شب جمعۃ المبارک
السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے آپ سب کو میری طرف سے جمعہ مبارک ہو۔ اللّٰہ تعالٰی آپ کے کاموں میں آسانیاں پیدا فرمائے اور اللّٰہ تعالٰی ملک پاکستان کی خیر فرمائے
میں آپ ساتھ اپنی ڈائری شئیر کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں میں صبح سویرے اٹھا اس وقت بارش ہو رہی تھی آج کا موسم بہت اچھا تھا میں نے وضو کیا اور مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا۔ مسجد میں داخل ہوا اور باجماعت نماز ادا کی اور پھر واک کے لئے روانہ ہو گیا۔ میں نے آدھا گھنٹہ واک کی واک سے فارغ ہو کر گھر پہنچ گیا۔ گھر میں ناشتہ تیار تھا میں نے ناشتہ کیا اور پھر جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا۔ جانوروں کو چارہ دیا اور پھر پانی دیا۔ آج میری سالگرہ تھی لیکن مجھے معلوم نہیں تھا میں اپنی دکان پر چلا گیا۔ میں نے دکان پر پہنچ کر دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی صفائی کرنے کے بعد میں نے پنکھے کا بٹن آن کیا اور پھر کپڑوں کی کٹائی شروع کی۔
کپڑوں کی کٹائی کرنے کے بعد میں نے سلائی کا کام شروع کر دیا۔میں سلائی کا کام کر رہا تھا تو میرے پاس ایک گاہک پہنچا میں نے اس سے کپڑے وصول کیے اور اسے کہا کہ تین دن تک آپ کے کپڑے تیار ہو جائیں گے۔ وہ وآپس چلا گیا۔ میں نے دن کے بارہ بجے تک کام کیا اور گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے دیکھا کہ کیک اور بریانی تیار تھے اور مجھے سالگرہ کا سرپرائز دیا۔ میں نے بچوں کے ساتھ مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا اور خوب۔
انجوائے کیا۔ مجھے اس سرپرائز سے بہت خوشی ہوئی۔ میں نے کھانا کھایا اور پھر کچھ دیر کے لئے آرام کیا۔ جمعہ کی نماز کے لیے تیاری کی نہایا اور کپڑے تبدیل کئے اور مسجد میں نماز ادا کرنے چلا گیا۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں گھر پہنچا اور اپنی ڈائری تحریر کی جو میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |