Greetings from me to all my friends, I have come with today's diary. I got up early in the morning and went to take a bath. After taking a bath I offered Fajr prayers. After praying, I recited the Qur'an for some time. And then prayed for a good start to the new day. At the same time I went for a walk. It was raining but it was raining very lightly. I walked along the road. I walk 3 km daily but today I decided to come back home after 1 km. When I got home, I asked my wife to prepare breakfast. She made me breakfast. I had breakfast and then I saw the flowers in my home garden. Today, as it had been raining all night, some of the flowers had gone bad. I moved them to a safe place and then I waited for the rain to stop because I had to go shopping in the market today.
تمام دوستوں کو میری طرف سے صبح کا سلام میں آج کی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔ میں صبح سویرے اٹھا اور نہانے کے لئے چلا گیا میں نے نہانے کے بعد نمازِ فجر ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں نے کچھ وقت قرآن پاک کی تلاوت کی۔ اور پھر نئے دن کے اچھے آغاز کی دعا کی۔ اس کے ساتھ ہی میں واک کرنے کے لیے نکل گیا اس وقت بارش ہو رہی تھی لیکن بہت ہلکی بارش تھی۔ میں نے روڈ کے ساتھ ساتھ واک کی۔ میں روزانہ 3 کلومیٹر واک کرتا ہوں لیکن آج میں نے ایک کلو میٹر کے بعد گھر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ جب میں گھر پہنچا تو میں نے اپنی بیوی سے ناشتہ تیار کرنے کے لیے کہا۔ اس نے میرے لیے ناشتہ تیار کیا۔ میں نے ناشتہ کیا اور پھر میں نے اپنے گھر کے باغیچے کے پھولوں کو دیکھا۔ آج چونکہ رات سے بارش ہو رہی تھی تو کچھ پھول بھی خراب ہو گئے تھے۔ میں نے ان کو محفوظ جگہ منتقل کیا اور پھر میں نے بارش کے رکنے کا انتظار کیا کیونکہ میں نے آج مارکیٹ میں شاپنگ کرنے کے لیے جانا تھا۔
When the rain stopped, I first cut the fodder for the animals, which was a very difficult task. All my clothes were wet. I cut the fodder and brought it home and put the animals away. I was very worried about the animals because it had been raining for three days and there was no dry place for the animals. Necessary steps should be taken these days to protect the animals from the cold. If a weak animal catches a cold. Stroke can occur and death can occur. Cattlemen are very worried about animals these days. I checked the weather and then went shopping in the market. On the way there was mud everywhere due to rain and my motorbike also got punctured. I got a puncture from a mechanic along the road and then I left.
جب بارش رک گئی تو میں نے سب سے پہلے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا جو کہ بہت مشکل کام تھا۔ میرے تمام کپڑے بھی بھیگ چکے تھے۔ میں چارہ کٹائی کر کے گھر لے آیا اور جانوروں کو ڈال دیا۔ جانوروں کے حوالے سے میں بہت پریشان تھا کیونکہ بارش تین دن سے مسلسل جاری تھی اور جانوروں کے لئے خشک جگہ میسر نہیں تھی۔ ان دنوں میں جانوروں کو سردی سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔ اگر کمزور جانور کو سردی لگ جائے تو۔ فالج کا شکار ہو سکتا ہے اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ مویشی پال حضرات ان دنوں جانوروں کے حوالے سے بہت زیادہ پریشان ہوتے ہیں۔ میں نے موسم کا جائزہ لیا اور پھر مارکیٹ میں خریداری کرنے کے لیے چلا گیا۔ راستے میں بارش کی وجہ سے ہر طرف کیچڑ تھا اور میری موٹر سائیکل بھی پنکچر ہو گئ۔ میں نے روڈ کے ساتھ ایک مستری سے پنکچر لگوایا اور پھر میں وہاں سے روانہ ہو گیا۔
I bought groceries and left for home. When I got home, I asked my wife to make tea. He made tea for me and then I drank tea. Today I closed the shop because there was a power outage today. Due to which it was not possible to work. When it was evening, I offered Maghrib prayers and then I waited for the food to be ready and at the same time prepared my diary report. What I am sharing with you, I hope you will like my diary today. | میں نے گھر کی ضروریات کی اشیاء خوردونوش خریدیں اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو میں نے بیوی سے چائے بنانے کے لیے کہا۔ اس نے میرے لیے چائے تیار کی اور پھر میں نے چائے نوش کی۔ آج میں نے دکان کی چھٹی کی کیونکہ آج بجلی منقطع تھی۔ جس کی وجہ سے کام کرنا ممکن نہیں تھا۔ جب شام کا وقت ہوا تو میں نے نماز مغرب ادا کی اور پھر میں نے کھانے کے تیار ہونے کا انتظار کیا اور ساتھ ہی اپنی ڈائری رپورٹ تیار کی۔ جو کہ میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو میری آج کی ڈائری ضرور پسند آئے گی۔ |
---|
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |