Calender today
03 Jumada -Al-Ukhra
1444
27 december 2022
11 Paush 1428 Bengalli
Days: Tuesday
آج کا کیلنـــڈر
03 جمادی الآخر 1444ھ
27 دسمبر 2022ء
11 پوس 1428 بنگال
بروز: منگل
صحیح البخاری
کتاب: علم کا بیان
باب: باب: علم کو محفوظ رکھنے کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 120
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وِعَائَ يْنِ فَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَبَثَثْتُهُ وَأَمَّا الْآخَرُ فَلَوْ بَثَثْتُهُ قُطِعَ هَذَا الْبُلْعُومُ قَالَ أبَُو عَبْدِاللهِ الْبُلْعُومُ مَجْرِیْ الطَّعَامِ
ترجمہ:
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، ان سے ان کے بھائی (عبدالحمید) نے ابن ابی ذئب سے نقل کیا۔ وہ سعید المقبری سے روایت کرتے ہیں، وہ ابوہریرہ (رض) سے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے (علم کے) دو برتن یاد کرلیے ہیں، ایک کو میں نے پھیلا دیا ہے اور دوسرا برتن اگر میں پھیلاؤں تو میرا یہ نرخرا کاٹ دیا جائے۔ امام بخاری (رح) نے فرمایا کہ بلعوم سے مراد وہ نرخرا ہے جس سے کھانا اترتا ہے۔
صحیح البخاری
کتاب: علم کا بیان
باب: باب: علم کو محفوظ رکھنے کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 120
Translation:
Narrated Abu Hurairah (RA): I have memorized two kinds of knowledge from Allahs Apostle ﷺ . I have propagated one of them to you and if I propagated the second, then my pharynx (throat) would be cut (i.e. killed).