امرود کے فاٸدے

in fruitinformation •  3 years ago 

امردو میٹھا اور مزیدار پھل ہے جو پاکستان میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ آسانی سے ہر شخص کی پہنچ میں ہوتا ہے۔ امرود سے کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں جن میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا اور معدے کی بیماریاں شامل ہیں۔

امرود نہ صرف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے بلکہ نظام انہضام کو بھی بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ امرود میں وزن کم کرنے، جلد کو خوبصورت بنانے سمیت دیگر بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔

1 غذائی اجزا سے بھرپور

امرود غذائی اجزا سے بھرپور پھل ہے جس میں وٹامن اے، بی، سی اور ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ پوٹاشیم، فاسورس، میگنیشم، سوڈیم اور زنک بھی ہوتا ہے۔

2۔ ذیابیطس

امرود کی مدد سے ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے اس میں غذائی ریشہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

3۔ بلڈ پریشر قابو میں رکھنا

امریکہ سے جاری ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امرود بلڈ پریشر میں اضافے کو قابو میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ روزانہ ایک امرود کا استعمال آپ کو صحت مند زندگی گزارنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

4۔ اسہال کا علاج

امرود اسہال اور پیچش جیسے امراض سے نجات دلاتا ہے اور ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے جبکہ امرود کے پتوں کو بھی چبا کر کھا لیا جائے تو یہ بھی ہاضمہ کی درستگی کا سبب بنتا ہے۔ اس میں جراثیم کش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو گیسٹرو کے مرض سے نجات دلاتا ہے۔

5۔ قبض سے نجات

امردو جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے میں معاون ہوتا ہے اور آنتوں کی نالیوں کو بہتر رکھتا ہے۔ کہا جاتا ہے قبض سے 72 اقسام کی مختلف بیماریاں لگ سکتی ہیں اور امرود قبض کو دور کرنے کے لیے بہترین پھل ہے۔ امرود کا باقاعدہ استعمال قبض سے مکمل نجات دلاتا ہے۔

6۔ کھانسی اور نزلہ سے نجات

امرود کا استعمال کھانسی اور نزلہ سے بھی نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ امرود کا رس اور پتوں کا استعمال سانس کی نالی اور گلے کو صاف کرتا ہے اور پھیپھڑوں میں موجود جراثیم کو مارتا ہے۔

IMG_20220217_174600.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!