English | Urdu |
---|
Hello friends, I hope you are all well. I want to share today's engagements with you. My good day engagements start with prayers. When I wake up at 6 in the morning, I wake my wife and children for prayers, so that they also get up on time and perform prayers. The children also have to go to school and it is winter season so time passes very fast. It is very difficult to wake the children on time. After waking everyone up, I went to the mosque to offer prayers. After praying in the mosque, I recited the Qur'an in the mosque for some time and then I went for a walk. While walking, I passed by the graveyard. I prayed there and then I went for a walk. The fog was gone and the sun was about to rise. I walked 3 km and then I came back home. When I got home I did my duty to drop off the children at school and then I had breakfast. After breakfast I went to Pakistan Land Record Center for some important work. From there I had to get the record of my land. When I reached there, I had the application written and submitted. After a while I got the token and I waited for my turn and when the turn came I got my record. After receiving the record, I was issued a challan on which the fee for obtaining the record was recorded. He arrived at the bank to deposit the challan and waited for his turn. Now the time was less and people were more but before the time expired I submitted the challan then I reached the land center again there I showed the receipt of the challan after which the officer stamped and confirmed. I went home from there. When I was returning home, it was evening and the sun was about to set. I saw the sun setting. It was a beautiful sight. I stopped the bike and took my cell phone out of my pocket and took pictures of sunset. I love taking pictures of beautiful landscapes. It is also my hobby. I don't have a camera. I take all the pictures with my mobile phone. After taking pictures, I left for home. When I reached home, it was already dark. I first prayed Maghrib and then I took a blanket and sat down. Because it was very cold and it was cold because of traveling on a motorcycle | السلام وعلیکم دوستو امید ہے کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے میں آپ کے سامنے آج کی مصروفیات شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میری اچھے دن کی مصروفیات نماز سے شروع ہوتی ہے کہ میں صبح سویرے 6 بجے بیدار ہوتا ہوں تو میں اپنی بیوی اور بچوں کو بھی نماز کے لیے جگا دیتا ہوں، تاکہ وہ بھی بروقت اٹھ جائیں اور نماز بھی ادا کر لیں۔ بچوں نے سکول بھی جانا ہوتا ہے اور سردیوں کا موسم ہے تو وقت بہت تیزی سے گزرتا ہے بچوں کو بروقت جگانا کافی مشکل ہوتا ہے، میں سب کو جگانے کے بعد نماز ادا کرنے مسجد میں چلا گیا۔ مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد میں نے کچھ وقت مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت کی اور پھر میں واک کرنے چلا گیا۔ واک کرتے کرتے میں قبرستان کے پاس سے گزرا میں نے وہاں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر میں واک کے لئے چلا گیا۔ دھند بھی ختم ہو چکی تھی اور سورج طلوع ہونے والا تھا۔ میں نے 3 کلومیٹر واک کی اور پھر میں گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے بچوں کو سکول چھوڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دی اور پھر میں نے ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں ایک ضروری کام کے سلسلے میں پاکستان اراضی ریکارڈ سنٹر میں گیا۔ وہاں سے میں نے اپنی زمین کا ریکارڈ حاصل کرنا تھا میں وہاں پہنچا تو میں نے درخواست تحریر کروا کر جمع کروا دی۔ کچھ دیر کے بعد مجھے ٹوکن ملا اور میں نے اپنی باری آنے کا انتظار کیا اور باری آنے پر میں نے اپنا ریکارڈ حاصل کیا۔ ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد مجھے ایک چلان بنا کر دیا گیا جس پر ریکارڈ حاصل کرنے کی فیس درج تھی ۔ وہ چالان بینک میں جمع کرانے کے لیے پہنچا اور اپنی باری آنے کا انتظار کیا ۔ اب وقت بھی کم تھا اور لوگ زیادہ لیکن ٹائم ختم ہونے سے پہلے میں نے چالان جمع کروا دیا پھر میں دوبارہ آراضی سینٹر پہنچ گیا وہاں پر میں نے چالان کی رسید دکھائی اس کے بعد آفیسر صاحب نے مہر لگا کر تصدیق کر دی۔ میں وہاں سے گھر کی طرف روانہ ہو گیا جب میں گھر واپس آ رہا تھا تو شام ہو چکی تھی اور سورج غروب ہونے والا تھا میں نے سورج کو غروب ہوتے دیکھا بہت خوبصورت منظر تھا۔ میں نے موٹر سائیکل روک دی اور اپنی جیب سے موبائل فون نکالا اور سورج غروب ہونے کی تصاویر لیں۔ مجھے خوبصورت مناظر کی تصاویر لینا بہت اچھا لگتا ہے یہ میرا مشغلہ بھی ہے میرے پاس کوئی کیمرہ نہیں میں تمام تصاویر اپنے موبائل فون سے لیتا ہوں۔ تصاویر لینے کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچا تو اندھیرا چھا چکا تھا۔ میں نے سب سے پہلے مغرب کی نماز ادا کی اور پھر میں نے کمبل لیا اور اوڑھ کر بیٹھ گیا۔ کیونکہ سردی زیادہ تھی اور موٹر سائیکل پر سفر کی وجہ سے سردی لگ گئی تھی |
---|
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |