Hello friends, I am present with today's activity. I got up early in the morning and went to the washroom where I took a bath with fresh water. And after bathing, I went for a walk. I walked and reached the canal bank. There I found fresh air to eat and I also found birds walking along the canal in search of food. While I was walking in the morning, I passed by the graveyard. In the cemetery, I prayed for the forgiveness of my ancestors.
السلام وعلیکم دوستو آج کی ایکٹیویٹی کے ساتھ میں حاضر ہوں۔ میں صبح سویرے اٹھتے ہی واش روم گیا وہاں پر میں تازہ پانی سے نہایا۔ اور نہانے کے بعد میں واک کرنے کے لیے چلا گیا میں واک کرتے ہوئے نہر کنارے پہنچ گیا۔ وہاں پر مجھے تازہ ہوا کھانے کو ملی اور میں نے نہر کے کنارے پر واک کی پرندے بھی اپنی خوراک کی تلاش میں نکل کر کھیتوں میں آ گئے تھے۔ میں جب صبح کی واک کر رہا تھا تو اس دوران میں قبرستان سے گزرا۔ قبرستان میں میں نے اپنے آباؤاجداد کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
When I returned home after the walk, I had breakfast with the children. After breakfast I did my duty to drop them off at school. After the children left school, I reached home and watered my animals, and went to mow the fodder for them. I fed the animals and tied them to shady trees to protect them from the heat. Then I took care of my flowers and plants. New seasonal flowers of beautiful colors were blooming in my garden. I also watered the flowers and the plants. I love evergreen plants. Some plants were withering from the heat. These plants and flowers need water daily. We now have a temperature of 48 ° C. This heat scorches plants and flowers.
میں واک کرنے کے بعد گھر واپس پہنچا میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں نے انہیں سکول چھوڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دی۔ بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد میں گھر پہنچا اور اپنے جانوروں کو پانی دیا، اور ان کے لیے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا۔ میں نے جانوروں کو چارہ مہیا کیا اور انہیں سایہ دار درختوں کے ساتھ باندھ دیا تاکہ گرمی سے بچے رہیں۔ پھر میں اپنے پھولوں اور پودوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہوگیا۔ میرے باغیچے میں خوبصورت رنگوں کے نئے موسمی پھول کھلے ہوئے تھے۔ میں نے پھولوں اور پودوں کو بھی پانی دیا۔ مجھے سدا بہار پودے بہت اچھے لگتے ہیں کچھ پودے گرمی کی شدت سے مرجھا رہے تھے۔ ان پودوں اور پھولوں کو روزانہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے پاس اس وقت درجہء حرارت 48° سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ یہ گرمی پودوں اور پھولوں کو جھلسا دیتی ہے۔
When I finished my housework, I decided to go to my shop. I walked to the shop because the shop is next to my house. I opened the door of the shop and after cleaning I turned on the fan button and sat on my chair. I already had some clothes to sew. I was busy sewing these clothes. I closed the shop for lunch at 1 o'clock and came home. When I got home I ate Ghana. Rested for a while. Went back to the shop at 3 o'clock and worked in the shop till sunset in the evening. And I went home before the sun went down.
میں گھر کی مصروفیات سے فارغ ہؤا تو میں نے اپنی دکان پر جانے کا فیصلہ کیا۔ میں پیدل دکان کی طرف روانہ ہو گیا کیونکہ دکان میرے گھر کے ساتھ ہی ہے میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی صفائی کے بعد میں نے پنکھے کا بٹن آن کیا اور اپنی کرسی پر بیٹھ گیا۔ میرے پاس پہلے سے کچھ کپڑے سلائی کے لیے آۓ ہوے تھے۔ میں ان کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہوگیا میں دوپہر کے 1 بجے کھانے کے لیے دکان بند کر کے گھر چلا آیا اور گھر پہنچ کر گھانا کھایا۔ کچھ دیر آرام کیا۔ 3 بجے دکان پر واپس چلا گیا شام کے وقت سورج غروب ہونے تک دکان میں کام کیا۔ اور سورج غروب ہونے سے پہلے میں گھر کی طرف چلا آیا۔
I am very thankful for my dear sir
@r2cornell
@blurtbooster
@ctime
Photographer | aamir572 |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |