لیے گھر ہی چلا آتا ہوں۔ گھر پر تازہ اور گرم کھانا کھانے کو مل جاتا ہے اور کچھ دیر کے لئے آرام بھی کر لیتا ہوں۔ میں دوبارہ 3 بجے دکان پر پہنچ گیا وہاں پر کپڑوں کے کاج بنوائے اور ان کو بٹن لگائے تاکہ گاہک جب لینے آئے تو اسے انتظار نہ کرنا پڑے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری آج کی ڈائری ضرور پسند آئے گی اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
:::Discord :::Whatsapp:::Twitter :::