۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یقیناً جماعت اہلِ حدیث کا ایک ممتاز و معیاری دانشگاہ بنام جامعۃ الامام الالبانی بوڑھیان، اتر دیناج پور، اپنے نونہالان قوم وملت کی روشن مستقبل کے لیے اور انہیں موجودہ دور کے ہر طرح کی کمپیٹیشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں اور سرگرم نظر آرہے ہیں، خاص کر ہمارے جواں سال مدیر مکرم اپنے طلبہ و طالبات کو ہر میدان و مجال میں نمایاں دیکھنا چاہتے ہیں، الحمد للہ نیا سال کی مناسبت سے مورخہ 01/01/2023 بروز اتوار بعد صلاۃ عصر سے لے کر تادیر رات ایک برجستہ مسابقہ حفظ قرآن طلبہ و طالبات جامعہ ہذا قسم البنین والبنات ہونا طئے پایا تھا جس کی مختصر روداد نظر اہلِ نظر کیا جا رہا ہے۔
ھدیٰ ٹرسٹ کے فعال چیئرمین فضیلۃ الشیخ ابو اریب مطیع الرحمن شیث محمد المدنی حفطہ اللہ ورعاہ 31/ دسمبر کی رات اچانک مسابقہ حفظ قرآن کریم کا اعلان کیا اور کہا کہ فرسٹ جنوری میں پوری دنیا ہر طرح کی بدعات وخرافات، عیاشی ،مے خانے، محفل قہقہے، رقص، عورتوں کا ناچنا وغیرہ جیسے افعال کو انجام دیں گے جبکہ ہم لوگ شرعی طالب علوم ہیں ، ہمارے لئے بہتر یہی ہوگا کہ کل کا دن تلاوت قرآن مجید اور ذکر و اذکار میں گزارے تو ہم تمام طلبہ و طالبات کے لیے سونے پہ سہاگہ ہوگا۔
محترم قارئین!
اسی مناسبت سے یہ پروگرام کی محفل منعقد کی گئی، تاکہ ہماری زندگی کی نئی شروعات کلام مقدس کے تلاوت اور خدا کی تسبیح وتہلیل سے ہو ، واضح رہے کہ مسابقہ کو طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے چار زمروں میں تقسیم کیا گیا۔ (قسم البنین: دو زمرہ ، قسم البنات: دو زمرہ)
پہلا زمرہ: قسم البنین والبنات کے لئے پانچ پارہ مختص کیا گیا تھا، جس میں کلیۃ الشریعہ قسم البنین کے پندرہ طلبہ حفاظ اور کلیہ خدیجہ الشریعہ سے چوبیس طالبات شریک رہیں ۔
دوسرا زمرہ: جزء عم پارہ پر مشتمل تھا۔ یہ زمرہ قسم البنین ، ابتدائیہ وعالمیت اور قسم البنات، مرحلہ ابتدائیہ تا فضیلت کے غیر حفاظ کے لئے خاص تھا، بڑی خوشی کی بات یہ تھی کہ دونوں زمرے کے لئے خطیر خواہ انعامات رکھے گئے جس کی تفصیل ترتیب وار یہ ہے:
پہلا زمرہ: پانچ پارہ
اول: 3000 دوم:2500 سوم: 2000
دوسرا زمرہ: جزء عم پارہ
اول :1000 دوم: 800 سوم: 700
اور دونوں زمرے کے ممتاز مشارکین ومشارکات کو تشجعی انعام کے طور پر نقد سو سو روپے دیئے گئے ۔
ہر زمرے کے تین تین حکم صاحبان منتخب کئے گئے۔
بالخصوص زمرہ اولی کے لئے باہر سے حکم بلائے گئے تھے جن کے اسماء یہ ہیں:
قاری مصلح الدین صاحب
قاری مجیب الرحمن صاحب
قاری مظاہر عالم صاحب حفظھم الله وتولاھم نے سر انجام دی۔ جبکہ زمرہ ثانی کے حکم صاحبان یہ ہیں، فضیلۃ الشیخ حافظ نسیم اختر سلفی، فضیلۃ الشیخ نسیم اختر بخاری وکیل الجامعہ اور فضیلۃ الشیخ مسیح عاصم الفیضی/حفظھم اللہ۔
اخیر میں برجستہ مسابقہ حفظ قرآن مجید کے نتائج کا اعلان کیا گیا، تحدیث نعمت کے طور پر یہ بھی تحریر ہوا چاہتا ہے کہ باہر سے تینوں حکم صاحبان کو بدست چیئرمین شیخ ابو اریب مطیع الرحمن مدنی صاحب انہیں بطور تحفہ کمبل دیا پھر اس کے بعد تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔
زمرہ اولیٰ کے پوزیشن یافتگان طلبہ و طالبات کے اسماء:
اول پوزیشن: مجاہد عالم ابو حیات
دوئم: شریف الاسلام شفیق الاسلام
سوئم: اشفاق عالم شہاب الدین
قسم البنات سے
اول پوزیشن : حنارہ عبد الباری، دوسری پوزیشن: افروزہ شیخ دولت
اور تیسری پوزیشن : شفالی بدر الدین حاصل کی۔
زمرہ ثانی کے پوزیشن یافتگان طلبہ و طالبات کے اسماء:
مرحلہ متوسطہ تا عالمیت جزءِ عم پارہ سے
پہلی پوزیشن: صادق الاسلام سجاد علی۔
دوسری پوزیشن: مظاہر عالم یونس علی
تیسری پوزیشن: عصمت اللہ ابو طاہر
قسم البنات سے
پہلی پوزیشن: سیما جلال الدین
دوسری پوزیشن: سلمیٰ نور الاسلام
تیسری پوزیشن: تمنا عبد البصیر نے حاصل کی۔
اور مرحلہ ابتدائیہ قسم البنین سے
پہلی پوزیشن: تنویر عالم صادق علی
دوسری پوزیشن: رضوان علی الطاف حسین
تیسری پوزیشن: عبد الواسع محمد مستقیم
جبکہ مرحلہ ابتدائیہ کے قسم البنات سے
لبیبہ بنت غیاث الدین سلفی، ثریا حسیب الرحمن محمدی، ادیبہ انیس الرحمن بخاری نے پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آخر میں جامعۃ الامام الالبانی کے مرد آہن شیخ مطیع الرحمن المدنی صاحب/حفظہ اللہ نے وقیع کلمات سے نوازا اور کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری اور ایک جامع ومانع ایسی کتاب ہے جو اس کی تلاوت دل جمعی کے ساتھ کرے گا ان کی دنیا وآخرت بہترين ہوگی۔
اس مسابقہ میں زنیت محفل، شیخ انیس الرحمن بخاری، شیخ غیاث الدین سلفی، شیخ صفی الرحمن عمری، شیخ توحید عالم سلفی ، شیخ سعود عالم بخاری اور دیگر جملہ اراکین ٹرسٹ ہدی ، معلمین ومعلمات اور طلبہ وطالبات جامعہ الامام الالبانی رہے ۔
لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں ہر وقت تلاوت قرآن کریم کی حفظ میں لگے رہنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو تلاوت قرآن کریم کرنے کی توفیق ارزانی عطا فرمائے آمین۔
تحریر: ابو سعدان عرفان تیمی
استاد جامعہ الامام الألبانی