English | Urdu |
---|---|
Hello friends, I hope you are all well. I would like to share some of today's engagements with you. I woke up at 6 in the morning because my cell phone had an alarm. I set this alarm for prayer so I wake up very early. And I also wake up all the family members for prayers. When I got out of bed, I went to the mosque to pray. I entered the mosque and then after praying in congregation I recited the Quran and after a while I went for a walk again. It is very cold in the morning but when I go for a walk in the fields, the sun is rising. Birds were chirping everywhere. The fog is disappearing from the heat of the sun. All the birds also come to the fields in search of their food. They get their food from the fields. I walked to the graveyard and prayed at the graves of my ancestors, and then I went to the fields for a walk. I walked for a while and I walked home. When I got home I rested for a while because I was tired. | السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں آپ کے ساتھ آج کے دن کی کچھ مصروفیات شیئر کرنا چاہتا ہوں . میں صبح سویرے 6 بجے جاگ گیا تھا کیونکہ میرے موبائل فون پر الارم لگا ہوا ہوتا ہے۔ میں نے یہ الارم نماز کے لیے لگایا ہوتا ہے اس لیے میں بہت جلد جاگ جاتا ہوں۔ اور تمام گھر والوں کو بھی نماز کے لیے جگا دیتا ہوں۔ میں جب بستر سے اٹھا تو نماز ادا کرنے مسجد میں چلا گیا . میں مسجد میں داخل ہوا اور پھر باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کی اور کچھ دیر کے بعد پھر واک کے لیے نکل گیا۔ صبح کے وقت ٹھنڈ بھی بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن جب میں واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف جاتا ہوں تو اس وقت سورج نکل رہا ہوتا ہے۔ ہر طرف پرندے چہچہا رہے تھے سورج کی تپش سے دھند ختم ہو رہی ہوتی ہے تمام پرندے بھی اپنی خوراک کی تلاش میں کھیتوں کی طرف چلے آتے ہیں۔ یہ اپنی خوراک کھیتوں سے تلاش کر کے پوری کرتے ہیں۔ میں واک کرتے کرتے قبرستان میں پہنچا اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، اور پھر میں واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف چلا گیا. کچھ دیر واک کی اور میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ جب میں گھر پہنچا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا کیونکہ میں تھکا ہوا تھا۔ |
I rested for a while and then. Begum prepared breakfast for me and brought it. I sat down with him and had breakfast. When we had breakfast I started walking towards my shop but a friend called me and asked me to cook at the bus stop. I told him I was coming to pick you up. I got on my motorbike and went to pick him up. But when I got there, he had not yet arrived at the bus stop. I went to a nearby flower nursery to take some pictures of the flowers there and then I saw my friend getting off the bus and I approached him. I cooked it and left it at his house and I went back to my house. And busy working in my shop, I sewed clothes all day and then came back home before evening. | میں نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر۔ بیگم میرے لیے ناشتہ تیار کر کے لے آئ۔ میں نے اس کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا جب ہم نے ناشتہ کر لیا تو میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہونے لگا لیکن مجھے ایک دوست نے مجھے فون کیا اور مجھے بس سٹاپ سے پک کرنے کو کہا۔ میں نے اسے بتایا کہ میں آپ کو لینے آ رہا ہوں میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسے لینے چلا گیا۔ لیکن جب میں وہاں پہنچا تو وہ ابھی بس سٹاپ پر نہیں آیا تھا ۔ میں قریب ہی موجود ایک پھولوں کی نرسری میں چلا گیا وہاں پر موجود پھولوں کی کچھ تصاویر بھی لیں اور پھر میں نے اپنے دوست کو بس سے اترتے دیکھا اور میں اس کے پاس پہنچا۔ میں نے اسے پک کیا اور اسے اس کے گھر پر چھوڑا اور میں اپنے گھر واپس چلا آیا۔ اور اپنی دکان میں کام کرنے میں مصروف ہوگیا میں نے سارا دن کپڑوں کی سلائی کی اور پھر شام ہونے سے پہلے گھر واپس چلا آیا۔ |
---|