I got up early in the morning and offered Fajr prayers and started reciting the Holy Quran. After the recitation I went for a walk and I walked as usual. During the walk I also inspected my crops. At that time the sun was rising. There were beautiful scenes. I have clicked these scenes from my mobile phone. I hope you enjoy these scenes. I find these scenes refreshing. There are dark clouds in the sky and the sun shining like a bride hides its face from them.
Like a shy bride peeking out of her veil to see her groom. In the same way, the sun was shining through the clouds. It was all looking at the scenes and it was great. Then I went back home. When I got home, breakfast was being prepared. When breakfast was ready, I had breakfast. My wife and children had already had breakfast. I went to drop the children off at school. There was a security guard at the front door of the school. I unloaded the children.
The security guard opened the door and they entered. From there I walked back home. I got out of my bike and was going to work in my shop in the market when I was stopped by an old man. I stopped and I asked Babaji what help he needed. So he shook his head and said yes. I kissed the old man's hand and sat him down. He was very poor and tired. It was as if he had traveled a long way. He was very happy. I asked him his destination and he told me that I have to go to the next village. Son, leave me there.
I took him to his village. He was very happy. I was coming back. He kept looking at me for a long time. Finally he went to his house. We must realize the elders. Wherever you find an old man, put him in your car and help him. You will find peace of mind and prayers. Every religion commands us to respect the elders. There is good in that. One day old age may come upon us too and then we too will need some support. May Allah be our supporter and helper
میں صبح سویرے اٹھا نمازِ فجر ادا کی اور قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف ہوگیا۔ تلاوت کے بعد میں واک کرنے کے لیے نکلا اور میں نے روزانہ کی طرح واک کی۔ واک کے دوران میں نے اپنی فصلوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس وقت سورج طلوع ہو رہا تھا بہت خوبصورت مناظر تھے میں نے اپنے موبائل فون سے یہ مناظر کلک کیے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ مناظر آپ کو بہت زیادہ اچھے لگیں گے۔ مجھے ان مناظر سے تازگی محسوس ہوتی ہے۔ آسمان پر گہرے بادل موجود ہوں اور دلہن کی طرح چمکتا ہوا سورج ان میں سے منہ چھپائے بیٹھا ہو۔ جیسے شرمیلی سی دلہن اپنے دولہا کو دیکھنے کے لیے اپنے گھونگھٹ سے چھپ کر دیکھ دہی ہو۔ اسی طرح سورج بھی بادلوں کا گھونگھٹ اوڑھے ہوئے نکل رہا تھا۔ یہ سب مناظر میں دیکھ رہا تھا اور بہت اچھا تھا۔ اس کے بعد پھر میں گھر کی طرف واپس چلا آیا۔ جب میں گھر پہنچاتو ناشتہ تیار ہو رہا تھا جب ناشتہ تیار ہو گیا تو میں نے ناشتہ کیا۔ میری بیوی اور بچے پہلے سے ناشتہ کر چکے تھے۔ میں نے بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے گیا سکول کے سامنے والے دروازے پر سکیورٹی گارڈ موجود تھا۔ میں نے بچوں کو اتارا سکیورٹی گارڈ نے دروازہ کھولا اور وہ اندر داخل ہو گئے۔ میں وہاں سے گھر کی طرف واپس چلا آیا۔ میں نے اپنی موٹر سائیکل نکالی اور مارکیٹ میں اپنی دکان میں کام کرنے کے لیے جا رہا تھا تو مجھے ایک بزرگ نے روک لیا۔ میں رک گیا اور میں نے اس سے پوچھا باباجی کیا مدد کی ضرورت ہے۔ تو اس نے سر ہلایا اور ہاں کہا۔
میں نے اس بزرگ کے ہاتھ کو بوسہ دیا اور اپنے ساتھ بٹھا لیا۔ وہ بہت غریب تھا اور تھکا ہوا بھی تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ بہت تھکا ہوا ہو اور بہت دور سے سفر کر کے آیا ہو۔ وہ بہت خوش ہوا میں نے اس سے اس کی منزل پوچھی تو اس نے مجھے بتایا کہ میں نے اگلے گاؤں جانا ہے۔ بیٹا مجھے آپ وہاں تک چھوڑ دینا۔ میں نے اسے اس کے گاؤں تک پہنچا دیا۔وہ بہت خوش تھا میں وآپس آ رہا تھا وہ بہت دیر تک مجھے دیکھتا رہا آخر کار وہ اپنے گھر چلا گیا۔ ہمیں بزرگوں کا احساس کرنا چاہیے۔ جہاں بھی کوئی بوڑھا آدمی ملے اسے اپنی گاڑی میں جگہ دیں اور اس کی مدد کریں۔ آپ کو دلی سکون ملے گا اور دعائیں بھی ملیں گی۔ ہر مذہب ہمیں بزرگوں کا احترام کرنے کا حکم دیتا ہے۔ اسی بات میں بھلائی ہے ایک دن ہم پر بھی آ سکتا ہے ہمیں بھی بڑھاپا گھیر لے گا اور پھر ہمیں بھی کسی سہارے کی ضرورت ہو گی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو