Introduction
میرا مختصر سا تعارف
میرا نام
محمدعامر حیات خان
میرے والد کا نام
محمد اصغر خان ہے
بھائی
ہم دو بھائی ہیں
ہم شادی شدہ ہیں دونوں بھائی
میری اولاد
میرے دو بیٹے ہیں
اور ایک بیٹی ہے
میرا بڑا بیٹا کا نام علی احتشام خان ہے
اور دوسرے بیٹے کا نام علی رحمان خان ہے
بڑا بیٹا آٹھویں کلاس میں پڑھتا ہے
اور چھوٹا بیٹا تیسری کلاس میں پڑھتا ہے
ان دونوں کا اچھا اتفاق ہے
بڑے پیار سے رہتے ہیں اور
ایک دوسرے کا کافی خیال رکھتے ہیں
ان دونوں کو جھوٹ بولنے کی عادت نہیں ہے
میں چاہتا ہوں کہ معاشرے میں ان کی اپنی الگ پہچان ہو
اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے دن رات محنت کریں
اورترقی کی منازل طۓ کریں
میراکام
میں درزی کا کام کرتا ہوں
اور ساتھ ساتھ کاشتکاری بھی کرتا ہوں
تاکہ سال بھر کا اناج اکھٹا کر سکوں
میرے بھائی بینک میں کام کرتے ہیں
اس کے دو بچے ہیں
ہمارے والد اور والدہ کا انتقال ہو گیا ہے
میں نے آج سے بیس سال پہلے کام شروع کیا تھا
اب میرا کام اچھا چل رہا ہے
پچھلے سال میں چائنہ کمپنی میں کام کرنے کے لیے کراچی گیا
وہاں ایک سال کام کیا اور کام کے دوران میں بیس فٹ کی بلندی سے گر گیا
اور میرا بازو ٹوٹ گیا
اور پھر مجھے اس ملازمت کو چھوڑنا پڑھ گیا
اب میں ٹھیک ہوں
اور دوبارہ سے کپڑے سلائی کرتا ہوں صبح 8 بجے دکان اوپن کر تا ہوں
اور6 بجے بند کرتا ہوں
رات کو کھانا کھانے کے بعد ہم مل کر گرما گرم چاۓ سے لطف اندوز ہوتے ہیں
میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کو اچھا لگا ہو گا
باقی مجھے جھوٹ بولنا پسند نہیں اور نہ ہی میں بولتا ہوں