All my posts have been translated with the help of Google Translator. If there is any error in it, it will be machine error.
صبح کا وقت
Hello friends, I hope you are all well. I want to share today's engagements with you. I got up at 5 in the morning and went to the mosque to pray. I recited the Quran after the prayer and after a while I went for a walk again. went. I walked for a while and I left for home. When I got home I rested for a while and then I went to see the flowers in my garden. I also took some pictures of flowers and some pictures of butterflies. Are what I'm sharing with you friends.
السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں آپ کے سامنے آج کی مصروفیات شیئر کرنا چاہتا ہوں . میں صبح سویرے 5 بجے اٹھا اور نماز ادا کرنے مسجد میں چلا گیا . میں نماز ادا کرنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کی اور کچھ دیر کے بعد پھر واک کے لیے نکل گیا میں واک کے دوران قبرستان میں پہنچا اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف چلا گیا. کچھ دیر واک کی اور میں گھر کی طرف روانہ ہو گیاجب میں گھر پہنچا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا اس کے بعد میں اپنے باغیچہ میں موجود پھولوں کو دیکھنے چلا گیا میں نے پھولوں کی کچھ تصاویر بھی لیں اور کچھ تصاویر تتلی کی بھی لی ہیں جو میں آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔
دوپہر کا وقت
I went out of the garden and the house had run out of vegetables, so I went to the vegetable and fruit shop, from there I bought some vegetables and fruits and then went home, gave the vegetables and fruits to Begum and went to his shop. Arrived at the shop. I opened the door of my shop and started cleaning. When I finished cleaning, I cut 2 pairs and after that I started sewing. I went to the shop in the afternoon. Worked till 12 o'clock and then I went home to eat.
میں باغیچہ سے باہر نکلا اور گھر میں سبزیاں ختم ہو چکی تھیں، تو میں سبزی اور فروٹ کی دکان پر پہنچ گیا وہاں سے میں نے کچھ سبزیاں اور فروٹ خریدا اور پھر گھر چلا آیا سبزیاں اور فروٹ بیگم کو دیے اور اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا دکان پر پہنچ کر میں نے اپنی دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیاجب میں نے صفائی مکمل کر لی تو میں نے 2 جوڑے کٹائی کیے اور اس کے بعد میں سلائی کرنے میں مصروف ہو گیا میں نے دوکان میں دوپہر کے 12 بجے تک کام کیا اور پھر .میں کھانا کھانے گھر چلا آیا
شام کا وقت
کچھ دیر میں کھانا تیار ہوگیا تھا میں پہلے ہاتھ اور منہ دھویا اور پھر میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور پھر میں گھر واپس آ گیا اور چاۓ کا ایک کپ پیا اور دوبارہ میں دکان کی طرف چلا گیا وہاں پر میں نے سورج غروب ہونے تک کام کیا اور شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور پھر میں گھر چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے آج کی ڈائری تحریر کی جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو ضرور اچھی لگے گی