رمضان قرآن کا مہینہ ہے،دونوں کا آپس میں بڑا گہرا ربط و تعلق ہے،آئیے خود کو قرآن سے جوڑتے ہیں،اس کی ایک صورت یہ ہے کہ روزانہ قرآن کریم کے چند حصے کو سینے میں محفوظ کیا جائے اور اس کے معانی و مفاہیم پر بھی غور کیا جائے۔تاکہ دل کی دنیا روشن ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایت کی کتاب سے ہم ہدایت حاصل کرسکیں۔حفظ قرآن کا آسان طریقہ یہ ہوسکتا ہے۔
1: عزم کریں کہ رمضان میں خصوصاً اور عام مہینوں میں عموما قرآن پاک کے چند حصے کو حفظ کریں گے،اس کی شروعات چھوٹی چھوٹی سورتوں سے کی جاسکتی ہے۔
2: حفظ کرنے سے قبل جسے حفظ کرنا ہے اسے کم از کم 20 مرتبہ بلند آواز سے ناظرہ پڑھ لیں۔
3: جب یاد کرنے کے ارادہ سے بیٹھیں تو پہلی آیت کو 20 مرتبہ پڑھیں،پھر اگلی آیت کو 20 مرتبہ۔ مثلا " قل هو الله احد" کو 20 مرتبہ پڑھیں۔پھر " الله الصمد" کو 20 مرتبہ پڑھیں۔اس کے بعد دونوں آیت کو ملاکر 10 مرتبہ پڑھیں۔اس طرح ٹوٹل 50 مرتبہ ہوئے۔20 مرتبہ ہم نے ناظرہ کے وقت پڑھا تھا اور 50 مرتبہ حفظ کے وقت،ایسی صورت میں ایک آیت کو ہم 70 مرتبہ پڑھ لیں گے۔اگر ایسا کرلیتے ہیں تو وہ یاد جائے گا _ ان شاءاللہ _۔
4: حفظ کے مرحلے میں سب سے اہم پیچھے کا مراجعہ ہے۔ ہم جتنا حفظ کریں اس کا مراجعہ کرتے رہیں۔کبھی اگر وقت کی قلت کی وجہ سے حفظ اور مراجعہ دونوں کرنے میں دشواری ہو تو مراجعہ کو ترجیح دیں۔
5: دن میں جتنا حصہ حفظ کریں رات میں سونے سے قبل اسے ایک مرتبہ دیکھ کر پڑھ لیں۔
خالی اوقات میں ہم نے جو حفظ کیا ہے اس کی تلاوت کسی اچھے قاری کی آواز میں سن لیں۔
حفظ قرآن کا یہ ایک طریقہ ذکر کیا گیا ہے اس کے علاوہ طریقے سے بھی قرآن پاک کو سینے میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔اہم یہ ہے کہ قرآن سے رشتہ جوڑا جائے۔
حافظ شاہنواز صادق تیمی
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ
** Your post has been upvoted (1.64 %) **
Curation Trail is Open!
Join Trail Here
Delegate more BP for bigger Upvote + Daily BLURT 😉
Delegate BP Here
Upvote
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote
Thank you 🙂 @tomoyan