Calender today
13 Jumada -Al-Ukhra
1444
06 January 2023
22 Paush 1428 Bengalli
Days: friday
آج کا کیلنـــڈر
13 جمادی الآخر 1444ھ
06 جنوری 2023ء
22 پوس 1428 بنگال
بروز: جمعہ
صحیح البخاری
کتاب: علم کا بیان
باب: باب: اس بارے میں کہ علم کی باتیں کچھ لوگوں کو بتانا اور کچھ لوگوں کو نہ بتانا اس خیال سے کہ ان کی سمجھ میں نہ آئیں گی (یہ عین مناسب ہے)۔
حدیث نمبر: 127
حَدَّثَنَابِهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ مَعْرُوفٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِذَلِکَ
ترجمہ:
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے معروف کے واسطے سے بیان کیا، انہوں نے ابوالطفیل سے نقل کیا، انہوں نے علی سے مضمون حدیث حدثوا الناس بما يعرفون الخ بیان کیا، (ترجمہ گذر چکا ہے۔ )
Translation:
Narrated Abu At-Tufail: the above mentioned Statement of Ali.
صحیح البخاری
کتاب: علم کا بیان
باب: باب: اس بارے میں کہ علم کی باتیں کچھ لوگوں کو بتانا اور کچھ لوگوں کو نہ بتانا اس خیال سے کہ ان کی سمجھ میں نہ آئیں گی (یہ عین مناسب ہے)۔
حدیث نمبر: 128
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمُعاذٌ رَدِيفُهُ عَلَی الرَّحْلِ قَالَ يَا مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ لَبَّيْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ قَالَ يَا مُعَاذُ قَالَ لَبَّيْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ قَالَ يَا مُعَاذُ قَالَ لَبَّيْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ ثَلَاثًا قَالَ مَا مِنْ أَحَدٍ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ صِدْقًا مِنْ قَلْبِهِ إِلَّا حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَی النَّارِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا أُخْبِرُ بِهِ النَّاسَ فَيَسْتَبْشِرُوا قَالَ إِذًا يَتَّکِلُوا وَأَخْبَرَ بِهَا مُعَاذٌ عِنْدَ مَوْتِهِ تَأَثُّمًا
ترجمہ:
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا، اس نے کہا کہ میرے باپ نے قتادہ کے واسطے سے نقل کیا، وہ انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) معاذ بن جبل رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سواری پر سوار تھے، آپ ﷺ نے فرمایا، اے معاذ ! میں نے عرض کیا، حاضر ہوں یا رسول اللہ ! آپ ﷺ نے (دوبارہ) فرمایا، اے معاذ ! میں نے عرض کیا، حاضر ہوں اے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے (سہ بارہ) فرمایا، اے معاذ ! میں نے عرض کیا، حاضر ہوں، اے اللہ کے رسول، تین بار ایسا ہوا۔ (اس کے بعد) آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص سچے دل سے اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد ﷺ اللہ کے سچے رسول ہیں، اللہ تعالیٰ اس کو (دوزخ کی) آگ پر حرام کردیتا ہے۔ میں نے کہا یا رسول اللہ ! کیا اس بات سے لوگوں کو باخبر نہ کر دوں تاکہ وہ خوش ہوجائیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا (اگر تم یہ خبر سناؤ گے) تو لوگ اس پر بھروسہ کر بیٹھیں گے (اور عمل چھوڑ دیں گے) معاذ (رض) نے انتقال کے وقت یہ حدیث اس خیال سے بیان فرما دی کہ کہیں حدیث رسول چھپانے کے گناہ پر ان سے آخرت میں مواخذہ نہ ہو۔
Translation:
Narrated Anas bin Malik (RA): "Once Muadh was along with Allahs Apostle ﷺ as a companion rider. Allahs Apostle ﷺ said, "O Muadh bin Jabal." Muadh replied, "Labbaik and Sadaik. O Allahs Apostle! ﷺ " Again the Prophet ﷺ said, "O Muadh!" Muadh said thrice, "Labbaik and Sadaik, O Allahs Apostle! ﷺ " Allahs Apostle ﷺ said, "There is none who testifies sincerely that none has the right to be worshipped but Allah and Muhammad is his Apostle, except that Allah will save him from the Hell-fire." Muadh said, "O Allahs Apostle ﷺ ! Should I not inform the people about it so that they may have glad tidings?" He replied, "When the people hear about it, they will solely depend on it." Then Muadh narrated the above-mentioned Hadith just before his death, being afraid of committing sin (by not telling the knowledge).
** Your post has been upvoted (14.64 %) **
Curation Trail is Open!
Join Trail Here
Delegate more BP for bigger Upvote + Daily BLURT 😉
Delegate BP Here
Upvote
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote
Thank you 🙂 @tomoyan